مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔کہوٹہ شہر میں تجاوزات،گداگروں کی بھر مار شہر بھر کے تندور مالکان کی ہٹ دھری کم وزن روٹی کی فروخت جاری جبکہ دوکاندروں نے بھی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والی ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق کے کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھر مار نے عوام کا جینا چلنا بھی محال کر دیا ہے چند ماہ پہلے پورے شہر کی عمارتوں کو کئی کئی فٹ دوڑ کر شہر کو کھلا کیا گیا تھا مگر آج پھر دوکاندار وں نے سٹر کوں پر قبضے کر لیے ہیں اور انتطامیہ بے فکری کی نیند سو رہی ہے پورے شہر میں ریڑھی بانوں نے شہر کو ریڑھی بازار بنا لیا ہے کیونکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بھتہ دے رہے ہیں گدا گروں کے خلاف برھے شہروں میں کریک ڈاؤن ہو رہے ہیں مگر کہوٹہ شہر ان کے خلاف کاروائی کے بجائے دن بدن اضافہ ہو رہا ہے خریداروں کو پکڑ پکڑ بھیک مانگی جا رہی ہے بھیک ناں دینے پر یہ گداگر جان پر آ جاتے ہیں ان کو نہ پولیس تھانہ کہوٹہ پوچھتی ہے اور نہ ہی انتظامیہ ان کی خبر لیتی ہے یہ گداگر پہلے دیہاڑی لگانے آتے تھے اور شام کو واپس چلے جاتے تھے اور شام کو واپس چلے جاتے تھے مگر اب انہوں نے بھی اپنے ڈیرے کہوٹہ کے گر د نواح میں لگالیے ہیں یہاں ہی رہتے ہیں جس کی وجہ سے سیکورٹی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ کہوٹہ شہر میں موجود تندور مالکان نے بھی عجیب تماشہ بنا رکھا ہے انہوں نے روٹی کی قیمت تو بڑھا دیاہے مگر وزن اتنا کم ہے کہ وہ چپاتی لگتی ہے جبکہ سبزی فروٹ مالکان نے بھی ریٹ لسٹ کو ردی کا کاغذ سمجھ رکھا ہے انتظامیہ سے ریٹ لسٹ تو وہ لے لیتے ہیں مگر اس پر عمل درآمد نہیں کر تے عوامی،سماجی حلقون نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کاکہوٹہ شہر کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر گوہر زمان وزیر خان سے ان کے آفس میں ملاقات
Raja Sagheer Ahmed meets with assistant commissioner
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کاکہوٹہ شہر کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر گوہر زمان وزیر خان سے ان کے آفس میں ملاقات شہر کے حوالے تفصیلی گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے MPAصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے کہوٹہ شہر میں اسسٹنٹ کمشنر گوہر زمان وزیر خان سے ملاقات کی اور ان سے شہر کی مزید بہتری کے حوالے تفصیلی گفتگو کی اس موقع پرراجہ صغیر احمد نے بتایا کہ آئندہ آنے والے چند ہفتوں کے بعد تر قیاتی کاموں کے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی آئے گئی اندون شہر کی سٹرکیں، گلیاں ٹھیک ہوں جبکہ ہائی وئے کے انڈر آنے والے سٹر ک پنجاڑ چوک تا سلاٹر ہاؤس از سر نو تعمیر کی جائے اور بس سٹینڈ کے قریب جو پانی کھڑا ہوتا انشاء اللہ اس کا بھی حل کیا جائے اور انشاء اللہ سلاٹر ہاؤس کے حوالے سے بھی جو مسائل ہیں وہ حل کیے جاہیں گے انہوں نے کہا انشاء اللہ اپنے حلقے کی عوام کے تمام مسائل تر جہی بنیادوں پر حل ہونگے۔