جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اہلیان بورگی بینس کا نئے سرئے سے کنکریٹ راستے کا خواب پورا نہ ہوسکا،مزید فنڈز نہیں ہیں ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر غائب ہوگیااہلیان بورگی بینس کے رہائشیوں کونسلر محمد ریاض حسین،راجہ محمد اشفا ق،حاجی محمد مشتا ق،محمدنعمان و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ منجھوٹہ سٹاپ سے لیکر کسی بورگی بینس ایک کلومیٹر سے زائد راستے کے لیے ایم پی اے چوہدری جاویدکوٖثر نے 92لاکھ روپے مختص کرائے تھے لیکن کسی بورگیاں سے آگے چندمیٹر تھوڑا سا کام کرنے کے بعد ٹھیکیدار سامان لیکر غائب ہوگیا جس کی وجہ سے آدھے سے زائد راستے پر کام نہ ہوسکااب بارشوں کے دنوں میں وہاں کے رہائشی راستہ کچا ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں گزشتہ دو ماہ قبل چوہدری محمد عظیم نے مزکورہ راستے کو نئے سرئے سے تعمیر کرانے کی تقریب میں اہلیان علاقہ سے خطاب کیا تھا کہ میں نے بورگی بینس کے عوام سے کیے گئے وعدہ کو پورا کر دیا انشاء اللہ باقی ماندہ راستے کو کنکریٹ کراوں گا اہلیان بورگی بینس کی ایک بڑی تعداد نے ایم پی اے چوہدرء جاوید کوثر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹھیکیدار کے خلاف نوٹس لیں اور باقی رہنے والا کام پورا کراوئیں تاکہ اہلیان بورگی بینس کو سفری مشکلات میں کمی آسکے۔
Gujar Khan; The Contractor working on Borgi Bains road works has disappeared after no further funds were being provided and leaving the work halfway. Local MPA Ch Javed Kausar is asked to take notice.
چوہدری جاوید کوثر نے گوجرخان نالہ کانسی کا وزٹ
MPA Ch Javed Kausar visits nalah in Gujar Khan
گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،ایڈمن)ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے گوجرخان نالہ کانسی کا وزٹ کیا اور نالہ کانسی کی ہونے والی صفائی کا جائزہ لیا اہل علاقہ نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کا نالے کی صفائی کا کام شروع کروانے پر شکریہ ادا کیا چیف آفیسر بلدیہ گوجرخان عمر شجاع پاشا ،چاند مبین، راجہ آصف رضا، راجہ عبد الغفور کیانی ،ملک ظہیر اعوان ،نوید شہزاد ،راجہ ابراہیم ریاض، اقدس گل ،راجہ اعزاز اور راجہ ماجد بھی انکے ہمراہ تھے