DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; All Mega projects in Kahuta region will be completed, Raja Tariq Mahmood Murtaza (PTI) + Rest of the day news

کہوٹہ کے تمام میگا پراجیکٹ مکمل کیے جائیں گے,راجہ طارق محمو د مر تضیٰ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے سنیئررہنماء سابق تحصیل ناظم راجہ طارق محمو د مر تضیٰ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہکہوٹہ کے تمام میگا پراجیکٹ مکمل کیے جائیں گے جلد اوور ہیڈ برج نڑڑ پنجاڑ کو ترقی دیکر ٹور ازم کو فروغ دیں گے کہوٹہ شہر کے لیے واٹر سپلائی سکیم اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے بھر پور جدوجہد جاری ہے بہت جلدوزیر اعلیٰ پنجاب کو کہوٹہ کا دورہ کرا کر میگا پراجیکٹ کا اعلان کرایا جائیگا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے راہنما سابق تحصیل ناظم راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کیا  اس موقع پر راجہ طارق محمود مرتضیٰ نےکہا کےکروڑوں کی لاگت سے مدر چائلڈ سنٹر کی تعمیر کی فلٹریشن پلانٹ لاگیا سٹیڈیم کے لیے ستر لاکھکی گرانٹ دی جبکہ تیس کروڑ سے واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کے منصوبے شروع کیے مگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے آکر منصوبے ادھورے چھوڑ دیے انشا اللہ ایم کے ڈی اے بحال ہو گی اور ا س علاقے کی تعمیر و ترقی ہو گی صداقت علی عباسی دو مرتبہ وزیر اعظم سے ملاقات کر چکے ہیں اور کروڑوں کے منصوبے جلد شروع ہونگے ۔

Kahuta; All Mega projects in Kahuta region will be completed, Raja Tariq Mahmood Murtaza said in his statement that the PTI administration will complete all projects left halfway by previous PML-N administration.


صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا راشدمحمود کی دعوت پرکھڈ کے علاقے کا دورہ

Rashid Mahmood holds reception for Raja Sagheer Ahmed in village Khadd

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا راشدمحمود کی دعوت پرکھڈ کے علاقے کا دورہ۔ راشدمحمود کی طرف سے MPAراجہ صغیر احمد کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا بھی اہتمام۔ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے اپنے حلقے کے دشوار گزار علاقے کھڈ میں راشدمحمود کی دعوت پر وہاں کا دورہ کیا اس موقع پر حافظ نذاکت، محمد منیر، محمد اسلم،محمد آصف، طارق محمود، خرم شہزاد، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے کہا کہ اپنے حلقے کے ایک ایک گاؤں ایک ایک ووٹر کو جانتا ہوں اپنے حلقے کے تمام مسائل حل کروں گا جن علاقوں کا سابقہ ادوار میں نظر انداز کیا گیا ہے ان سب علاقوں میں تر قیاتی کام ہوں گے انہوں نے ایک اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر یہ اپنے ایک سال میں کروڑو ں روپے کے ترقیاتی کام کر اہے انشااللہ مزید بہتری آئے گئی۔


آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج کی غفلت و نااہلی کہوٹہ شہر گندگی کے انبار

Due to negligence of RWMC in charge rubbish is not being collected

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج کی غفلت و نااہلی کہوٹہ شہر گندگی کے انبھار۔ ڈھنگی وائر س کا خدشہ۔ولید نامی انچارج آر ڈبلیو ایم سی سارا سارا اپنے دفتر میں بیٹھا رہا ہے من پسند بااثر سیاسی افراد اور نام نہاد کھڑ پینچوں کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کرائی جاتی ہے جبکہ دیگر علاقوں کی عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے ایم سی کہوٹہ کی وارڈ نمبر10گریڈ اسٹیشن میں نہ تو صفائی کا نظام ہے نہ ہی سنٹری ور کر ادھر جاتا ہے جس کی وجہ سے ہر طرف گندگی ہی گندگی پڑھی رہتی ہے کہوٹہ کے علاقہ محلہ چاہات، محلہ آڑہ، بوھڑ بازار اور دیگر علاقوں میں گندگی کے اتنے بڑھے انبھار لگے ہوئے ہیں ان کے سامنےK-2کی پہاڑی کی چھوٹی پڑھ جاتی ہے اہل علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


کہوٹہ شہر میں بارش کا پانی لوگوں کی دوکانوں میں داخل ہو گیا۔

Water enters shops in severe rain fall in Kahuta bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقوں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، دکھالی، لونہ سیداں، مٹور اور دیگر علاقوں میں ساون کی پہلی شدید بارش۔طوفانی بارش کی وجہ سے ڈیرہ مشتاق شاہ بازارکے قریب دونوں بر ساتی نالوں نالہ کلمن اور نالہ دکھالی میں شدید طغیانی۔ بارش کی وجہ سے بعض علاقوں میں بجلی کی بندش جس کی وجہ سے عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامناکر نا پڑھ رہا ہے۔جبکہ کہوٹہ شہر میں بارش کا پانی لوگوں کی دوکانوں میں داخل ہو گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button