DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed visits Adiala jail and meets with prisoners

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا اڈیالہ جیل کا دورہ

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا اڈیالہ جیل کا دورہ۔خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران،جیل گودام،جیل فیکٹری،بیرکوں کا دورہ۔صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ رو ز قبل صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے اڈیالہ جیل کادورہ کیا اس موقع پر ان سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ثاقب نذیر،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم،معروف ٹرانسپورٹرراجہ طاہر، راجہ ثقلین آف ممیام، انجینئرراجہ بلال،راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال،سردار شاہد آف پلوٹ بھی موجود تھے۔ اڈیالہ جیل پہنچنے پرمعزز مہمان کو چاک و چابند دستے نے سلامی پیش کی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران،جیل گودام،جیل فیکٹری،بیرکوں کا دورہ۔صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف کی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے اسیران کی فنی تربیت کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹرینیگ سنٹر میں جاری موٹر وائینڈنگ، الیکٹریشن اور ویلڈنگ کی کلاسز کا معائنیہ کیا نوعمر وارڈ میں الیکٹریکل، کمپوٹر سنٹر اور ٹیلرنگ کی کلاسز کا معائینہ کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے ٹیکنیکل ٹرینیگ سنٹرمیں موجود اسیر طلباء کو کورسزکی افادیت کے بارے میں بتایا اور ان کورسزکو عملی زندگی میں استعمال کر نے کی تلقین کی انہوں نے جیل انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی شاندار کوششوں کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Parliamentary Secretary: Prisons, MPA PP7 Raja Sagheer Ahmed visited Adiala jail and met with prisoners including women and children.

Talking to the prisoners, Raja Sagheer said that skills made human being perfect in life. They urged the prisoners to attain the goals of life by utilising their skills in the life after been released from the jail to earn livelihood in a respectful way.

The MPA also inspected the jail kitchen and expressed their satisfaction over food being served to the inmates. They also appreciated the efforts of Superintendent Adiala Jail for maintaining cleanliness and providing filtered potable water to inmates.


راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم تحصیل کہوٹہ نے کہا کہ میں آزاد امیدوار ہوں کسی بھی جماعت سے تعلق نہیں ہے

I belong to no political party, Raja Amir Mazhar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے پروگرام عوام اور سیاست میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری۔سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم تحصیل کہوٹہ نے کہا کہ میں آزاد امیدوار ہوں کسی بھی جماعت سے تعلق نہیں ہے میرا تعلق صرف عوام کے ساتھ جو بھی عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اس کا ساتھ دوں گاہمیشہ حق سچ کی بات کی ہے کبھی کسی سے ذاتی فاہدہ نہیں اٹھا یانہ نوکری،ناں ٹرانسفر، ناں کوئی ٹھیکہ اپنی یوسی کی عوام کے حقوق کی ہر پلیٹ فارم پر جنگ لڑی ہے اور لڑ تا رہوں گاہمیشہ حق سچ کی بات ڈھنکے کی چوٹ پر کی دوغلی پالیسی ناں کبھی اپنائی ہے ناں ہی ایسا کوئی کام کروں گا اسی لیے اکیلا کھڑا ہوں جس پلیٹ فارم پر کھڑا تھا اسی پر آج بھی کھڑا ہوں آنے والے بلدیاتی الیکشن میں آزاد حثیت سے تحصیل ناظم کا الیکشن لڑوں عوام نے ساتھ دیا اور کامیاب کیاتو تحصیل بھر میں بلا تفریق تر قیاتی کام کراؤں گا۔سابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو استحکام دیا موٹر وے اور سی پیک جیسے منصوبے شروع کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے اور سوئی گیس کا منصوبہ دیا سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے سڑکوں کے جال بچھائے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کروڑوں کے فنڈز دیے درجنوں سکولوں کو اپ گریڈ کرایا ریسکیو 1122کی بلڈنگ اے سی بس سروس کا اجراء کیا جبکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری کا تھٖہ دیا اتنا قرضہ مسلم لیگ ن نے پانچ سالوں میں نہ لیا جتنا پی ٹی آئی نے ایک سال میں لیا۔جبکہ پروگرام میں تحریک انصاف کے راہنما فوکل پرسن ہیلتھ راجہ محمد ارشد آف بھورہ حیال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکمرانوں نے بے دردی سے پاکستان  کے خزانے کو لوٹا انکے لیے قرضے کی مد میں 9ارب ڈالر ادا کر چکے ہیں تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی صداقت علی عباسی واٹر سپلائی، سہلاہ اوور ہیڈ برج، ہسپتال کی اپ گریڈیشن سمیت تمام مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے آگاہ کر چکے ہیں۔ پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ظہیر نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے غریبوں پر بے تہاشہ ٹیکسوں کی بھرمار کر کے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پٹرول ڈیزل 40روپے لیٹر دینے کے بجائے 120کر دیا انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے اپنے دور میں کہوٹہ شہر میں دو بڑھے کا کام پاسپورٹ آفس اور جی پی او دیا ہے جو عوام علاقہ کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ تمام مہمانان گرامی نے کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کو اتنے اچھے پروگرام کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام سے جہاں علاقائی مسائل ایوانوں تک پہنچائے جاتے ہیں وہاں لوکل سیاسی قیادت کو پروموٹ ہونے کا موقع بھی ملتا ہے۔


شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت

Arrest of ex PM Shahid Khaqan Abbasi condemned

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں موجودہ حکومت سیاسی مخالفت پر گرفتاریوں کو بند کر یں ملک کو اس طرح گرفتاریوں سے نہیں بلکہ یکجہتی سے بہترکیا جائے اپوزیشن جماعتوں پر من گھڑت مقدمات بنانے کے بجائے اس وقت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا وقت ہے ایسے ہتھکنڈوں سے ملک کو کمزور کیا جا رہا ہے ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے متفقہ لا عمل اختیار کرنا ہو گا تمام پارٹیوں کا احتساب یکساں ہونا چاہیے چند اپوزیشن جماعتوں پر کیس بنا کر یکطرفہ احتساب کا سلسلہ بند کیا جائے اختساب حکومت سمیت تمام لوگوں اور اداروں کا بلا تفریق کیا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن راشد مبارک عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ کی تمام قیادت کو گرفتار کر کے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بیرون ملکوں میں پاکستان کی امیج کو خراب کیا جا رہا ہے موجودہ حکمرانوں نے معشیت کو تباہ کر دیا مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے انھوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح مسلم لیگ کے قاہدین کو عوام کی محبت سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔

Show More

Related Articles

Back to top button