Kallar Syedan; Supreme Court of Pakistan orders 3 Petrol and Diesel agencies to be shut down in Choa Khalsa, Samot and Mureed Chauk + Rest of the day news
یونین کونسل سموٹ اور چوآ خالصہ میں قائم پٹرول و ڈیزل کی تین غیر قانونی ایجنسیوں کو سر بمہر کر کے ان کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے مرتب کر کے کلر سیداں پولیس کوارسال کر دئیے
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر کنٹرولر سول ڈیفنس راولپنڈی نے اپنے عملے کے ہمراہ یونین کونسل سموٹ اور چوآ خالصہ میں قائم پٹرول و ڈیزل کی تین غیر قانونی ایجنسیوں کو سر بمہر کر کے ان کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے مرتب کر کے کلر سیداں پولیس کوارسال کر دئیے۔جن ایجنسی مالکان کیخلاف استغاثے تیار کئے گئے ہیں ان میں شاہ جی سپر پٹرول ایجنسی مرید چوک کلر سیداں،قاضی سپر پٹرول آئل ایجنسی سموٹ،ہارون سپر پٹرول آئل ایجنسی سموٹ اورحسیب سپرپٹرول آئل ایجنسی چوآ خالصہ شامل ہیں۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ مالکان بغیر پرمٹ حاصل کئے کھلے عام پٹرول ا ور ڈیزل فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں بعض ایجنسیوں کے باہر آگ بجھانے کیلئے فائر فائٹنگ کے آلات کا معقول انتظام تھا نہ ہی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے این او سیز جاری کروائے گئے تھے۔
Kallar Syedan; Supreme Court of Pakistan has ordered three Petrol and Diesel agencies to be shut down in union council Choa Khalsa, Samot and Mureed Chauk . The three are Shah ji super petrol agency in Mureed Chauk, Qazi super petrol oil agency in Samot and Hasib super petrol oil agency in Choa Khalsa. The court has instructed Kallar Syedan police to take action.
شیخ سا جد ا لر حما ن،ملک د بیر حسین ہفتہ کے ر و ز لو نی جسیا ل کلر سید اں میں گیس د ھما کے کے نتیجہ میں 7ا فر ا د کی ہلا کت پر فا تحہ خو ا نی
Envoy of Ch Nisar Ali Khan visits family of 7 killed in gas explosion in Looni Jasiyal
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سا بق و فا قی و ز یر د ا خلہ چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کے حکم پر معا و ن خصو صی شیخ سا جد ا لر حما ن،ملک د بیر حسین ہفتہ کے ر و ز لو نی جسیا ل کلر سید اں میں گیس د ھما کے کے نتیجہ میں 7ا فر ا د کی ہلا کت پر فا تحہ خو ا نی اور مالی مدد کے لیے ا ن کے گھر پہنچ گئے ا س مو قع پر ا نہو ں نے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا پیغام پہنچایا۔ا نہو ں نے کہا کہ سو ئی گیس کے عملہ کی غفلت ا و ر لا پر و ا ئی کے نتیجہ میں گیس د ھما کے سے سا ت قیمتی جا نو ں کی ہلا کت ہما ر ے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ا گر ا ن زخمیوں کو بروقت کھاریاں پہنچا دیا جاتا تو آج حالات کچھ اور ہوتے۔ا نہو ں نے کہا ز ند ہ بچ جا نے و ا لا بچہ سفیان کا علا ج چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر برن یونٹ کھاریاں میں جار ی ہے جس کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔ا نہو ں نے حکو متی نما ئند و ں اور انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چودہ ایام گزر گئے کوئی ان کی خبر گیری کے لیے نہیں آیا سات افراد کی ہلاکت بڑا سنگین واقعہ ہے اگر کوئی اور حکومت ہوتی تو اب تک سوئی گیس کے ذمہ داران نہ صرف اڈیالہ جیل میں ہوتے بلکہ زخمیوں کا علاج کھاریاں سے کرا کر انہیں بھاری مالی امداد بھی دی جاتی۔انہوں نے ہولی فیملی ہسپتال کے رویے پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جھلس کر آنے والے کسی بھی زخمی کی پٹی کو تبدیل ہی نہیں کیا گیا اور اسی حالت میں وہ دم توڑ گئے ا نہو ں نے ا س مو قع پر ا ہل خا نہ کی ما لی مد د کے سا تھ سا تھ مر حو مین کی مغفر ت کے لیے فا تحہ خو ا نی کی۔ا س مو قع پر ر ا جہ صفد ر کیا نی،عا بد حسین ز ا ہد ی سمیت د یگر بھی مو جو د تھے۔
چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر انجمن تاجران چوکپنڈوری سراپا احتجاج بن گئی
Traders threaten to protest over large number of burglaries taking place in Chauk Pindori region
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی 20سے 25 کے قریب چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر انجمن تاجران چوکپنڈوری سراپا احتجاج بن گئی اور راست اقدام کی دھمکی دے دی۔جس پر ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل اے ایس پی سعود خان نے چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی۔ادھرانجمن تاجران چوکپنڈوری نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو تاجر باہر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
کلر سیداں منگال موڑ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی
Rashid Khalid injured in a hit and run accident at Mangal Morr
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں منگال موڑ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ راشد خالد نے کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ وہ گزشتہ شب 9 بجے کے قریب ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اپنے موٹر سائیکل پرگھر جا رہا تھا کہ منگال موڑ کے قریب میں ایک مزدا گاڑی کو کراس کر کے جب موڑ پر پہنچا تو سامنے ایک ایکس ایل آئی کار نمبر ی آر ایکس 300 جورانگ سائیڈ سے انتہائی تیز رفتاری سے آئی نے میرے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے میں اپنے موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گیاجبکہ میرا موٹر سائیکل تباہ ہو گیا۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
راجہ لال حسین المعروف پاکستانی کی سالانہ برسی
Death anniversary of late Raja Lal Hussain observed
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مولانا حافظ محمد بشیر نے کہا ہے جب ماں باپ بوڑھے ہو جائیں تو ان سے بہتر سلوک روا رکھا جائے،بعد از وصال ان کی مغفرت کیلئے دعا کریں اور صدقہ کریں تا کہ ان کے روح کو ثواب پہنچتا رہے۔یہ بات انہوں نے یونین کونسل کنوہا کے سابق نائب ناظم راجہ اظہر اقبال کے والد گرامی راجہ لال حسین المعروف پاکستانی کی سالانہ برسی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ والدین کا مقام بہت بلند ہے جو کوئی اپنے ماں باپ کے مقام کو فراموش کر دے گا تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیک اولاد اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے۔والدین اولاد کیلئے رحمت اور باعث برکت ہوتے ہیں۔