DailyNews

London; Reception held for Sardar Atiq Ahmed Khan at the residence of Haji Raja Arshad Khan in Slough

سلاؤ۔یوکے ;مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق کے اعزاز میں تقریب

سلاؤ۔یوکے (رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری) مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق کے اعزاز میں تقریب۔ برطانیہ کے دورہ پر آئے ہوئے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سابق صدر، قائد مسلم کانفرنس اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے اعزاز میں پی ٹی آئی یوکے کے حاجی راجہ ارشد خان کی رہائشگاہ پر ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف سیاسی و سماجی تنطیموں سے تعلق رکھنے والے برٹش کشمیریوں اور پاکستانیوں نے شرکت کی۔ میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے راجہ ارشد خان کی رہائشگاہ آمد پر جناب سردار عتیق احمد خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر اور چیئرمین اوورسیز پبلسٹی ونگ مسلم کانفرنس سردار امجد عباسی بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سردار عتیق احمد خان اور میزبان راجہ ارشد محمود خان کے علاوہ دیگر شرکاء میں حاجی راجہ محمد اسحاق خان چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس برطانیہ، سابق امیدوار یوکے پارلیمنٹ ہارون الرشید، راجہ نوید منگا خان، پروفیسر نذیر احمد شال،سابق ڈپٹی میئر سلاؤ بارو کونسل راجہ محمد عزیز خان، راجہ فیصل خان، راجہ زعفران خان، راجہ شوکت علی خان، چوہدری محمد بشیر، سردار حیات شاہین، راجہ محمد ابرار خان، ڈاکٹر خالد، سردار شکیل احمد خان ایڈووکیٹ، راجہ آزاد خان، راجہ الطاف خان اور راجہ ولید خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

London; Reception was held for Sardar Atiq Ahmed Khan at the residence of Haji Raja Arshad Khan in Slough, where large number pf social political personalities were present.


سردار عتیق احمد خان کا اسلام آباد پاکستان سے برمنگھم برطانیہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا

Sardar Atiq Ahmed Khan given grand reception on his arrival at Birmingham airport

برمنگھم۔یوکے;چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس برطانیہ نے قائد مسلم کانفرنس کا کیا استقبال۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد، سابق صدر جماعت و سابق وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر جناب سردار عتیق احمد خان کا اسلام آباد پاکستان سے برمنگھم برطانیہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر راجہ اسحاق خان اور صدر مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ اسحاق صابر کی قیادت میں دیگر عہدیداروں اور کارکنان و برٹش کشمیری کمیونٹی ممبران نے برمنگھم انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہنچنے پر قائد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا پرتپاک اور شایان شان شاندار استقبال کیا۔ زیر نظر تصویر میں چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس برطانیہ کے ہمراہ سنئیر نائب صدر چوہدری زیارت، جنرل سیکرٹری شبیر ملک، چوہدری جمیل احمد تبسم اور ملک ساجد کھڑے ہیں۔ چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس برطانیہ نے قائد کشمیر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ جناب سردار عتیق احمد خان کے دورہ کو تحریک آزادیئ کشمیر کو مہمیز دینے، بین الاقوامی سطح پر کشمیر کازء کو اجاگر کرنے اور کشمیری کمیونٹی سے رابطہ مہم کیلئے اہم قرار دیا۔ اور کہا کہ قائد کے دورہ سے جماعت کو تقویت ملے گی جبکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی مستقبل میں دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button