DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Motorbike stolen from Samot is found in sir sooba Shah, Man arrested

دو ماہ قبل سموٹ کے علاقہ سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل سر صوبہ شاہ میں برآمد

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) دو ماہ قبل سموٹ کے علاقہ سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل سر صوبہ شاہ میں برآمد کر لیا گیا۔ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔محمد اسلم سکنہ سموٹ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں نے اپنا ذاتی موٹر سائیکل رکھا ہوا تھا جو دو ماہ قبل پوسٹ آفس سموٹ کے قریب سے چوری کر لیا گیا تھاجسے آج تک میں اپنے طور پر تلاش کرتا رہا۔آج میں اپنے دوست ساجد کے ہمراہ نجی کام کے سلسلہ میں سر صوبہ شاہ گیا۔بنک کے ساتھ کھڑے موٹر سائیکل کو دیکھ کر شک گزرا۔اسی اثناء میں ایک نوجوان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اسے سٹارٹ کرنے لگا تو ہم نے موٹر سائیکل کے بارے میں استفسار کیا تو وہ کوئی معقول جواب نہ دے سکاجس پر میں نے اسے قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا جس نے بعد میں اپنا نام و پتہ وقاص حسین سکنہ بھلاکھر بتایا۔

Kallar Syedan; A Motorbike stolen from Samot two months ago is found in sir sooba Shah, According to M Aslam of Samot, he parked his motorbike couple of months ago  outside Samot post office and was stolen. M Aslam told that he went to Sir sooba shah yesterday and saw his stolen  motorbike and waited for rider to come, When the rider came and tried to start the motorbike we arrested him and handed him over to police. The man who had the stolen motorbike was identified as Waqas Hussain of village Balakhar.


غلام سرور خان کا لونی جسیال میں سوئی گیس دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد کی ہلاکتوں پر خاندان کے سربراہ شوکت محمود سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

Ghulam Sarwar Khan arrives in Looni Jasiyal to pay condolences

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) محکمہ ہوابازی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چار یوم قبل سہالہ کے علاقہ میں پاک آرمی کے تربیتی طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔طیارہ حادثہ میں بیس افراد شہید ہوئے جن میں سے پانچ فوجی حکام جبکہ پندرہ سول شہری تھے۔ شہید ہونے والے شہریوں میں آٹھ فیملی ممبرز ایسے تھے جو بحریہ میں محنت مزدوری کرتے تھے۔ شہدا کیلئے دس دس لاکھ جبکہ زخمی افراد کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی معاونت کی جائے گی جبکہ طیارہ گرنے کی وجہ سے تباہ ہونے والے گھر کی تعمیر کیلئے بحریہ میں تعمیراتی ادارے سے مدد لی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ لونی جسیال میں دو ہفتے قبل سوئی گیس دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد کی ہلاکتوں پر خاندان کے سربراہ شوکت محمود سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حافظ ملک سہیل اشرف،چوہدری شکیل وینس اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔غلام سرور خان نے کہا کہ حادثہ کے وقت پائلٹ نے خالی جگہ پر لینڈنگ کی کوشش کی مگر اس وقت آبادی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پائلٹ کو غلط فہمی ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست کو کرپشن سے آلودہ کرنے والوں کا یوم حساب آ چکا ہے۔سابق حکمران آج وہی کچھ کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے دور اقتدار میں بویا تھا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے غریب عوام کا خون چوسا۔مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا اپنی سیاست کو بچانے کیلئے دین کا سہارا لے رہے ہیں۔مولانا کے ہاتھ پہلے ہی رنگے ہوئے ہیں وہ اب اپنے آپ کو بچانے کیلئے مذہبی تحریک کا رنگ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے چیئرمین کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہ ہو سکی کیونکہ اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد ہی موجود نہیں جس سے ایک بار پھر اپوزیشن کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ۔ بجٹ کے وقت بھی اپوزیشن دعوے کر رہی تھی کہ وہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے مگر اس کے باوجود خلاف توقع حکومت کو سب سے زیادہ ووٹ ملے اور بجٹ پاس کر کے دیکھا دیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے صوبہ خیبر پختوانخواہ میں انضمام کے بعد فاٹا کو اب قومی دائرے میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے بعد دیگر صوبوں کی طرح اب فاٹا کو بھی یکساں حقوق حاصل ہو گئے ہیں۔70 برسوں بعد فاٹا کا مرجر ایک تاریخی کارنامہ ہے۔۔سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ آج کل علیل ہیں آپ سب ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔


حکومت بچانے میں تو کامیاب رہی مگر اس پر یہ داغ بھی لگا کہ اس نے اپوزیشن کے ان ضمیر فروشوں کو خریدا جو ہر دور میں برائے فروخت دستیاب رہتے ہیں

Current administration came I power by taking those who were always available who had no conscience

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا خلاف تحریک عدم اعتماد کا اپوزیشن کی عددی برتری کے باوجود ناکام ہو جانا ہمارے اجتماعی رویوں اور معاشرتی تنزلی کا عکاس ہے رائے شماری سے تھوڑی دیر قبل 64اپوزیشن ارکان کر تحریک عدم اعتماد کے حق میں کھڑے ہونا اور پھر اس کے تھوڑی ہی دیر بعد اپوزیشن کے 14ارکان کا حکومت کے حق میں ووٹ دینا ان کے ضمیر کی آواز نہیں کہا جا سکتا یہ اگر اپنے ضمیر پر قائم رہتے اور حکومتی موقف کو درست سمجھتے تو تحریک کے حق میں کھڑے ہی کیوں ہوئے تھے؟اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر حکومت کی حمائت کرنے والے ضمیر نہیں کسی اور کے ہاتھوں مجبور ہوئے اور حکومت اپوزیشن اتحاد میں دراڑ ڈالنے میں کامیاب ہوئی ہے اپوزیشن کے وہ ارکان جو درست ووٹ نہیں ڈال سکتے یا ان کو کچھ نظر نہیں آتا ایسے لوگوں کو ایوان بالا میں نمائندگی کے لئے بھیجنا بھی اصولی سیاست اور حقیقی کارکنوں کی حق تلفی ہے صادق سنجرانی کو حکومت بچانے میں تو کامیاب رہی مگر اس پر یہ داغ بھی لگا کہ اس نے اپوزیشن کے ان ضمیر فروشوں کو خریدا جو ہر دور میں برائے فروخت دستیاب رہتے ہیں۔


مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد کی بھتیجی انتقال کر گئیں

Niece of Sheikh Khurshid Ahmed passed away

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد کی بھتیجی انتقال کر گئیں بمازجنازہ کلر گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس,محمد اعجاز بٹ, حافظ سہیل اشرف,محمد اعجاز بٹ,چوہدری شفقت محمود,حاجی اخلاق حسین,راجہ ظفر محمود,عابد زاہدی,پرویزاختر منہاس,سردار وسیم,شیخ حسن سرائیکی,نعیم بنارس,شیخ ندیم احمد,حسن ریاض,شیخ محمداکرم,مسعودبھٹی,چوہدری توقیراسلم,صوبیدار غلام ربانی,جاوید چشتی,پرنس جاویداقبال,قاضی زاہد نعیم,طارق تاج,حاجی ریاست حسین,محسن نوید سیٹھی اور دیگر نے شرکت کی۔


لیب اٹینڈینٹس ایسوسی ایشن کلر سیداں کے نو منتخب صدر شاہد سلیم کو مبارکباد

Shahid Salim congratulated as being appointed President lab attendance association

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)معروف مدرس ماسٹر محمد ارشاد لیب اٹینڈینٹس ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے صدر خالد مسعود،حامد علی،طاہر قریشی،ندیم باری نے لیب اٹینڈینٹس ایسوسی ایشن کلر سیداں کے نو منتخب صدر شاہد سلیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ اپنے کارکنوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button