DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Last survivor of gas explosion in village Looni Jasiyal dies + Rest of the day news

لونی جسیال کلر سیداں میں سوئی گیس دھماکے میں آخری زخمی آٹھ سالہ سبحان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کھاریاں میں دم توڑ گیا

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)لونی جسیال کلر سیداں میں سوئی گیس دھماکے میں آخری زخمی آٹھ سالہ سبحان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کھاریاں میں دم توڑ گیا۔اس حادثے میں زخمی ہونے والے آٹھوں افراد باری باری دار فانی سے کوچ کر گئے۔14جولائی کی شب شوکت حسین کے گھر سوئی گیس لائن میں اخراج کے باعث زور دار دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد جھلس گئے تھے مگر یہ سب ایک ایک دن کے وقفے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔حادثے میں شوکت علی کا تیس سالہ بیٹا محمد وقاص، بہو،پوتا پوتی شامل ہیں جبکہ ان کے گھر تھوہا خالصہ سے آئے ہوئے مہمانوں میں بابر اقبال کی اہلیہ دوبیٹے اور ایک بیٹی جاں بحق ہوئے۔واقعہ کے چودہ ایام بعد بھی کوئی سرکاری حکومتی اور انتظامی افسر نے نہ تو لواحقین سے اظہار تعزیت کیا نہ ہی ان کے لیے کسی امدادی رقم کا اعلان کیا جا سکا۔

Kallar Syedan; Gas explosion in village Looni Jasiyal in which eight people were injured, the last person has sadly died as all died one after the other. The gas explosion occurred at the residence of Shaukat Hussain.

Shaukat Hussain’s son, daughter in law and their two children along with relative family of four also died at burns unit in Kahrrian.


مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کا نمائندہ مشاورتی اجلاس

PML-N leaders hold meeting and announce to hold protest rally on 3rd August

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کا نمائندہ مشاورتی اجلاس اتوار کی شام کلر سیداں میں ہوا جس کی میزبانی محمد ظریف راجا اور راجہ ندیم احمد نے کی،مقررین نے کہا کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو ایٹمی دھماکوں سی پیک اور انرجی بحران حل کرنے کی سزا دی جار ہی ہے کچھ قوتیں ملکی ترقی کو برداشت نہیں کرتیں پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانا عالمی ایجنڈا ہے جس کا مقصد پاکستان کے سلامی تشخص اور معاشی ترقی کو روکنا ہے۔سابق چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کے سوا دنیا کا کوئی شخص صادق و آمین نہیں ہو سکتا عمران خان کو صادق اور آمین قراردینے والوں نے نظام عدل پر کا ری ضرب لگائی ہے موجود حکومت نے تجاوزات کے نام پر گیارہ لاکھ لوگوں کو بے گھر کیا اٹھارہ لاکھ لوگوں کو ملازمتوں سے نکالاکیا عمران خان نے ہر بات پر یوٹرن لیا ان کو صادق و آمین کہنا قرب قیامت کی نشانی ہے انہوں نے کہا کہ 78سالہ عرفان صدیقی کو جس کی تین نسلیں تعلیم سے وابستہ ہیں انہیں نواز شریف سے تعلق کی بنیاد پر ہتھکڑیاں لگائی گئیں پچھلی بار نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کی سزا دی گئی اس بار سی پیک انہیں لے ڈوبا شاہد خاقان عباسی کو ملک سے انرجی بحران کا خاتمہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے عمران خان خود 70کیسز میں مطلوب ہیں مگر یہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔محمد ظریف راجا نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری بدترین انتقامی کاروائی ہے تاریکی کی یہ رات جلد ختم ہو گی اور سویرا طلوع ہو کر رہے گا نواز شریف شاہد خاقان اور دیگر سرخرو ہو کر نکلیں گے۔راجہ ندیم احمد نے کہا کہ پوری قوم کو نواز شریف اور شاہد عباسی کی بہادری دلیری پر فخر ہے یہ آج قوم کے لیے جیل کاٹ رہے ہیں یہ کسی آمر اور اس کے سلیکڈیڈ کے سامنے سر نگوں نہیں ہو ں گے۔چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو بھی آج کلمہ حق بلند کرتا ہے نیب اسے گرفتار کر لیتا ہے۔راجہ فیصل منور نے کہا کہ نواز شریف کی جنگ ایسے عناصر کے خلاف ہے جو ہر بار جمہوری حکومتوں کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔تقریب میں چوہدری صداقت حسین، شاہد اکبر گجر، ٹھیکیدار بشارت، افتخار بھولا،سابق ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، صوفی ضابر حسین، پرویز اختر منہاس، راجہ طلال خلیل، سردار محمد آصف، شیخ ندیم احمد، حسن سرائیکی، صوبیدار میجر محمد رزاق، تنویر ناز بھٹی، جبران صفدر کیانی، حاجی ماسٹر ساجد، صوبیدار مہربان حسین اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تین اگست بروز ہفتہ شام چار بجے کلر سیداں میں شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے بیرسٹر سعدیہ عباسی،ملک ابرار احمد، انجنیر قمر الاسلام راجہ اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔


کلر سیداں میں پیپلز پارٹی کے رہنما ماسٹر محمد غالب کے جوانسالہ بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی

Ex PM Raja Parvez Ashraf pays condolences to Master M Ghalib on death of his son

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکہ سے خارجہ پالیسی میں بہتری آنے اور ملکی حالات میں مثبت تبدیلی آنے کی صورت میں پی ٹی آئی حکومت کی حمایت کرے گی مگرملک کی بنیادی پالیسیاں عوام کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیت دی جائیں ملک کے اندرونی حالات توجہ طلب ہیں جس سے غیر یقینی صورتحال جنم لے چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں پیپلز پارٹی کے رہنما ماسٹر محمد غالب کے جوانسالہ بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئیے تھا کہ وہ اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کی بجائے بطور وزیر اعظم خطاب کرتے تو ان کے خطاب کو پذیرائی حاصل ہوتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں چیئرمین کی تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن نے اپنی عدوی برتری نہ صرف حاصل کر لی ہے بلکہ اسے ایک سے زیادہ بار ثابت بھی کیاہے جس سے جمہوری طور پر اپوزیشن کو کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جو انصاف اور اصولوں کی بات تو کرتی ہے مگر اس کے باوجود اس نے اپوزیشن کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گرانٹس کو روک رکھا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں تمام ممبران کو برابر کی سطح پر فنڈز جاری کئے۔لونی جسیال میں سوئی گیس دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد کی ہلاکتوں پر سخت افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ سوئی گیس کی نااہلی اور غفلت کیخلاف اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، نوید اختر مغل،محمد فیاض کیانی، مرزا آصف محمود،راجہ شاہ رخ پرویز،راجہ ظفر چشتی،ماسٹر تصور حسین،چوہدری محمد ایوب اور دیگر بھی موجود تھے۔


پی ٹی آئی کے زیر اہتمام درکالی معموری میں انصاف صحت کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھلینہ میں منعقد ہوئی

Health cards distributed by PTI at boys high school Phalina

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے زیر اہتمام درکالی معموری میں انصاف صحت کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھلینہ میں منعقد ہوئی جس میں حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ساجد جاوید، قمر ایاز، چوہدری عنصر، سید سیماب حیدر شاہ، عاصم مغل، راجہ عاصم ریاض، شیراز جنجوعہ، راجہ حسن اختر اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں انصاف صحت کارڈز تقسیم کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کارڈوں کا اجرا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کیا گیا جس کی وجہ سے کئی ایسے لوگوں کو بھی کارڈ کا اجرا ہو گیا جو اس کے اہل نہ تھے پی ٹی آئی مستقبل میں کوشش کرے گی کہ نئے سروے کے تحت صرف مستحق لوگوں کو ہی انصاف صحت کارڈز جاری کیے جا سکیں۔


راجہ گلنواز جنجوعہ جرمنی میں انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب منیاندہ میں اد اکی گئی

Raja Gulnawaz Janjua who passed away in Germany buried in his native village Manianda

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سینئر نائب صدر راجہ ربنوا ز خان کے فرزند راجہ گلنواز جنجوعہ جرمنی میں انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب منیاندہ میں اد اکی گئی جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،سابق رکن اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،چوہدری صداقت حسین، محمد تاج کیانی، راجہ ندیم احمد، سید راحت علی شاہ، نمبردار اسد عزیز، چوہدری توقیر اسلم، مسعود بھٹی، تنویر شیرازی، محمد ظریف راجا، یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، محمد اعجاز بٹ، چوہدری محمد ایوب، چوہدری ظہیر محمود، راجہ گلستان خان اور دیگر نے شرکت کی۔


نابالغ بچی سے زبردستی نکاح کرنے کی کوشش اور بعد ازاں بچی کیساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک خاتون سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

Police case registered by Abdul Majid of Dhok Banda, Nara on under age marriage and abuse of a girl

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے دم کروانے کے بہانے چکوال لے جاکر نابالغ بچی سے زبردستی نکاح کرنے کی کوشش اور بعد ازاں بچی کیساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک خاتون سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ عبدالمجید سکنہ ڈھوک بندہ داخلی نارہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں عمر رسیدہ ہوں،میری بیٹی مسماۃ (ن) کی شادی ہمراہ عابد محمود سکنہ دینہ سے کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔مسماۃ (ن) کے بطن اور مسمی عابد کے نطفہ سے دیگر بچوں کے علاوہ مسماہ (ا) پیدا ہوئی۔میری بیٹی اور داماد عابدکے درمیان گھریلو ناچاقی کی وجہ سے علیحدگی ہو چکی ہے جبکہ ان کے بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت شروع دن سے میرے ذمے ہے۔میری نواسی مسماۃ (ا)بی بی جو کہ میرے ساتھ رہائش پذیر تھی چند ماہ قبل میری بیٹی (ن)جو کہ کلر سیداں میں رہائش پذیر ہے نے مجھے فون کیا کہ عید کیلئے کپڑے خریدنے ہیں لہذا وہ بچوں کو میرے پاس بھیج دے۔جب مسماۃ (ط) اور مسماۃ (ا) بی بی کلر سیداں گئیں تو وہاں پر میری بیٹی کے پڑوس میں رہائش پذیر مسمی محمد رفیق اور اس کی بیوی مسماۃ شمیم اور ان کا بیٹا نعیم میری بیٹی کو بہلا پھسلا کر دم کروانے کے بہانے چکوال لے گئے کیونکہ میری بیٹی کو کالا یرقان کا عارضہ ہے۔اس موقع پر میری نواسی مسماۃ (ا) بی بی جو کہ نابالغہ کو ساتھ لے گئے اور ملزمان نے جاتے ہوئے اسرار کیا کہ مسماۃ (ا)کو ساتھ لے چلیں گے۔وہاں جا کر ملزمان محمد رفیق اور اس کی بیوی اور بیٹے نے زبردستی میری نابالغ نواسی مسماۃ (ا)بی بی سے نکاح کرنی کی کوشش کی اور میری نواسی اور بیٹی کو دھمکیاں دیں کہ اگر انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو انہیں جان سے مار دیں گے۔اس موقع پر انہوں نے ایک نکاح خواں کو بھی بلوا لیا جس نے نابالغہ کی نقل پیدائش کا تقاضہ کیا اور نکاح نہ ہونے پر وہ سب واپس کلر سیداں آ گئے۔میری نواسی اور بیٹی ڈر کے مارے خاموش رہیں۔عبدالمجید نے الزام لگایا کہ مسمی نعیم جو کہ پہلے سے شادی شدہ ہے میری نواسی کو زبردستی جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بناتا رہا۔میری نواسی موقع پا کر مسمی نعیم کے گھر سے بھاگ کر میرے پاس واپس آ گئی اور اس نے مجھے سارا واقعہ سنایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button