ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)علامہ اقبال سائنس کالج ڈڈیال پرائیویٹ ضلع میرپور بورڈ کے سالانہ امتحان میٹرک کا مجموعی رزلٹ 90%رہا جو کہ ایک مثالی رزلٹ ہے کالج کی طالبات نے جو کہ سائنس کی طالبہ تھیں جن میں سادیہ نثار نے 1032نمبر لے کر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی مائرہ سلطانہ نے 967نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اس طرح ہونہا ر طالبہ مریم خلیل نے 910صوفیہ اعجاز نے 804نمبر حاصل کیے جبکہ مریم ڈاکٹر عبدالراؤف نے 785اور افزااسرار نے 956نمبر حاصل کر کے جہاں اپنے سکول کا نام روشن کیا وہاں اپنے والدین اور اپنے اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا تمام طالب علم ان کے والدین اور ڈڈیال پریس کلب کی جانب سے تمام سٹاف خصوصاً پرنسپل علامہ اقبال کالج سر عامرسرفراز کیانی مبارک باد کے حق دار ہیں جنہوں نے دن رات ان طلبہ پر محنت کر کے انہں تعلیمی شعبہ میں ایک مقام دلایا خدا کا شکر ہے کہ علامہ اقبال سائنس کالج نے تعلیمی بورڈ میرپور میں امتیازی پوزیشن حاصل کر ہے اس موقع پر عوام علاقہ نے ان زہین ہونہار طلبہ اور اساتذہ کو مبارک باد دی ہے اور امید کی ہے کہ ائندہ بھی کالج کے تعلیمی معیار کو قائم رکھا جائے گا اور ڈڈیال کا نام روشن رئے گا
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)اسٹنٹ کمیشنرڈڈیال چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ ڈڈیال ایک ترقی یافتہ ٹاؤن ہے جس کے لیے جہاں ہمیں اپنی انتظامیہ پولیس اور صحت کی طرف خصوصی توجہ دینی ہو گئی وہاں پر ہمیں ڈڈیال کا ٹریفک کا نظام اور ذخیرہ اندوزوں کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں ڈڈیال پریس کلب کے ممتاز صحافیوں ڈاکڑ محمد اسحاق طارق عقیل وقار بشیر محمد اکرم نیازی اور یونین آف جرنلسٹ ضلع میرپور کے نائب صدر حکیم طارق سے ملاقات کے دوران کیا اور کہا کہ ذخیرہ اندوز چیزوں کو زخیرہ کر کہ مہنگائی کا سبب بنتے ہیں ایسے لوگوں کو وارنگ ہے کہ اپنے قبلے درست کر لیں کسی صورت بھی ایسے لوگوں کو معاف نہیں کیا جائے گا جو بلا جواز مہنگائی کا سبب بنے ملک میں مہنگائی کے خاتمہ کے لیے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر خصوصی لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور سائنس و آرٹس گروپ میں 100% رزلٹ دینے پر صدرمعلم شفیق احمد سمیت دیگر سٹاف اور بہترین کارکردگی دکھانے پر طلباء و والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار محمد زبیر ثانی نے کیا محمد زبیر ثانی نے کہاکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور کے صدر معلم شفیق احمد کی بہترین رہنمائی میں ادارہ کے سٹاف نے بھرپور لگن و محنت سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے طلباء کو بھرپور محنت کرائی ادارہ کے سائنس و آرٹس گروپ کے شامل امتحان سیکنڈری بورڈ میرپور طلباء نے کامیابی حاصل کی ادارہ ہذا کی طرف سے نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس سال ادارہ کا رزلٹ 100% رہا، جس پر ہم ادارہ کے صدر معلم شفیق احمد اور سٹاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ ادارہ آئندہ بھی اس طرح کے شاندار نتائج دیتا رہے اس موقع پر ان کے ہمراہ افتخار الحسن مغل، ظہیر صابر مغل،خواجہ عدنان، عامرمغل، محسن خواجہ تھے۔
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) تھانہ پولیس ڈڈیال کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، حسب ہدایت SSP میرپور، DSP سردار غالب کی نگرانی میں تھانہ پولیس ڈڈیال کے SHO سکندر اعظم ہمراہ تفتیشی طاہر، DFC امجد شاہ و دیگر نے دو مختلف کاروائیوں میں منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا پہلی کارروائی میں ملزم عبداللہ خان ولد جان سے 220گرام چرس گردہ جبکہ دوسری کارروائی میں عثمان خان ولد امیر خان سے 30 بور پستول برآمد کرلیا ملزمان کے خلاف 15/2 ضمن کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)صحافی اسد شریف کالس کی ہونہار بیٹی سجل اسد شریف نے میٹرک سائنس گروپ میں 895 نمبرات حاصل کرکے اپنے ادارہ اور والدین کا نام روشن کیا جس پر ہم سینئر صحافی اسد شریف کالس کو اور ان کی بیٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار محمد عمران، کبیر بٹ، راجہ طارق محمود، اظہر شمیم نے کیا انہوں نے کہاکہ سجل شریف ایک محنتی اور ہونہار طالبہ ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ وہ آئندہ بھی محنت کواپنا اشعار بناکرے اپنا،اپنے والدین اور ادارہ کا نام روشن کرتی رہے گی۔
ڈڈیال)نمائندہ خصوصی)شعبہ صحافت کلرسیداں کے کلرسیداں محمد اکرام الحق قریشی ونمائندہ گان کلرسیدان ونمائندگان پریس کلب ڈائریکٹر سعیدبیکری کلرسیداں انعام ایڈووکیٹ سابق ایڈ یٹر ہفتہ روز پوٹھوار نے گزشتہ روز ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی جملہ پسماندگان نگران علی پریس کلب طارق عقیل اور ان کے نبیل رو سے دلی غم ورنج کا اظہار کیا فاتحہ خوانی اس موقع پر تعزیتی الفاظ ادا کرتے ہو ئے محمد اکرام الحق قریشی نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالروف ایک حسن اخلاق روشن منیار اور بلند اخلاق کے مالک تھے اللہ تعالی یہ ناگہانی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاکرئے اور مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاکرئے انہوں نے کہا کلرسیداں کی صحافی برادری ڈاکٹر محمد اسحاق اور طارق عقیل اور ان کے سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کر ئے مرحوم کی موت سے جو خلاپیدا ہوا ہے صدیوں پورا نہیں ہو گا اس موقع پر ڈاکٹر فرخاں گمن،محمد مشتاق،قاری اکرم نیازی،وقار بشیر،یونین آف جرنلسٹ ضلع میرپور کے نائب صدر حکیم طارق کے علاوہ مقامی کمینونٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور ڈاکٹر محمد اسحاق سے اظہار افسوس کیا
ڈڈیال)نمائندہ خصوصی) وارڈ نمبر 8کے ممتاز برنس کمینونٹی کے راہنما محمد اکرام غوری مرحوم عبدالسلام غوری کی خوش دامن گزشتہ روز انتقال کر گئی مرحومہ کو کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاان کی وفات پر ڈڈیال سے تاجر برادری اور وارڈ نمبر کے سابق کونسلر ڈاکٹر محمد اسحاق،محمد حنیف،محمد شریف،حاجی محمد شفیق،شیخ خادم حسین،ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی جبکہ وارڈ سے وقار بشیر،عدنان شبیر اوردیگر بڑی تعداد نے ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی اور اظہار افسوس کیا