DailyNews

Chakswari, AJK; Raja Shajat Ali (PML-N) holds reception and briefs media

چکسواری میں مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے سنٹرل کوارڈینٹرراجہ شجاعت علی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانہ

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ممبران یورپی پارلیمنٹ شفق محمد، رچرڈکوربیٹ،اریناوان ویزنے کہاکہ جنگ مسائل کاحل نہیں۔ مسائل بات چیت مذاکرات کے ذریعہ حل ہوسکتے ہیں۔جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کے لیے مسئلہ کشمیرکاحل ناگزیرہے۔زمینی حقائق کاجائزہ لینے کے لیے آزادکشمیرکادورہ کرہے ہیں۔کنٹرول لائن سمیت آزادکشمیرکے مختلف علاقوں میں جائیں گے۔کشمیریوں سے براہ راست ملیں گے اورمسئلہ کشمیرکے مستقل حل کاجائزہ لیں گے۔ دورہ آزادکشمیرکی رپورٹ یورپی پارلیمنٹ کوپیش اور صورتحال سے آگاہ کریں گے۔آزادکشمیرخوبصورت خطہ ہے اورکشمیری عوام مہمان نوازملنساراورخوش اخلاق ہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری میں مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے سنٹرل کوارڈینٹرراجہ شجاعت علی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانہ میں میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ظہرانہ میں تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، اسسٹنٹ کمشنرمیرپوریاسرریاض، سینئرصحافی محمدذیشان قریشی،میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرخواجہ محمدایوب،زکوۃ وعشرکمیٹی حلقہ نمبر۲چکسواری کے چیئرمین راجہ عبدالعزیزخان،راجہ خالدپرویز،اویس مغل،میاں ساجد،قاسم خان،چودھری نویداحمد،صحافیوں شبیراحمدچودھری،محمدرفیق بھٹی،قاضی جہانگیراحمد، افرازمحمودراجہ،معظم علی چودھری،عمران بلال اوردیگرنے شرکت کی۔راجہ شجاعت علی نے معززمہماناں گرامی کوخوش آمدیدکہااورشکریہ اداکیا ممبران یورپی پارلیمنٹ، شفق محمد، رچرڈکوربیٹ اوراریناویز، کاچکسواری آمدپرپرتپاک استقبال کیاگیا۔ پھولوں کے ہارپہنائے گئے۔لائبہ علی،اسماعیل علی نے گلدستہ پیش کیے۔ممبران یورپی پارلیمنٹ کی چکسواری آمدکے موقع پرچکسواری پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کیے۔چودھری نویداحمدایس ایچ اوچکسواری ہمراہ نفری متحرک رہے شفق محمدممبریورپی پارلیمنٹ بارواں چکسواری میں اپنے آبائی گھربھی گئے اورعزیزواقارب سے ملاقاتیں کیں۔ شفق محمدنے اپنے گھرمختصرقیام کیا۔ان کے ہمراہ ممبران یورپی پارلیمنٹ رچرڈکوربیٹ،اریناویز،تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، اسسٹنٹ کمشنریاسرریاض اوردیگربھی تھے۔ شفق محمدممبریورپی پارلیمنٹ چودھری محمدصدیق مرحوم کے فرزندارجمندہیں اورگزشتہ ماہ ہی ممبریورپی پارلیمنٹ منتخب ہوئے


چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)چکسواری کے تعلیمی اداروں، دینی مدارس اورگلی محلوں میں معتدی امراض ملیریاڈینگی کے خاتمہ کے لیے مچھرمارسپرے کیاجارہاہے۔ڈاکٹرشہزادغضنفرچودھری اے ڈی ایچ او(معتدی امراض)میرپورکی ہدایت پر،ڈاکٹراحمدشجاع سی ایم اورورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کی زیرنگرانی غلام محی الدین شاہ انچارج سی ڈی سی چکسواری سیکٹرنے ہمراہ طارق محمودسپرے ٹیم تعلیمی اداروں، دینی مدارس اورگلی محلوں میں معتدی امراض ملیریاڈینگی کے خاتمہ کے لیے مچھرمارسپرے کررہے ہیں۔عوام کومعتدی امراض سے بچاؤکے لیے احتیاطی تدابیرسے آگاہ بھی کیاجارہاہے غلام محی الدین شاہ انچارج سی ڈی سی چکسواری سیکٹرنے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ اپنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھیں۔ماحول کوصاف رکھنے اوراحتیاطی تدابیراختیارکرکے معتدی امراض سے بچاجاسکتاہے۔ملیریااورڈینگی خطرناک مگرقابل علاج امراض ہیں۔بروقت تشخیص کی صورت میں علاج ممکن ہے۔سی ڈی سی ورکرزملیریاکے خاتمے کے لیے اپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دے رہے ہیں۔عوام ملیریاڈینگی کے خاتمے کے لیے سی ڈی سی ورکرزسے تعاون کریں۔چکسواری کے عوامی حلقوں نے ڈاکٹرشہزادغضنفرچودھری ایڈیشنل ہیلتھ آفیسرسی ڈی سی میرپوراورغلام محی الدین شاہ انچارج سی ڈی سی چکسواری سیکٹرکاشکریہ اداکیااورکہا کہ بیماریوں کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت سے بھرپورتعاون کریں گے


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
آزاد کشمیر میں بھی عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گئی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ماسٹر خالق آف پلاک نے صحافی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود کو پی ٹی آئی آزاد کشمیر کاصدر منتخب ہو نا پر اور امریکہ کا کامیاب دورہ کر نے پر مبارک باددی اور کہا کہ آئند حکومت پی ٹی آئی کی ہو گئی اور مسئلہ کشمیر کے بار میں وزیر اعظم پاکستان عمران کی امریکہ صدر سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر حل کرانے میں مدد کرے گے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود گزشتہ ہفتہ امریکہ میں مسئلہ کشمیر حل کے حوالے سے کہا امریکہ صدر ٹرمپ نے پہلی بار ثالثی کی پیش کش کی ہے جس کی وجہ سے بھارت کے ایوان میں کھلبلی مچی ہو ئی ہے ماسٹر خالق ااف پلاکوی نے کہا ہم وزیر پاکستان اور صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو امریکہ کا میاب دورہ کرنا پر مبار ک باد دیتے ہو ں

Show More

Related Articles

Back to top button