
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات (ایم پی اے) راجہ صغیر احمدکاجہلم اور چکوال جیل کا دورہ۔چکوال جیل کے دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ چکوال جیل چوہدری محمد یونس جبکہ جہلم جیل کے دورے کے موقع پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک بابرنے ان کا استقبال کیا جیل پہنچنے پرمعزز مہمان کو چاک و چابند دستے نے سلامی پیش کی دورہ کے دوران مختلف،بارکوں، ہسپتال، سکول،کمپیوٹر سنٹر، کچن اور الیکٹرونک ورکشاپ اور خوراک گودام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکے ہمراہ چوہدری ساجد علی، چوہدری زوہیب، چوہدری عثمان، راجہ ذوالفقار علی ستی، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ ظفر اقبال، راجہ نومی، راجہ اسد، انجنیئرراجہ بلال، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال، سردار شاہد سمیت دیگر افراد موجود تھے اس دوران تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔ قیدیوں اور حوالا تیوں نے جیل انتظامیہ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔ معزز مہمان نے قیدیوں کے کھانے کو بہترین قراردیا معزز مہمان نے جیل ہسپتال میں بیمار اسیران کے لیے سہولتوں اور خواتین ونو عمر اسیران کو سکھائے جانے والے مختلف ہنر ہائے کو سراہا۔ جبکہ جیل میں صفائی کے اعلیٰ معیار اور فلڑیشن پلانٹس کے ذریعہ صاف پانی کی فراہمی سمیت جیل میں بہترین نظم و ضبط پر جیل انتظامیہ کی کو ششوں کو بھی سراہا اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران،جیل گودام،جیل فیکٹری،بیرکوں کا دورہ۔صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف کی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے اسیران کی فنی تربیت کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹرینیگ سنٹر میں جاری موٹر وائینڈنگ، الیکٹریشن اور ویلڈنگ کی کلاسز کا معائنیہ کیا نوعمر وارڈ میں الیکٹریکل، کمپوٹر سنٹر اور ٹیلرنگ کی کلاسز کا معائینہ کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے ٹیکنیکل ٹرینیگ سنٹرمیں موجود اسیر طلبا کو کورسزکی افادیت کے بارے میں بتایا اور ان کورسزکو عملی زندگی میں استعمال کر نے کی تلقین اور اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ قیدیوں اور حوالاتیاں نے عملے کے اچھے بر تاؤ کی تعریف کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے چکوال اور جہلم جیل انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی شاندار کوششوں کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔ مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
Kahuta; Parliamentary Secretary: Prisons MPA Raja Sagheer Ahmed visited the jails in Chakwal and Jhelum where he was given grand reception on his arrival, On his visit he inspected all the facilities provided at the jail and praised the prison staff.

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں, مسلم لیگی کارکن ٹھکیدار راجہ ساجد آف ہوتھلہ
Raja Sajid of Hothla condemns arrest of ex PM Shahid Khaqan Abbassi




