کلرسیداں/ فرانس(اکرام الحق قریشی)سردار محمد اخلاق کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ(فرانس) کا نائب صدر نامزد کر کے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سردار اخلاق کا تعلق کلر سیداں سے ہے اور وہ گزشتہ کئی عرصے سے فرانس میں مقیم ہیں۔ادھر سردار محمد اخلاق کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر منتخب ہونے پر سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، مسلم لیگی کے رہنماؤں شیخ حسن ریاض، شیخ سلیمان شمشی، ندیم صدیقی اور دیگر نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔