بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔تحریک انصاف کے رہنما خان اسمعیل خان نے کہاکہ واپڈا سب ڈویثرن بیول رشوت کا گڑھ بن چکا ہے جائز کام بھی رشوت کے بغیر نہیں ہوتا اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے میں نے اپنی ملکیتی زمین جو میں نے خریدی ہے اس پر دکانیں بنائی ہیں جن کے لیے میٹر لگوا نے واپڈا کے دفتر گیا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ آپ کا میٹر نہیں لگ سکتا ہے وجہ پوچھی توبتا یا گیا کہ سابقہ مالک کے نام پر میٹر لگ سکتا ہے جبکہ زمین میں نے خریدی ہوئی ہے جس پرد کانیں بنائی ہیں میری واپڈا کے اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ بیول میں کرپٹ عملہ کا یہاں سے تبادلہ کیا جائے ایماندار اور فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے تاکہ لوگوں کے کام ہو سکیں اور عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
Gujar Khan; Khan Ismail Khan (PTI) has accused IESCO sub division Bewal of hub of bribe taking and nothing is completed without a bribe being taken. Khan Ismail Khan said in order to sort situation at sub division Bewal is for wholesale changes at the subdivision.
گورنمنٹ گرلزہائی سکول بھگانہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 98فیصد رزلٹ رہا
Gov girls high school, Bhagana achieves 98% metric exam result
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گورنمنٹ گرلزہائی سکول بھگانہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 98فیصد رزلٹ رہا دوری عدن نے 1044نمبر لے کر سکول میں اول پوزیشن اپنے نام کی بشری بی بی نے 956نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی عنبرین عباس نے 954نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی عمدہ پرفامنس پر پرنسپل انوار مدنیہ راجہ محمد اشتیاق نذیرنے ہیڈ مسٹریس، جملہ سٹاف اور والدین کو مبارک باد پیش کی راجہ اشتیاق نذیرنے کہا کہ ہیڈ مسٹریس اور جملہ سٹاف کی محنتوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے
گورنمنٹ ہائی سکول چنگا میرا کا اعزاز
High school Changa Maira students achieve top marks
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گورنمنٹ ہائی سکول چنگا میرا کا اعزاز،دانیال نعیم آف پکا خانپور نے 1026نمبر،اعزاز علی آف ملکوال نے 1013 نمبر،محمد عثمان پکا خانپور نے 1003نمبر،دانش بلال آف مل اعوان نے921نمبر لیکر علاقے بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جس پر علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی۔