DailyNews

Chakswari, AJK; Mollana Anees Mohammad Anis public address in Millad Nagar Dhamiyal

مولانامحمدانیس کامیلادنگردھمیال چکسواری میں انجمن نوجوانان اسلا م چکسواری کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مولانامحمدانیس پرنسپل جامعہ محمدیہ حیدریہ بھگور نے کہاہے کہ یہ ہماری بڑی خوش قسمتی ہے کہ آج کے پرفتن دور میں بھی قرآن مجیدکی تعلیم دینے اوراس کی تلاوت کرنے اوراس کی تعلیم پرعمل کرنے والے موجودہیں اللہ تبارک وتعالی نے قرآن پاک نبی کریم ﷺ کوسکھایانبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام کوسکھایااور صحابہ کرام نے آنے والے لوگوں کوسکھایایہ سلسلہ جاری رہااورہم تک پہنچا اوراللہ تعالی کے خصوصی فضل وکرم سے یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا قائداہلسنت مولانا محمدمحفوظ چشتی اورمولانامحمداحمدرضاچشتی بڑے خوش قسمت ہیں جنہیں آج میلاد نگردھمیال میں مظاہر ہ حسن قرات کے انعقاد کی سعادت حاصل ہوئی ہے وہ لوگ بڑے خوش قسمت ہیں جنہیں ایسے نیک کاموں پراپنی دولت خرچ کرنے کاموقع ملاہے قیامت کے روز جب نفسانفسی کادور ہوگاحفاظ کرام کے والدین کوتاج پہنایاجائے گاجن حفافظ کرام نے آج مظاہرہ حسن قرات میں حصہ لیاہے خوب صورت آوازوں کے ساتھ تلاوت کلام پا ک کرکے ہمارے اذہان وقلوب کومنور کیاہے ان حفاظ کرام ان کے اساتذہ اوروالدین کومبار کباد پیش کرتاہوں مظاہرہ حسن قرات منعقدہ کرانے اس کے انتظام انصرام میں حصہ لینے والے تعاون کرنے والے اورشرکت کی سعاد ت حاصل کرنے والوں کومبارک باد اورخراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے ان خیالات کااظہار میلادنگردھمیال چکسواری میں انجمن نوجوانان اسلا م چکسواری کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان پہلے مظاہرہ حسن قرات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے مظاہرہ حسن قرات کے اجتماع کی صدارت قائداہلسنت مولانامحمدمحفو ظ چشتی سینئرراہنماجمعیت علماجموں وکشمیر وجماعت اہلسنت آزادجموں وکشمیر نے کی اجتماع کی نگرانی مولانااحمدرضاچشتی نے کی اجتماع میں الحاج قاری محمد نورگل سیالوی مولانامحمدتحسین مولاناعامر شہزاد مولانامحمدشاہنواز مولانامحمدوقاص قاری ساجدسلطانی قاری راشدسلطانی حافظ ذوالفقار حسین حافظ عابدحسین قادری نوشاہی مولانامحمدافضل قائداساتذہ چودھری مہربان علی چودھری اللہ دتہ بسمل مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن نوجوان راہنما محمدعدیل سمیت دیگرنے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض مولانامحمداحمدرضاچشتی نے انجام دیے مظاہرہ حسن قرات میں 16 قراء وحفاظ کرام نے حصہ لیاجن میں قاری فرقان احمد قاری محمدواجد دارالعلوم العلم والعمل جامعہ حضرت الحیات رحمتہ اللہ علیہ فیض پورشریف قاری سیدمسنت شاہ گیلانی قاری قمربشیر مدرستہ المدینہ دعوت اسلامی پلاک قاری عبدالجبار قاری زین العابدین جامعہ غوثیہ معینیہ برکات القرآن میلادنگردھمیال قاری محمداسحاق قاری نصیر الدین نصیر جامعہ اسلامیہ رضویہ چکسواری قاری محمداسدقاری محمداسامہ جامعہ بشیر العلوم کنگال شریف قاری محمدعلی قاری محمدعباس جامعہ سعادہ العلوم نیوسٹی گیٹ قاری محمدطیب قادری قاری محمدعتیق الرحمن جامعہ محمدیہ حیدریہ بھگورقاری ابرار رقیب قاری عبدالکریم جامعہ اسلامیہ شرقیہ چکسواری شامل تھے قائداساتذہ چودھری مہربان علی نے مولانامحمدمحفو ظ چشتی مولانامحمداحمدرضاچشتی اوران کے ساتھ خصوصی تعاون کرنے والوں کومیلادنگردھمیال چکسواری میں مظاہرہ حسن قرات کے انعقاد کرنے پرمبارک باد اورخراج تحسین پیش کیاہے اورکہاہے کہ اللہ تعالی ارشاد ہے کہ تم میں بہتروہ ہے جوخودقرآن پڑھے اوردوسروں کوپڑھائے مسلمان بڑے خوش قسمت ہیں کہ قرآن پڑھتے ہیں اوردوسروں کوپڑھاتے ہیں حفاظ کرام قرآن پاک کے محافظ ہیں اللہ تعالی نے قرآن پاک میں قرآن مجیدپڑھنے اورپڑھانے والوں کی قسم کھائی ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جوقرآن پاک پڑھتے ہیں پڑھاتے ہیں اسے سمجھتے ہیں اوراس پرعمل کرتے ہیں۔قراء وحفاظ کرام کوتعریفی اسناد انعامات اورشرکاء اجتماع کوبھی تحائف پیش کیے گئے اجتماع کے اختتام پرحضورنبی کریم ﷺ کے حضور دورد وسلام پیش کیاگیا اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی قاری محمدنورگل سیالوی نے دعاکرائی تقریب کے آخر میں شرکاء اجتماع میں لنگرتقسیم کیاگیالنگرکاوسیع انتظام کیاگیاتھا


چکسواری)(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جماعت اہلسنت جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل سیدغلام یسین شاہ گیلانی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے حضورنبی پاک ﷺ اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں قیامت کی صبح طلوع ہونے تک اورکوئی نبی پیدانہیں ہوگافتنہ قادیانیت اسلام دشمن قوتوں کی پاکستان اسلام اورمسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازش ہے عقید ہ ختم نبوت کاتحفظ پورے دین اور ہمارے ایمان کاتحفظ ہے پاکستان کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کوایمان کاحصہ سمجھتے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 14ویں صدی میں بے شمار فتنوں کے ساتھ ایک بڑافتنہ ایک جھوٹی اورخودساختہ نبوت قادیانیت کی شکل میں ظاہرہوا جس کی تمام تروفاداریاں طاغوتی طاقتوں کے لئے وقف ہوگئیں انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ فتنہ قادیانیت کوجب بھی موقع ملا اس نے پاکستان اوراسلام کے خلاف سازشی عناصر کاساتھ دیتے ہوئے دشمن قوتوں کے ہاتھ مضبو ط کیے انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کاتحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے تمام مسلمانوں کواسلام اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپناکردار اداکرناہوگا انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کامرکزہے اورکشمیری عوام پاکستان ہی کواپنانجات دہندہ سمجھتے ہیں افواج پاکستان کی موجودگی میں کشمیری مطمئن ہیں اورافواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button