جسوالہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔راجہ احسن حبیب ولد راجہ حبیب الرحمن رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ان کی شادی خانہ آبادی راجہ خالد منیر کی صاحبزادی،راجہ محمد وحید سعودی عرب،راجہ محمد وقاص کی ہمشیرہ سے انجام پائی،جس میں ڈی ایس پی اسلام آباد راجہ محمد عقاب، حاجی محمد یعقوب مغل والسال یو کے،انسپکٹر حاجی محمد امین،حاجی چوہدری شبیر حسین،حاجی چوہدری محمد رشید،حاجی چوہدری محمد سفیر،حاجی چوہدری عبد الخالق فرانس،ظہیر عباس مغل والسال یو کے،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد،چوہدری عمران قمر المعروف مان،حاجی راجہ عبد القدوس،راجہ محمد سرفراز،چوہدری محمد ریاٖض،میجر چکڑالی سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،راجہ احسن حبیب متحدہ عرب امارات میں مقیم چوہدری سجاد حسین،برطانیہ میں مقیم راجہ نصرت اقبال،راجہ شوکت نواز،نسیم اکرم کیانی کے بھانجے، برطانیہ میں مقیم چوہدری عامر حسین،چوہدری محمد عدنان کے کزن ہیں۔