ملک یٰسین آف سہیالی فروزال،سابق چیئرمین سجاد ستی، سہیل ستی اور ڈاکٹر حمید کے بنائے گے “غوثیہ شادی ہال”کا افتتاح۔ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن، صوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدسمیت ہزاروں افراد کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیات ملک یٰسین آف سہیالی فروزال،سابق چیئرمین سجاد ستی، سہیل ستی اور ڈاکٹر حمیدکے پنجاڑ چوک کہوٹہ میں بنائے گے “غوثیہ شادی ہال”کا افتتاح ہو گیا افتتاحی محفل سے ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن، صوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، مولانا ادریس ہاشمی اور حافظ قمر رضاء نے خطاب کیا اور قر آن و سنت کی روشنی میں تجارت و کاروبار کے حوالے سے بیان کیا جبکہ آخر میں ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن خصوصی دعا بھی کی جبکہ افتتاحی تقریب میں مولانا حافظ ظہور نقیبی،پروفیسر حافظ صبور سیفی،مولانا حافظ ہاشم،ڈاکٹر عارف قریشی، راجہ سعید ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ، راجہ فیاض سابق چیئرمین، سابق چیئرمین ماسٹر (ر) ظہور عباسی، سابق چیئرمین بلدیہ راجہ ظہور اکبر، عبدالقدوس عباسی، سابق ممبرانMCکہوٹہ قاضی عبد القیوم، قاضی اخلاق کھٹڑ، مظہر اقبال بھٹی، عبد الحمید قریشی، ملک زبیر چھنی بازار کہوٹہ سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی تمام شر کاء نے ملک یٰسین آف سہیالی فروزال،سابق چیئرمین سجاد ستی، سہیل ستی اور ڈاکٹر حمیدکو مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں بر کت کے لیے خصوصی دعا کی۔منتظمین نے تمام مہمانوں کو پر تکلف کھانا بھی کھلایا۔
Kahuta; The Inauguration ceremony of Ghausia Shaadi hall was held with Dr Sajid Ur Rehman with large number of social and political personalities. The wedding hall was organised and opened by Malik Yasin of Sihali Farozal, Sajjad Satti, Sohail Satti and Dr Hamid.
مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اظہار یکجہتی کے لیئے مسلم لیگی کارکنان کا زبردست احتجاجی مظاہرہ
PM-N leaders and supporters hold public rally in support of arrested ex PM Shahid Khaqan Abbassi
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اظہار یکجہتی کے لیئے مسلم لیگی کارکنان کا زبردست احتجاجی مظاہرہ و جلسہ میں بڑی تعدا دمیں سابق چیئرمین، عہدیداران، سابقہ کونسلرز اور لیگی جیالوں کی بھر پور شرکت۔ احتجاج اور جلسہ کا اہتمام بلال یامین ستی، راجہ ظہور اکبر، عبدالقدوس عباسی نے کیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگی قیادت کو غیر قانونی حراست میں رکھنا انتقامی سیاست ہے۔ آج جمہوری مارشل لاء لگا یا گیا ہے۔ عوام کی ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر موجودہ حکومت کو زبردستی چلایا جا رہاہے۔ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے وزیر اعظم کے دائیں بائیں چور ڈاکو بیٹھے کر پٹ حکومت کا ٹولہ ملک میں معاشی بحران کا ذمہ دار ہے۔ غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا ہے۔ شاہد خا قان عباسی نے جرات اور دلیری کا مظاہرہ کیا۔ جیل جانا قبول کیا مگر پارٹی اور قیادت سے بے وفائی نہ کی۔ ان خیالات کا اظہا ر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما سابق سینیٹر سعدیہ عباسی، ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگ زیب،سابق ایم این اے ملک ابرار،راجہ ندیم احمد سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں، محمد ظریف راجا،چیئرمین یوسی لوھرراں نوید بھٹی،سابق کونسلر راجہ محمد جلیل آف لونہ نے کہوٹہ شہر میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ جبکہ جلسہ سے صدر مسلم لیگ (ن) ایم پی اے منیر ہ یامین ستی،تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر، ڈاکٹر عارف قریشی، راجہ سعید ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ، راجہ فیاض سابق چیئرمین، سابق چیئرمین ماسٹر (ر) ظہور عباسی، سابق چیئرمین میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ،سابق چیئرمین بلال یامین ستی،سابق چیئرمین بلدیہ راجہ ظہور اکبر، عبدالقدوس عباسی، راجہ ندیم سابق چیئرمین، راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ آف مواڑہ،مسلم لیگ ن کے رہنماء تنویر ناز بھٹی آف نلہ مسلماناں اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی اور طاہرہ اورنگ زیب کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو من گھرٹ اور بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ میرٹ پر اور اصولوں پر کا م کیا۔ ان کی گرفتاری قابل مزامت ہے۔
زکیب کیانی نے اکا ؤنٹ اینڈ فنانس میں ڈگر ی حاصل کر لی
Zakib Kiyani achieves accounts and finance degree
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی کے صاحبزادے زکیب کیانی نے اکا ؤنٹ اینڈ فنانس میں ڈگر ی حاصل کر لی۔مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے راجہ محمد شکیل کیانی اور ان کے صاحبزادے کو مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق PPPحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت “فرزند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیا نی کے صاحبزادے زکیب کیانی نے “نوٹنھگم ٹرینٹ یونیور سٹی “سے اکا ؤنٹ اینڈ فنانس میں ڈگر ی حاصل کر لی۔حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات صوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،آصف یعقوب کیانی، راجہ یاسر کیانی، راجہ ظفر کیانی،صحافی منیر چشتی،راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ، حاجی اصغر کیانی جنرل سیکرٹری،ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد ممتاز جنجوعہ آف یوکے، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم یوکے،انجینئر راجہ بلال،راجہ محمد شکیل کیانی آف یو کے،ملک کلیم حسین اعوان، ملک سہیل انجم، حافظ صغیر احمد، حافظ ذوالفقار احمد،مولانا ممتاز حسین، چوہدری محمد جاوید،سید مظاہر حسین شاہ، سید نجم الحسن نقوی، ممبران پریس کلب کہوٹہ احتشام اصغر کیانی،ارسلان اصغر کیا نی،کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکاد پیش کی ہے۔