کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) چوکپنڈوری میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل سعود خان کی ہدایت پر کلر سیداں میں تعینات سب انسپکٹر مظہر سجاد کو پولیس چوکی چوکپنڈوری میں بطور انچارج تعنیات کیا ہے جبکہ ان کے پیش رو سب انسپکٹر ارفاد احمد قمر کو تھانہ کلر سیداں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔یاد رہے کہ پولیس چوکی چوکپنڈوری میں چوری اور رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر انجمن تاجران نے سخت اقدام کی دھمکی دی تھی جس کے بعد یہ تبدیلی عمل میں لائی گئی۔
Kallar Syedan; Inspector Mazhar Sajjad is appointed in charge at Chauk Pindori check post after alarming rates of burglaries, The announcement came after traders in Chauk Pindori had threatened to protest unless action is taken to stop alarming rate of crime in Chauk Pindori check post area.
مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین میاں محمد نوا ز شریف اور شاہد خاقان عباسی سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ ن کا کنونشن 3اگست بروزہفتہ شام چار بجے کلر سیداں میں ہو گا
PML-N party to hold protest rally in Kallar Syedan on 3rd August in support of two ex PM’s both arrested under guidance of M Zarif Raja
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین میاں محمد نوا ز شریف اور شاہد خاقان عباسی سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ ن کا کنونشن 3اگست بروزہفتہ شام چار بجے کلر سیداں میں ہو گا جس سے سینیٹر پرویز رشید، سعدیہ عباسی اور دیگر خطاب کریں گے۔اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کلر سیداں میں محمد ظریف راجا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف نقاط پر غور کیا گیا محمد ظریف راجا نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری بدترین انتقامی کاروائی ہے تاریکی کی یہ رات جلد ختم ہو گی اور سویرا طلوع ہو کر رہے گا نواز شریف شاہد خاقان اور دیگر سرخرو ہو کر نکلیں گے۔مسلم لیگ ن کی قیاد ت کو ملک کو دہشتگردی سے پاک کر نے اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی سزا دی جا رہی ہے پی ٹی آئی نے ہمارا الیکشن چرایا ہے ہم اس انتخابی نتائج کو کل کی طرح آج بھی مسترد کرتے ہیں۔ سابق چیئرم ین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ پوری قوم کو نواز شریف اور شاہد عباسی کی بہادری دلیری پر فخر ہے یہ آج قوم کے لیے جیل کاٹ رہے ہیں یہ کسی آمر اور اس کے سلیکڈیڈ کے سامنے سر نگوں نہیں ہو ں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے عمران خان اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی اداروں کے پیچھے چھپ رہے ہیں مسلم لیگ ن ان کا پیچھا کرتی رہے گی۔
کلر سیداں شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور کنڈے کاٹ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے
Khan studios burgled during the night in Adil Market
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور کنڈے کاٹ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔چوری کی یہ واردات کلر سیداں عادل مارکیٹ میں ہوئی جہاں نامعلوم چوروں نے خان سٹوڈیو کی شاپ کے کنڈے کاٹ کر ایک عدد مووی کیمرا، ایک عدد سٹل کیمرہ اور ایک عدد سی سی ٹی وی کیمرا جبکہ 53 ہزار روپے کی نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے،چوری ہونے والے کیمروں کی مالیت تین لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔خان سٹوڈیوکے مالک فیصل منظور نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کو ملک سے انرجی بحران ختم کرنے کی سزاد ی جا رہی ہے , راجہ محمد فیاض
Shahid Khaqan Abbassi is jailed for trying end energy crisis in the country, Raja M Fayaz
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) سابق رکن ضلع کونسل راجہ محمد فیاض نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ملک سے انرجی بحران ختم کرنے کی سزاد ی جا رہی ہے بعض قوتیں ملکی ترقی و خوشحالی برداشت نہیں کرتیں جس کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی آج نیب کی تحویل میں ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی ساری سیاسی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے ان کے مخالفین بھی ان کی دیانتداری اور راست گوئی کی گواہی دیتے ہیں وہ مسلسل نواز شریف کے حق میں بول رہے تھے اور ان کا مسلسل بولنا ہی ان کا جرم ٹھہرا اور حکومت کی ہدایت پر نیب نے انہیں حراست میں لے رکھا ہے جس کا کوئی جواز نہیں یہ بدترین انتقامی کاروائی ہے پی ٹی آئی آج جو بو رہی ہے بہت جلد اسے کاٹنا بھی پڑے گا۔
حجاج کرام حرمین شریفین میں پاکستان کے سفیر ہیں,صاحبزادہ عمیر ہاشم
Those going for Hajj should be responsible as representing Pakistan, saibzada Umair Hashim
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)صاحبزادہ عمیر ہاشم نے کہا ہے کہ حجاج کرام حرمین شریفین میں پاکستان کے سفیر ہیں انہیں وہاں کی حرمت کا پورا خیال رکھنا چاہئیے اور اپنے عمل سے خود کو با عمل پاکستانی شہری ثابت کر کے اپنے ملک کا نام روشن کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریول ویز کے زیر اہتمام حجاج کرام کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے صاحبزادہ محمد داؤد،پیر قاسم سیفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔صاحبزادہ عمیر ہاشم نے کہا کہ حرمین جانے والے اپنی پوری توجہ اپنی عبادات پر مرکوز رکھیں عالم اسلام او ر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں کے ساتھ ساتھ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کریں۔
ماہ جولائی میں مختلف کارروائیوں میں دو عدالتی مفرور گرفتا رکر لئے
Two wanted men arrested during month of May
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پنجا ب ہائی وے پٹرولنگ پولیس غوثیہ چوک کے محر ر خرم کے مطابق ایس ایس پی ہائی وے اور ڈی ایس پی ہائی وے محمد سلیم کی ہدایت پر ماہ جولائی میں مختلف کارروائیوں میں دو عدالتی مفرور گرفتا رکر لئے جبکہ 20لوگوں کو دوران سفر مدد فراہم کی،اہلیان علاقہ نے پنجاب ہائی و ے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے
ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں مقیم راجہ فقیر محمد اور صوفی محمد منیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Raja Qaiser Mohammad and Sufi M Munir of Holland mother passed away in village Khadd
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں مقیم راجہ فقیر محمد اور صوفی محمد منیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کھڈ زیریں میں ادا کی گئی جس میں چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت محمود، چوہدری محمد حسین، راجہ محمد فیاض، عاطف اعجاز بٹ، دلنواز فیصل، دلشاد حسین، راجہ افتخار پکھڑال، حاجی محمد سعید، ماسٹر محمد آزاد، قاضی سہیل افتخار، سید عدنان نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔