DailyNews

Rawalpindi; CDA refuses to hand over ownership of plots in F11 despite court order

سی ڈی اے کا متاثرین کو ایف الیون فور کے پلاٹوں کا قبضہ دینےسے انکاری

اسلام آباد; سی ڈی اے کا شعبہ لینڈ و اسٹیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود چار سال قبل متاثرین کوسیکٹر ایف الیون فور میں کو الاٹ کئے گئے 97پلاٹوں کا قبضہ دینے سے انکاری ہے، 2ارب روپے سے زائد مالیت کے پلاٹو ں کا قبضہ دینے کے لئے شعبہ لینڈ و اسٹیٹ کے افسران و اہلکاروں نے متاثرین کو حیلے بہانو ں سے ٹا لنا شروع کر دیا ہے۔سی ڈی اے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق سال 2015 اور2016 میں عدالتی احکامات پر سی ڈی اے نے بھیکہ سیداں کے 1968 کے متاثرین کو 97 پلا ٹو ں کی الاٹمنٹ کی تاہم مو قع پر ان میں سے کسی بھی الاٹی کو قبضہ نہیں دیا گیا بعد ازاں ان الا ٹیو ں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ لیا ۔ذرائع کا دعوی ہے کہ ان پلا ٹو ں کے مقام پر قبضہ مافیا قابض ہے جو سی ڈی اے کے افسران و اہلکارو ں کی مبینہ ملی بھگت سے اس زمین پر بیٹھے ہیں جہاں مکانات وغیرہ بھی تعمیر کئے جاچکے ہیں۔

Rawalpindi; The CDA has refused to hand over ownership of plots in F11 despite court order, The owners 97 plots are still awaiting possession as four years have now passed.

Show More

Related Articles

Back to top button