کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)لیب اٹینڈینٹس ضلع راولپنڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس کلر سیداں میں منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر خالد مسعود،حامد علی،طاہر قریشی،ندیم باری او ردیگر نے شرکت کی اور اتفاق رائے سے کلر سیداں کی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔اجلاس میں کلر سیداں اور تحصیل گوجرخان کے عہدے داروں کا بھی چناؤ کیا گیا کلر سیداں کے لیے شاہد سلیم صدر اور بھاکھر کے محمد عمر کو نائب صدر جبکہ محمد عمران کو تحصیل گوجرخان کا صدر اور راجہ ندیم کو نائب صدر چنا گیا۔اجلاس میں طاہر قریشی کو ضلعی تنظیم کا نیا جنرل سیکرٹری بھی منتخب کیا گیا۔
Kallar Syedan; The Lab Attendants District Rawalpindi Association held their Meeting in Kallar Syedan and established a association in Kallar Syedan. Shahid Saleem was appointed President while Mohammad Umar of Balakhar was appointed vice President.
لونی جسیال کلر سیداں میں گیس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا 9 سالہ اسد بھی دم توڑ گیا
Another Child dies raising number of 7 dead now from gas explosion in Looni Jasiyal
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)لونی جسیال کلر سیداں میں گیس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا 9 سالہ اسد بھی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہو گئی ہے جبکہ اس حادثے کا آٹھواں اور آخری سات سالہ سفیان جو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھا کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر برن یونٹ کھاریاں منتقل کر دیا گیایاد رہے کہ 14 جولائی کی شب سوئی گیس کی لیکج کے باعث ہونے والے دلخراش دھماکے میں پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے ہولی فیملی منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وقفہ وقفہ کے بعد سات افراد موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد اپنی زندگیوں کی بازی ہار گئے جبکہ اس افسوسناک حادثے کے آخری زخمی کی حالت بھی تسلی بخش نہیں۔ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ چوہدری ں نثار علی خان نے دونوں زخمیوں کو کھاریاں منتقل کر نے کی ہدایت کی تھی مگر اسی دوران نو سالہ اسد دم توڑ گیا جبکہ سات سالہ سفیان کو کھاریاں منتقل کر دیا گیا۔ادھر تھوہا خالصہ کے بابر اقبال نے پوٹھوہار ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں اس کی بیوی،بیٹی اور دو بیٹے جاں بحق ہو چکے ہیں اب اس کا کوئی بیٹا زندہ نہیں بچا ہے ہم پر قیامت گزر گئی مگر حکومت ہمارے حالات سے لاتعلق اور بے خبر رہی۔ خدا کسی کو بھی یہ دن نہ دکھائے انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے ماں بیٹا ایک ہی روز قبل کلر سیداں میں شوکت علی کے گھر گئے تھے جہاں دھماکے سے اب تک سات افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کلر سیداں کے رہنما الحاج محمد اسلم بانی نے اس موقع پر کہا کہ اتنے بڑے واقعے پر حکومتی ایوانوں میں خاموشی قابل مذمت ہے اگر مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو ذمہ داران ابھی تک اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہوتے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے جاں بحق ہونے والے ساتوں افراد کے لیے فوری معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں چوری کی ایک آ ورواردات
Home of Maqsood Jan burgled in Nae Abbadi, Chauk Pindori
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں چوری کی ایک واردات میں نامعلوم چور بیوہ کے گھر میں داخل ہو کر ہزاروں روپے کی نقدی،موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔واردات کے دوران اہل خانہ خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے اور صبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد واردات کا علم ہوا۔چوری کی یہ واردات نئی آبادی چوکپنڈوری میں بیوہ مقصود جان کے گھر میں ہوئی جہاں وہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ گھر میں سو رہی تھی کہ نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے اور کمروں کی تلاشی کے دوران بارہ ہزار روپے سے زائد کی نقدی، دو عدد موبائل فونز اور دیگر سامان سمیٹ کر فرار ہو گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران چوری اور رہزانی کی متعدد وارداتوں میں مختلف مالکان کی 12 عدد بکریاں،آٹھ عدد بکرے،ایک عدد قربانی کا بیل جبکہ رہزنی کی ایک واردات میں نامعلوم چور محمد نثار سے پچاس ہزار روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے اور پولیس ابھی تک کسی ایک واردات کا بھی سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
گھر کے سامنے بیٹھنے سے منع کرنے پر مشتعل ہو کر تین افراد نے ایک شخص کو زخمی کر دیا
Navid Ahmed of Kanoha attacked and beaten
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)گھر کے سامنے بیٹھنے سے منع کرنے پر مشتعل ہو کر تین افراد نے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔نوید احمد سکنہ مہاجر بستی کنوہا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں ٹیوٹا ہائی ایس کا ڈرائیور ہوں،میں دربار بابا پیر کنوہا بادشاہ میں موجود تھا کہ سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب قیصر فاروق آ گیا اور باتوں باتوں میں میرے ساتھ تلخ کلامی شروع کر دی،منع کیا تو اس نے میرے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔اس کے ہمراہ دو اور افراد بھی تھے جنہوں نے مجھے پکڑ لیا جبکہ قیصر نے الٹا وار کسی کیا جو میرے دائیں بازو کی کلائی پر جا لگا۔دوسرا وار کسی کیا جو مجھے دائیں کندھے پر لگا۔وجہ عناد قیصر نشے کا عادی ہے اور ہمارے گھر کے سامنے بیٹھتا ہے جس کو میں نے منع کیا تھا۔
محمود حسین کیانی کو الفلاح بینک کلر سیداں کا ایریامنیجر تعنیات کیا گیا
Mahmood Hussain Kiyani appointed area manager of Al Falah Bank
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)محمود حسین کیانی کو الفلاح بینک کلر سیداں کا ایریامنیجر تعنیات کیا گیا انہوں نے چارج سنبھال لیا ان کے پیش رو کا تبادلہ روات کر دیا گیا۔