روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)دم درود کے بہانے آنیوالی دو خواتین نے گھر سے 60 ہزار روپے نقدی اور6 لولے طلائی زیورات لیکر رفو چکر،تفصیلات کے مطابق ڈھوک میجر کی رہائشی خاتون ز بی بی نے روات پولیس کو درخواست دی کہ دو نامعلوم خواتین دن اڑھائی بجے ہمارے گھر داخل ہوئیں اور کہا کہ ہمیں بھیجا گیا ہے کہ آپ کے گھر جنات ہیں جنھیں ہم نے یہاں سے نکالنا ہے اور ساتھ دم درود بھی کرنا ہے جس پر انھیں گھر داخلے کی اجازت دے دی گئی اس دوران وہ گھر میں موجود 6 تولے طلائی زیورات اور60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئیں جنکا تاحال سراغ نہ مل سکا ہے۔
Rawalpindi; Fake faith healers rob family of 60k Rps in village Dhok Major near Rawat. The incident happened when two women arrived and told their victim they had come to clear jinn invading their home.
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس کی ملی بھگت،منشیات فروشی کے درجنوں اڈے دوبارہ کھل گئے،ایس ایچ او روات کے کرپٹ کار خاص کانسٹیبل سرپرستی کے عوض بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ،منشیات فروشوں کے خلاف بڑھتی شکایات کے باوجود روات پولیس کی مبینہ چشم پوشی،تفصیلات کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نواحی علاقوں بگاشیخاں،جھٹہ ہتھیال،بسالی،ڈھوک بدھال،تخت پڑی،ساگری کے علاوہ فیز7 اور فیز8 میں روات پولیس نے منشیات فروشی کے اڈے بڑے پیمانے پر چالو کروا دئیے ہیں جہاں تمام اوقات چرس،شراب اور ہیروئین کی فروخت کا کام عروج پر ہے ذرائع کے مطابق ایس ایچ او روات کا سادہ لباس کار خاص کانسٹیبل تمام منشیات فروشوں سے ماہانہ بھتہ وصولیاں کرتا ہے،جبکہ منتھلی نہ دینے والے منشیات فروشوں کو پکڑ کر تھانہ روات لانے کے بعد لاکھوں روپے کی ڈیل کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے بڑھتی منشیات فروشی کی لعنت کے باعث نوجوان نسل،باالخصوص سکول کے طلباء کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ چکا ہے عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے ذاتی نوٹس لینے منشیات فروشی کے اڈوں کا خاتمہ اور سرپرستی کرنے والے روات پولیس افسران کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ایس ایس پی آپریشن کی انکوائری میں جرم ثابت ہونے اور کرسی جانے کا خوف،ڈانس پارٹی کے الزام میں گرفتار 17 لڑکیاں اور لڑکے گھنٹوں تھانہ روات رکھنے کے بعد چھوڑنے والے اے ایس آئی اور ایس ایچ او نے سچ کو دبانے کیلئے من گھڑت رپورٹ اور بیانات کا سہارا لے لیا،انکوائری آفیسر کو جھوٹی رپورٹ کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوششیں،عوام علاقہ کا حقائق پر پردہ ڈالنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ روات کا ایس ایچ او انسپکٹر سلیم اور اے ایس آئی جاوید اپنے آپکو معصوم ظاہر کرنے کیلئے خود ساختہ من گھڑت رپورٹ اور بیان دیکر اعلیٰ آفیسر کو مطمئن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکوں کو بھی اپنے حق میں بیان جاری کرنے کیلئے قائل کر لیا گیا ہے معززین علاقہ نے سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد فیصل رانا اور ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ واقعہ پر پردہ ڈالنے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے روات پولیس کے ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے اور واقعہ کے عینی شاہدین،رکن صوبائی اسمبلی پنجاب و سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمدکے میڈیا ایڈوائزر عبدالعزیز پاشا و دیگر صحافیوں کا مؤقف بھی سنا جائے۔