Jabber, Gujar Khan; Jamal Kiyani student at high school Pindori Jabber achieves 1st position at metric exam result + Rest of the day news from Gujar Khan
گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر میٹرک کے ہونہار طالبعلم محمد جمال کیانی نے پہلی پوزیشن حاصل کی
جبر(نامہ نگار)گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر میٹرک کے ہونہار طالبعلم محمد جمال کیانی ولد زاہد رزاق کیانی نے بورڈ کے امتحانات کل نمبر میں سے 982نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی شاندار کارکردگی پر دوست احباب سمیت کلاس فیلوز نے مبارکباد پیش کی ہے۔
Gujar Khan; Jamal Kiyani son of Razaq Kiyani who is a student at high school Pindori Jabber has achieved 1st position at metric exam result by taking 982 marks.
چوہدری جاو ید کوثر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں, سید آصف محمود شاہ نقیبی
Syed Asif Mahmood Shah Naqibi prises contributions of MPA Ch Javed Kausar
جبر(نامہ نگار)سابق انچارج کلاس فور ملازمین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان سید آصف محمود شاہ نقیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحصیل گوجرخان کے ایم پی اے چوہدری جاو ید کوثر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں غریب عوام کا خیال رکھنا اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں انہوں نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری ملک شہباز کی عوامی خدمت پر ڈیوٹی لگا دی ہے ہر محکمہ کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جاتی ہے کسی بھی محکمہ میں کسی غریب کے ساتھ زیادتی کا تصور ہی نہیں پیدا ہوتا ہر جائز کام خود جاکر کرایا جا سکتا ہے ایم پی اے کے حکم سے ملک شہباز نے عوامی خدمت کا کام تیز کر دیا ہے تحصیل بھر کی عوام ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کی خدمات مدتوں یاد رکھے گی۔
تحصیل انتظامیہ گوجرخان کا دورہ،بیول قصابوں کو بھاری جرمانے
Tehsil authorities visit Bewal and hand fines to poor butchers
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔تحصیل انتظامیہ گوجرخان کا دورہ،بیول قصابوں کو بھاری جرمانے،ریٹس کے مطابق گوشت فروخت کیا جائے ورنہ جرمانے کے ساتھ 72گھنٹے جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی گذشتہ روز تحصیل دار گوجرخان ملک طارق کے ہمراہ ریڈر عمران نے بیول کا دورہ کیا مہنگا گوشت فروخت کرنے پر قصابوں کو بھاری جرمانے کیے بڑا گوشت 380روپے اور چھوٹا گوشت 700روپے سے زیادہ ریٹ پر فروخت کیا جائے تو عوام فوری طور پر تحصیل انتظامیہ سے رابطہ کرے تاکہ لوٹ مار کرنیوالوں کے خلاف فوری کاروائی ہو سکے۔
چوہدری ضیافت حسین اور دیگر نے یوم سیاہ کے حوالے سے تقریب سے خطاب
Black day observed on 25th July in Bewal on appointment of PTI administration
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔25جولائی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے جعلی مینڈیٹ کے ذریعے نا اہل حکومت کو مسلط کیا گیاجس نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا اور مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے غریب آدمی کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے عمرانی حکومت کو لانے والے آج شرمندہ ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی،چوہدری ضیافت حسین اور دیگر نے یوم سیاہ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔