DailyNewsGujarKhanHeadline

Islam purra jabber; inauguration ceremony of Pothwar valley hotel and resturent held in Miani Borgi + Rest of the day news from Gujar Khan

میانی بورگی نزد سریں پوٹھوہار ویلی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا

جبر;میانی بورگی نزد سریں پوٹھوہار ویلی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر،چوہدری ناصر تاج قاضیاں،چوہدری محبوب حسین آف لس،راجہ طارق رتالہ،ملک طارق ایڈووکیٹ،قریشی اشفاق،حاجی افتخار بھڈانہ چوہدری اورنگزیب،صوبیدار مشتاق،ماہر تعلیم ماسٹر شبیر،سردار سلیم،ایم عمر فاروق سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ افتتاحی دعا صحابزادہ اخلاق احمد قریشی نے کی بعد ازاں اونر پوٹھوہار ویلی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اختشام قریشی نے تمام شرکاء نے مبارکباد پیش کی۔

Islam purra jabber; inauguration ceremony of Pothwar valley hotel and restaurant was held in village Miani Borgi, guest of honour was MPA Ch Javed Kausar.


میاں عامر رحمان سابق چیئرمین یوسی گلیانہ پاکستان عوامی تحریک تحصیل گوجرخان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Mian Amir Rehman appointed President Paksitan Awami Tehreek Gujar Khan

جبر(نامہ نگار)میاں عامر رحمان سابق چیئرمین یوسی گلیانہ پاکستان عوامی تحریک تحصیل گوجرخان کا صدر اور راجہ ریاض حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر محمد ظہیر قادری ِ،محمد نعمان،چوہدری نقاش،محمد عادل اور چوہدری وقاص نے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کے لیے اہم خدمات سرانجام دیں گئے۔


ایم پی اے چوہدری جاو ید کوثر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں, سابق انچارج کلاس فور ملازمین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان سید آصف محمود شاہ

Syed Asif Mahmood Shah praises contribution of MPA Ch Javed Kausar

جبر(نامہ نگار)سابق انچارج کلاس فور ملازمین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان سید آصف محمود شاہ نقیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم پی اے چوہدری جاو ید کوثر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں غریب عوام کا خیال رکھنا اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں انہوں نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری ملک شہباز کی عوامی خدمت پر ڈیوٹی لگا دی ہے ہر محکمہ کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جاتی ہے کسی بھی محکمہ میں کسی غریب کے ساتھ زیادتی کا تصور ہی نہیں پیدا ہوتا ہر جائز کام خود جاکر کرایا جا سکتا ہے ایم پی اے کے حکم سے ملک شہباز نے عوامی خدمت کا کام تیز کر دیا ہے تحصیل بھر کی عوام ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کی خدمات مدتوں یاد رکھے گی۔


پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے, ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ صدیق کیانی

Whole nation stands shoulder to shoulder with Pakistan Army, RUJ Gujar Khan

جبر(نامہ نگار) وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی عظمتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، مسلح افواج پاکستان اس دھرتی کا وہ قابل فخر سرمایہ ہیں جنہوں نے آج تک اس چمن کی خون سے آبیاری کی ہے، وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کااظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ صدیق کیانی، جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، راجہ صدیق کیانی نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اور پاکستان کا امن اس کی آنکھ میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے، کلبھوشن یادیو کا فیصلہ بھارتی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، عبدالستار نیازی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ غداروں اور محب وطن لوگوں کی تقسیم کی جائے، سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے غدار ہیں، محب وطن پاکستانیوں کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور پاک افواج کے خلاف پراپیگنڈے کرنے والوں کو بے نقاب کریں اور اس اعصابی جنگ میں بھی اپنے وطن کو فتح یاب کریں، میڈیا کے حوالے سے کسی بھی اقدام سے پہلے حکومت صحافیوں کے تحفظات دور کرے اور صحافی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے جس کی تعریف پاک فوج کا شعبہ تعلق عامہ کئی بار کر چکاہے، اس لیے اسے اہمیت دیئے بغیرکوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔


حکومت نے عوام کو مہنگائی و مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا , سردار عبدالقیوم

Current administration has given nothing but high inflation and disapointment

جبر(نامہ نگار) انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ راولپنڈی ڈویژن سردار عبدالقیوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی و مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا عام آدمی کی بات کرنے والوں نے  غریبوں کے کمر توڑ دی ہے نئے پاکستا ن کا نعرہ لگانے والے عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کا جینا حرام کر دیا تحریک انصاف نتقامی سیاست کو پروان چڑھا رہی ہے سیاسی قائدین کی گرفتاریاں اور قیدو بند سے جمہوریت کا باب بند کیا جا رہا ہے موجودہ حکومت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کو سر نہ جھکانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی سزا دی جارہی ہے انہوں نے کہا مگر حکمران جان لیں ہمارے قائد جھکنے والوں میں سے نہیں ہیں انہوں نے کہا ہم میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں وہ بہت جلد عوام میں موجود ہوں گئے موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن ہے مسلم لیگ ن دور اقتدار میں عمران خان نے اسلام آباد میں کنٹینر پر چڑھ کر مہنگائی بیروزگاری اور ڈالر مہنگا ہونے پر اتجاج کیا تھا لیکن جب خود قتدار میں آئے تو مہنگائی بیروزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔انہوں نے مزید کہا ہمارے قائد جھکنے والوں میں سے نہیں ہیں مسلم لیگ نواز قائم و دائم رہے گی ان کو توڑنے کی سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑئے گی،


Kabbadi match held in Tarrati

https://www.facebook.com/NiceProductionDaultala/videos/420818628784346/

Show More

Related Articles

Back to top button