DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Land compensation has started for those effected by Mangla dam upraising in Tehsil Kallar Syedan + Rest of the day news

کلرسیداں کے متاثرین منگلا ڈیم کو زمینوں کے معاوضے کی ادائیگی بھی شروع کر دی گئی,سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کلرسیداں کے متاثرین منگلا ڈیم کو تباہ ہونے والے مکانات باغات کھیتوں کے نقصانات کے معاوضے کے بعد ایکوائر کی گئی زمینوں کے معاوضے کی ادائیگی بھی شروع کر دی گئی مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں متاثرین منگلا ڈیم کلر سیداں کے متاثرہ دہیات بنائل،سیالی عمرخان اور کاہلی دھمنوہا کے لئے بارہ کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے پہلے مرحلہ میں فصلوں اور متاثرہ گھروں کھیتوں اور باغات کے لئے پونے دو کروڑ روپے کا معاوضہ ادا کر کے نقصانات کا ازالہ کرنے کی کوشش کی گئی اب دوسرے مرحلے میں ایکوائر کی گئی زمینوں کے معاوضے کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے بدھ کے لوگ پچیس لوگوں کو چیک جاری کئے گئے متاثرین معاوضے کے حصول کے لئے اے سی کلر سیداں کے دفتر سے فوری رجوع کریں۔

Kallar Syedan; According to statement by ex Chairman union council Manianda, Ch sadaqat Hussain the land compensation has started for those effected by Mangla dam upraising in Tehsil Kallar Syedan. Anyone effected by the Mangla dam upraising is asked to contact the assistant commissioner Tehsil Kallar Syedan.


نواجوان کھلاڑی تیمو ر جاوید چوہدری جب اسلام آباد ائر پورٹ سے کلر سیداں میں اپنے گاؤں سموٹ پہنچے تو بازار میں سینکڑوں لوگوں نے ان کا انتہائی والہانہ استقبال کیا

Taimoor Javed given grand reception in Samot on his return from Sri Lanka with Pakistan national team

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سری لنکا میں منعقدہ بیس بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس لوٹ آئی،ٹیم کے نواجوان کھلاڑی تیمو ر جاوید چوہدری جب اسلام آباد ائر پورٹ سے کلر سیداں میں اپنے گاؤں سموٹ پہنچے تو بازار میں سینکڑوں لوگوں نے ان کا انتہائی والہانہ استقبال کیا پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ان پر گل پاشی کی۔استقبال کرنے والوں میں سابق چیئر مین یوسی راجہ علی اصغر،لالہ محمد رسول، بابو غضنفر،چوہدری اظہر، چوہدری تبسم، چوہدری حامد،چوہدری جمیل اکرم، چوہدری محمد علی،چوہدری طارق، چوہدری ہارون، چوہدری غلام احمد، چوہدری اخلاق، راجہ اشفاق اور دیگر بھی موجود تھے جو انہیں جلوس کی شکل میں ان کے گھر تک گئے۔


اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی کے تاجروں سے روا رکھے گئے رویئے اور سلوک کی شدید مذمت,چوہدری طارق تاج

Chaudhry Tariq Taj strongly condemned the behavior of the traders against Assistant Commissioner Amber Gilani.

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)انجمن تاجراں چوآروڈ کلر سیداں کے صدر چوہدری طارق تاج نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی کے تاجروں سے روا رکھے گئے رویئے اور سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے سی جب سے کلر سیداں تعنیات ہوئی ہیں انہوں نے کلرسیداں کے لئے کوئی بھی بہتری کا کام نہیں کیا دن کے بارہ بجے دفتر آتی ہیں کبھی تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف یہ حرکت میں نہیں آتی ہیں البتہ دوکانداروں کو ہر روز ہراساں کرتی ہیں اپنے دفتر سے نکلتے وقت جرمانوں کی رسیدیں پہلے سے تیار کر لیتی ہیں خودکسی دوکان پر جا کر ریٹ چیک کرتی ہیں نہ کسی سے بات کرتی ہیں اپنی گاڑی میں بیٹھے ہی جرمانہ کی رسید ہاتھ میں تھما کر چلی جاتی ہیں یہ خود گاڑی سے اتر کر اشیا کے نرخ تک خود چیک نہیں کرتیں اور محض خانہ پوری کے لئے بلاجواز جرمانے کررہی ہیں۔ ان کا رویہ نہاہیت متکبرانہ ہے انتظامیہ نے ایک کم عمر ناتجربہ کار اور نااہل خاتون کو کلرسیداں پر مسلط کر رکھا ہے پی ٹی آی کے احباب اور کمشنر راولپنڈی اے سی کلر سیداں کا نوٹس لیں یہ جہاں حکومت کل لیئے بدنامی کا باعث بن رہی ہیں وہیں یہ تاجر دشمنی میں بھی پیش پیش ہیں یہ تاجروں کو انتہائی اقدام کے لیئے مجبور نہ کریں اور اپنی حدود میں رہیں۔


چواخالصہ میں سرصوبہ شاہ جانے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 56گاڑیوں کے چالان کیئے گئے

Total of 56 transporters charged for charging extra fares on Choa Khalsa to sir sooba shah route

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کرایوں میں اضافے کے خلاف سٹی ٹریفک وارڈنز کی روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائیوں کے باوجود زائد کرایوں کی وصولی جاری ہے گزشتہ دوایام میں چواخالصہ میں سرصوبہ شاہ جانے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 56گاڑیوں کے چالان کیئے گئے اور درجنوں گاڑیوں کے مسافروں کو زائد کرائے واپس کرائے گئے مگر تمام روٹوں پرزائد کرایوں کی وصولی بدستور جاری ہے شہریوں نے ٹرانسپورٹروں کی مبینہ غنڈہ گردی کے خاتمہ کے لئے زائد کرایے وصول کرنے والی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ فوری منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ پیر ودھائی سے کلر کا کرایہ 45روپے روات سے کلر سیداں 20روپے اور کلرسیداں سے چواخالصہ کا کرایہ 12روپے مقرر ہے مگر ٹرانسپورٹر باالترتیب سو روپے اور چالیس چالیس روپے وصول کر رہے ہیں۔


عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ سے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو ئے ہیں , چوہدری فرقان احمد

Imran Khan’s successful visit has raised the pride of Pakistanis in USA, Ch Farqan Ahmed

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری فرقان احمد نے وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے تاریخی دورے سے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں ایک بار پھر منظر عام پر آیا اور عالمی قوتوں نے اسے حل کرنے کی ضرورت محسوس کی عمران خان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان امریکہ سے امداد نہیں برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا یہ شکوہ کہ عمران خان سے پہلے کے حکمرانوں نے امداد وصول کرکے بھی کچھ نہ کیا یہ الزام عمران خان نے نہیں امریکی صدر نے لگایا ہے قوم اس کا تجزیہ کرے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ سے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو ئے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button