DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Public safety fear as main road in village Moawara destroyed due to land slide + Rest of the day news from Tehsil Kahuta

کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے مقام پر حالیہ بارشوں کی وجہ سے سٹرک ٹوٹ گئی

کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے مقام پر حالیہ بارشوں کی وجہ سے سٹرک ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔سٹرک ٹوٹ جانے کی وجہ سے نارہ اور مٹور جانے والوں کو شدید مشکل کا سامنااعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے کہوٹہ کے مواڑہ کے قریب کہوٹہ نارہ مٹور سٹرک کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا مواڑہ سوزوکی ایسوسی ایشن کے صدر راجہ تنویر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذکورہ سٹر ک کو فی الفور ٹھیک نہ کیا گیا تو کسی بڑھے حادثے کا بھی خدشہ ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Their is serious public safety fear as main Nara Mator road near  village Moawara is destroyed due to land slide in recent heavy rainfall. the highway authorities along with local Kahuta authorities are asked to take notice.


پریس کلب کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات و نشر یات افضال شمسی کی والدہ محترمہ کو سپردخاک کر دیا گیا

Mother of Ifzal Shamsi (Press club Kahuta) passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات و نشر یات افضال شمسی کی والدہ محترمہ کو سپردخاک کر دیا گیا مرحومہ کہوٹہ کے معروف معالج و مذہبی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کی بھابھی تھی۔ مر حومہ کی نمازے جنازہ امیر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں سجادہ نشین دربار عالیہ منیند شریف ساہیں زاہد محبوب صابری،ممتاز عالم دین مولانا ادریس ہاشمی خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ، ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی، ممتاز عالم دین مولانا حافظ ظہور احمد نقیبی، مولانا صاحبزادہ ہاشم ظہور نقیبی،ممتاز سماجی، سماجی،مذہبی اور سوشل ور کر حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ،سابق ممبران MCکہوٹہ آصف ربانی قریشی، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ، حاجی ملک عبد الروف، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، قاضی عبد القیوم، سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی،ڈاکٹر اخلاق احمد قریشی، معروف قانون دان طیب ایڈوکیٹ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ،جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،سابق کونسلر مختار احمد قریشی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،ممبران پریس کلب کہوٹہ احتشام کیانی، راجہ عثمان ضمیر، راجہ شاہد اجمل، ارسلان کیانی،کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔


حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں بے پناہ اضافہ کر کے عوام کے مسائل میں اضافہ کر دیا

Public suffer as price of Petrol and diesel is increased by current administration

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد،راجہ رفاقت جنجوعہ،راجہ سخاوت علی،راجہ عمران وحید اور راجہ علی اصغر اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں بے پناہ اضافہ کر کے عوام کے مسائل میں اضافہ کر دیاہے۔ پٹرول بم نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے وقافی حکومت کے تمام بڑھے بڑھے دعوئے ٹھس ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان الیکشن سے پہلے کنٹینرپر کھڑے ہو کرعوام سے کیے گے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی، سماجی،ادبی اورمذہبی شخصیات راجہ ندیم احمد سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں،رہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون راجہ سعید احمد،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ،معروف لیگی رہنماء و سوشل ور کر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ،معروف سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید اوررہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون راجہ علی اصغرنے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ حکومت وقت الیکشن کے دونوں میں اپنی الیکشن کمپین میں ملک کی عوام سے جو بڑھے بڑھے وعدے اور دعوے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کر سکی عوام کا اعتماد موجود حکومت پر ختم ہو رہا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، بد امنی نے عام آدمی کی زندگی کو تکلیف سے دو چار کر کے رکھ دیا مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ عید الحضٰی کی آمد کے ساتھ دوکانداروں نے مہنگائی کا ایک سونامی لا کھڑ اکیا ہے حکومت اپنی کا کر دگی دیکھایں اورملک کو مسائل سے نکالیں اور غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو مہنگائی سے نجائت دیلانے کے لیے کوئی موثر اقدام کر یں۔

Show More

Related Articles

Back to top button