چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چکسواری میں اضافی کمرہ جات کی تعمیر کے لیے 2کروڑروپے کے فنڈز منظور کروا کر عوام علاقہ کے دل جیت لیے ہیں۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چکسواری قدیم درسگاہ بلڈنگ میں اضافی کمرہ جات نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کو تدریس کے دوران دشواری پیش آرہی تھی۔ عوام علاقہ نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے مطالبہ کیا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چکسواری میں اضافی کمرہ جات کی تعمیر کروائی جائے۔ جس پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے 2کروڑ روپے کے فنڈز اور ورک آرڈر جاری کروا کر عوام علاقہ کے دل جیت لیے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے صدر چوہدری جہانگیر حسین دھمیال، جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرشید حمید آباد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عابد بھٹی حمید آباد، رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا سمیت دیگر تمام پارٹی عہدیداران، ورکرز و کارکنان نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔
Chakswari, AJK; Government girls high school Chakswari has been given 2 Caror Rps grant to improve and construct further rooms at the school. The grant has been hard work of ex PM Ch Abdul Majeed who was thanked by parents and school staff.