ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) ڈرگ ا نسپکٹرضلع میرپور راجہ ظہیر اقبال نے کہا کہ تمام میڈیکل سٹور ہربل ہومیو پیتھک سٹور مالکان اپنے سٹوروں کو صاف ستھرا رکھیں غیر معیاری غیر رجسٹرڈاور زائد المعیاد ادویات ہر گز نہ رکھیں انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ڈڈیال میں تمام اطباء اکرام ہومیوپیتھ ڈاکٹرصاحبان اور میڈیکل سٹور مالکان سے مشترکہ ایک روزہ تربیتی سیمینار سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا میری کوشش ہے کہ میری وجہ سے کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو اس لیے میں نے ڈی ایچ او صاحب محترم فداکیانی اور اپنے سٹاف کے تعاون سے تربیتی پروگرام کے تحت یہ مہم شروع کی تاکہ تمام شعبہ صحت سے متعلقہ زمہ داران کو ایجوکیٹ کیا جائیکہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو شعار بنایا جائے انہوں نے کہا کہ جتنے بھی میڈیکل سٹور ہیں انکا ایک جیسا سیٹ اپ ہونا چاہیے فرنٹ پر ہیلتھ لوگو اور ٹمپریچر میٹر کے علاوہ بل وارنٹی بھی لازمی رکھیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ میڈیکل افیسرڈاکٹر فداحسین کیانی نے بھی اپنے خطاب میں سٹیرائڈ اور دیگر نشہ اور ادویات استعمال کرنے والوں کو متنعبے کیا اور کہا یہ کام صرف انسان دشمن قوتوں کا کام ہے ہم کسی صورت عطائیت کو نہیں چلنے دیں گے انسانیت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گیاہیلتھ ایجوکیشن افیسر احسان چوہان نے بنیادی صحت صفائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 60%بیماریوں کی وجہ عدم صفائی ہے صفائی نصف ایمان ہے تمام انسانوں کی زمہ داری ہے کہ اس پر سختی سے عمل پیرا ہوں اور اپنی فیملی کو اس کی تلقین کریں اس موقع پر ڈڈیال سے محمد مشتاق چغتائی عزیز میڈیکل سٹور کاظمی میڈیکل سٹور ڈاکٹر محمد اسحاق حکیم طارق حسین حکیم فیاٖض حکیم ندیم ہومیو ڈاکٹر فرحان گھمن عثمان گھمن حکیم گلزار نسیم کے علاوہ کثیر تعداد نے اس تربیتی سیمنار پر جناب ڈرگ انسپیکٹرراجہ ظہیر اقبال اور ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر فدا کیانی ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر احسان چوہان اور ہیڈ کلرک بلال کی ان کوششوں کو سراہا اور امید کی یہ تربیتی سیمینار کا سلسلہ چلتا رہے گا بعد ازاں انہوں نے ڈاکڑ محمد اسحاق کے کے بھائی کی اچانک حادثاتی موت پر فاتع خوانی کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور متعلقین کو اللہ پاک یہ ناگہانی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرئے
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) ڈڈیال پریس کلب کے زیراہتمام یونین آف جرنلسٹ ضلع میرپور کے ناہب صدر حکیم طارق حسین کی صدارت میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے سینئرنائب صدر سیکرٹری عبداللہ نائب صدر وقار بشیر اور نگران اعلی پریس کلب طارق عقیل نے ایک مشترکہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اگر ہم سب آزاد خطے کے صحافی لوگ اپنے قلم سے انصاف کریں اور اپنے قلمی تشخص کو حق و سچ کے سانچے میں ڈھال کر علاقائی خدمت کو شعار بنا نے کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاحی پہلو پر گہری نظر رکھیں تو آزاد خطہ جو بیشمار مسائل سے دوچار ہے نیک خطوط پر استوار کیا جا سکتا ہے سیمینار کی صدارت ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق نے کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ڈڈیال پریس کلب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ نصف صدی سے زائد عرصہ سے ڈڈیال کے عوام کے لیے قلمی جہاد و فریضہ و حق ادا کر رہے ہیں سیمینار سے چوہدری محمد الیاس، وقار بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد محترم جن کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا صحافت کی دنیا میں اپنا ایک نام چھوڑ گئے ہیں سچی بات یہ ہے کہ ڈڈیال کواخبار کی دنیامیں متعارف کرانے والے میرے والد گرامی تھے وہاں پر محترم ڈاکٹر محمد اسحاق کی بھی گراں قدر خدمات ہیں انکی ان قلمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا سیمنارکی میزبانی کے فرائض سیکرٹری عبداللہ اور یونین آف جر نلسٹ ضلع میرپورکے نا ئب صدرحکیم طارق نے اپنے سر لیے اور کہا کہ ایسے سیمناروں کے انعقاد سے جہاں نوجوان نسل کے صحافیوں کی تربیت ہوتی ہے وہاں لوگوں کے قلمی وسائل میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) تحریک آزادی کشمیر کو آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت میں زندہ کر کے بھارتی مظالم جو آواز قائدین ایم سی نے اٹھائی ہے اس وجہ سے بھارت آئے روز بھارت کشمیر میں کشمیروں پر مظالم ڈھائے رہا ہے اگر بھارت اپنی ظالمانہ حرکت اور ظالم بند کرائے امریکہ ثالثی بنانے کے بعد اس ثالثی کی پیش کش کے باوجود کنڑول لائن پر اور بھارت میں نہتے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحصیل صدر مسلم کانفرنس چوہدری اورنگزیب لکھیا اور سٹی مسلم کانفرنس کے سیکرٹری نشر اشاعت وقار بشیر علاوہ دیگر مسلم کانفرنسی موجودتھے
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے سنیئر ممبران الحاج ممتاز حسین ایڈووکیٹ،الحاج ڈاکٹر محمد اسحاق،الحاج ظہور لٰہی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہو ا جس میں یوم نیلا بٹ کو منانے کے لئے ایک کمیٹی بنانے کے لئے سابق صدر ضلع میرپور مسلم کانفرنس چوہدری شوکت علی کی نگرانی میں تشکیل دے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ممبران کمیٹی نے کہا ڈڈیال سے سابق ادرویات کے مطابق قافلہ نیلابٹ کے مقام پر روانہ ہو گا قافلہ مجاہداول سردار عبدالقیوم محروم کے مزار پر خاضری دے کے بعدشرکت کر گا اس موقع پر حاجی ممتاز حسین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے کہا کہ سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد حالیہ دورہ برطانیہ کے دور رس نتائج کا حامل ہو گا خطہ کے روشن مستقبل کے لئے تحریک آزادی کشمیر کو خطوط پر استوار کرنے کے لئے مسلم کانفر نس کے صدر کی پالیسی پر گامزان ہو کر آئند ہ انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے ہو گی آئند انتخابا ت میں مسلم کانفرنس کامیاب ہو گی اس کو کمزور سمجھ والے احمق کی جنت میں رہتے ہیں