سابق کرکٹر شعیب اختر کی دربار عالیہ بگہا ر شریف آمد کے موقع پر سجادہ نشین پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سے ملاقات۔ پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین کی مذہبی و دینی کے ساتھ ساتھ تعلیمی شعبہ میں خدمات نا قابل فراموش اور لائق تحسین ہیں۔ دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف اور یعقوبیہ لا ء کالج کا کہوٹہ میں قیام بہت بڑا تعلیمی کا رنامہ ہے۔ بگہار شریف دربار آکر دل کو سکون ملا۔ دربار عالیہ بگہار شریف اور دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے۔جیسے ”جنگل میں منگل کاسماں ہے‘‘۔ سجادہ نشین ڈاکٹر صاحبزادہ پیر ساجد الرحمن نہ صرف علاقہ بلکہ پاکستان اور عالم اسلام کی عظیم شخصیت ہیں۔ تفصیل کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نے سجادہ نشین پیر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الر حمن، صاحبزادہ عمیر ہاشم، صاحبزادہ عزیر ہاشم کے ہمراہ دربار عالیہ بگہار شریف اور دارالعلوم یعقوبیہ کا دورہ کیا۔ بعدازاں یعقوبیہ لاء کا لج کی نو تعمیر شدہ عمارت کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرسی ڈی اے راجہ خضر حیات ستی، سپورٹس آفیسر ضلع راولپنڈی شمس توحید عباسی اور دیگر بڑی تعداد میں نوجوان مقامی کرکٹر،بچے اور معززین علاقہ بھی جمع ہوگئے۔ شعیب اختر نے کہوٹہ میں لاء کالج کے قیام،بہترین تعلیمی درسگاہ دارالعلوم یعقوبیہ اور دربار عالیہ بگہار شریف کے شاندار انتظامات اور ماحول کی تعریف کی۔ اور کہا کہ یہاں آکر دلی سکون حاصل ہوا۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ سجادہ نشین پیر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کی انتھک محنت، لگن سے یہ ادارہ اور دربار تن آور درخت بن چکا ہے۔ صاحبزادہ پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے علم کی جو شمع روشن کی اس کی مثال نہیں ملتی۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بیماری سے فوت ہوا جسے قتل کا رنگ دیا جارہا ہے۔, ہنیسر کے رہائشی شامیر
Azhar Makhdoom died from his illness and was not murdered, Shameer of Hainser
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔کہوٹہ کے علاقہ ہنیسر کے رہائشی شامیر ولد ساجد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ چند دن قبل اظہر مخدوم نامی شخص بیماری سے فوت ہوا جسے قتل کا رنگ دیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق نہ تو ان کے جسم پر کوئی نشان ہے نہ ہی خون کا کوئی نشان ہے۔شامیر نے مزید بتایا کہ میں فسٹ اہر کا طالب علم ہوں مجھے اس میں صرف پھنسایا جا رہا ہے میر ی آنے والی زندگی پر اس کے منفی اثر پڑھے گا۔ شامیر ولد ساجد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے از معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لیا جائے۔