DailyNewsGujarKhan

UC Thathi; Plans approved for Forest park in the region of Kingar

گوجرخان کے نواحی علاقے کنگر میں فاریسٹ پارک کی منظوری

ممبر صوبائی اسمبلی جاوید کوثر کی کوششوں سے کنگر میں فارسٹ پارک پارک کی منظوری، منصوبے کے لئے حکومت نے دو کروڑ روپے جاری کر دئے۔ ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیالیس ہزار ایکر کے رقبے پر پھیلا سرکاری جنگل حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے اپنی افادیت کھو رہا تھا۔ گرین پاکستا ن پروگرام کے تحت کنگر فارسٹ میں جلد بڑے پیمانے پر پودے لگانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ پارک کی منظوری سے نہ صرف خوبصورت میں اضافہ ہو گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے ساتھ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔انھوں نے مزید بتایا کہ وہ کنگر میں وائلڈ لائف پارک کی منظوری کے لئے بھی کوشاں ہیں اور پر امید ہیں کہ جلد ہی اس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

UC Thathi; According to reports Plans have been approved for Forest park to be established in the region of Kingar, the new Forrest park will develop tourist place for public to visit, their are also plans to develop wild life park in future.

Show More

Related Articles

Back to top button