DailyNews

Dadyal, AJK; Staff at Gov high school, Khadam Abbad congratulated after 100% exam result is announced

گورنمنٹ ہائی سکول خادم آباد کا میٹرک کا نتیجہ 100فیصدرہا اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار

ڈڈیال)نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ ہائی سکول خادم آباد کا میٹرک کا نتیجہ 100فیصدرہا اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم کا نتیجہ 100فیصد رہا صد ر معلم مرزا عبدالسلام نے بیان میں کہا ہے کہاللہ کے فضل کرم کے ساتھ ہائی سکول خادم آباد کا نتیجہ 100فیصد رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سب اساتذہ اکرام کی انتھک محنت اور طلبہ کی لگن اور محنت ہے صدر معلم نے اس موقع پر اہل علاقہ کو مبارک باد پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہمارا ہلیمنٹری بورڈ کا بھی رزلٹ 100فیصد رہا تھا انہوں تما م اساتذہ اکرام طلبہ اور اہل علاقہ کو دل سے مبارکباد پیش کی ہے اس موقع پر ادارہ کے مدرس عبدالمالک بٹ نے کہا ہے خادم آباد ہائی سکولکے اساتذہ اکرام بڑے محنتی ہیں اور وہ طلبہ کو چھٹی کے بعد بھی پرھاتے برہے ہیں اور والدین کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جنہوں نے اپنے بچوں کو چھٹی کے بعد بھی سکول میں بھیجاآج ہم نے آپ کے سامنے 100فیصد رزلٹ پیش کر دیا ہے اسی طرح اہلنمنیٹر بورڈ کا بھی رزلٹ 100فیصد آیا تھا اب ہم اہل علاقہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بچوں سرکاری سکول میں داخل کروائیں ہم انشاء اللہ چھیٹوں کے بعد سکول میں طلبہ کو انعامات دینے کے لئے ایک عالیشان تقریب کا ہتما م بھی کریں سنیئر مدرس چوہدری بنارس نے تمام طلبہ کو مبارک باد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ آپ اپنے بچوں کو سرکاری سب اسکولوں میں داخل کروائیں آپ ہم پر بھروسہ کریں ہم آپ کو ہمیشہ 100فیصدنتیجہ دیں گے


ڈڈیال)نمائندہ خصوصی)نیشنل بینک آف پاکستان تحصیل ڈڈیال کی مین برانچ کی اے ٹی ایم مشین وبال جان بن گئی منیجر کی عدم دلچسپی کی بدولت صارفین دوسرے بینکوں میں اکاؤنٹس اوپن کرانے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان تحصیل ڈڈیال کی مین برانچ جو کہ مقبول بٹ شہید چوک میں واقع ہے کی A.T.M مشین اکثر اوقات خراب رہتی ہے مین برانچ منیجر مشین خرابی کا نوٹس نہیں لیتے جس کی وجہ سے کئی کئی روز تک A.T.M مشین خراب ہونے کی وجہ سے اے ٹی ایم کارڈ ہولڈر زیادہ چارجز دے کر دوسرے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے روپے نکلوانے پر مجبور ہوتے ہیں اور اس مصیبت سے چھٹکارہ کے لیے دوسرے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوانے پر مجبور ہیں سٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت دیگر اعلیٰ احکام فوری نوٹس لیں اور صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈاکٹرفداحسین کیانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع میرپور نے کہاہے کہ کسی کوانسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سٹورمالکان ڈرگ لاء کے مطابق کاروبار کریں انسانی صحت کے ساتھ منسلک تمام افراد فوری طورپرڈرگ انسپکٹر کے پاس اپنی رجسٹریشن کروایں بغیر اجازت ڈینٹل کلینک میڈیکل سٹور اسپتال لیبارٹری ہومیوکلینک ویونانی حکیم کے خلاف کارروائی کی جائے گی غیر قانونی کاروبار کے لئے دکان یامکان دینے والے بلڈنگ مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی انہوں نے ان خیالات کااظہار چکسواری میں محکمہ صحت عامہ ضلع میرپور کے زیراہتمام منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ ورکشاپ میں چکسواری اسلام گڑھ کاکڑہ ٹاؤن ایسرپلاک تک کے تمام میڈیکل سٹورز مالکان ڈینٹل کلینک ہومیو یونانی حکیم ویٹنری سٹورز اورپرائیویٹ اسپتال مالکان نے بھرپور شرکت کی ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرڈاکٹرظہیراقبال بابر نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیاانہوں نے اپنے خطا ب میں کہاکہ بل وارنٹی کے ساتھ معیاری کمپنیوں کی ادویات خریدیں ہربل اورنیوٹراسٹیویل کے نام پرجعلی ادویات فروخت نہ کریں مریضوں کی جانوں سے نہ کھیلیں گرمی کے موسم میں بغیر اے سی والی گاڑیوں سے ادویات نہ خریدیں سٹورکادرجہ حرارت نوٹ کریں سٹورکاکلینک نہ بنائیں انسانی خدمت کواپناشعار بنائیں دوسروں کوبھی وہی ادویات دیں جواپنے بچوں اوروالدین کودیتے ہیں ادویات کے بارے میں اپنانالج بہتربنائیں انہوں نے اپنے خطاب میں سٹورمالکان کوڈرگ قوانین گرمی سے ادویات کے بچاؤ زائدالمیعاد ادویات کے نقصانات ھیپاٹائٹس سے بچاؤغلط پریکٹس انتی بائیوٹک اورسٹریٹراڈزکے نقصانات اورنیندآورنشہ آورادویات کی غلط فروخت اورنقصانات کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایاڈاکٹرشجاع احمدانچارج رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری نے بھی ورکشاپ سے خطا ب کیاانہوں نے کہاکہ عوام علاقہ اورڈی ایچ او میرپور ڈرگ انسپکٹرکے اقدام کوسراہاہے جب سے ڈاکٹرظہیراقبا ل بابر کی بطور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرمیرپور تعیناتی ہوئی ہے ادویات کوبہترکیاہے اورسٹورمالکان کی تربیت کے حوالے سے بہت تھوڑے عرصہ میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں جس سے لوگوں کے معیار زندگی اورادویات کی کوالٹی اورصحت عامہ کی بہتری میں نمایاں تبدیلی نظر آئی ہے امیدہے کہ ضلع میرپور کوبہت جلدمثالی مقام مل جائے گااورجس کی دیگرلوگ مثال دیں گے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلے حاجی چودھری اورنگ زیب اوردیگرعہدیداروں نے محکمہ صحت عامہ کی اس کاوش کی بھرپور حمایت کی اورکہاکہ اس سے قبل اس معیار کی ٹریننگ کی مثال نہیں ملتی 70فی صد شرکاء نے ورکشاپ میں شرکت کی انہیں سیکھنے کاموقع ملااوراستدعاکی کہ اس طرح کی ورکشاپس مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں تاکہ خرابیوں کودور کیاجاسکے


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)دارالعلوم اسلامیہ رضویہ چکسواری میں شعبہ درس نظامی(سال اول) میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ 28جولائی بروزاتوار بوقت9بجے صبح منعقدہوگا۔میٹرک پاس طلبہ شعبہ درس نظامی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔داخلہ کے خواہشمندطلبہ مزیدمعلومات کے لیے ٹیلی فون نمبر3408182255پررابطہ کرسکتے ہیں


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)گلوبل سائنس سکول اینڈکالج چکسواری کامیٹرک کامجموعی نتیجہ سوفیصدرہا۔ادارہ کے 23طلبہ وطالبات نے تعلیمی بورڈ میرپورکے زیراہتمام منعقدہ امتحان میں حصہ لیااورتمام کامیابی سے ہمکنارہوئے۔ہونہارطالبعلم طاہرمحمودنے1004نمبرلیکرچکسواری بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ رشماالطاف 977،کائنات جاوید960،زین جاوید926نمبرات کے ساتھ نمایاں رہے۔چکسواری کے عوامی حلقوں نے شاندارتعلیمی نتائج پرگلوبل سائنس سکول اینڈکالج چکسواری کے پرنسپل چودھری آدم علی،اساتذہ کرام، طلبہ طالبات کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ گلوبل سائنس سکول اینڈکالج چکسواری معیاری درسگاہ ہے اورچکسواری میں معیارتعلیم کی بہتری کے لیے بھرپورکرداراداکررہاہے

Show More

Related Articles

Back to top button