کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کی بستی لونی جسیال میں گیس دھماکے سے مزید دو ہلاک،اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہو چکی ہے ایک خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے حادثے میں کلر سیداں کا تیس سالہ وقاص،اس کی اہلیہ شعبانہ اور بیٹا احتشام بھی جاں بحق ہوئے جبکہ تھوہا خالصہ سے کلر سیداں متاثرہ خاندان کے ہاں مہمان آئی ہوئی فیملی بابر اقبال کا تیرہ سالہ باسط علی اور اڑھائی سالہ سونیا بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔تین جنازے کلر سیداں اور دو تھوہا خالصہ میں اٹھے تو کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ کلر سیداں کی وارڈ لونی جسیال میں گزشتہ ڈیڑھ برس سے سوئی گیس کی لائن لیک تھی مقامی لوگوں نے بار ہا مرتبہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا سوئی گیس کے اہلکار آتے اور متاثرہ جگہ دیکھ کر لوٹ جاتے گزشتہ ہفتے جب تیز ہو ا چل رہی تھی اور گلی میں سوئی گیس کی لائن سے خارج ہونے گیس کمرے کی کھڑکیاں کھلی ہونے کے باعث کمرے کے اندر جمع ہو تی رہی اور رات گئے جب کسی نے واشروم جانے کے لیے بلب آن کیا تو زور دار دھماکہ ہواجس سے گھر کے درو دیوار ہل گئے۔دھماکے میں ایک ہی گھر کے آٹھ افراد بری طرح سے جھلس گئے تھے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تو پہلے کلر سیداں کا محنت کش تیس سالہ محمد وقاص دم توڑ گیا جس کے بعد اس کا بیٹا احتشام چل بسا اور اتوار کو اس کی اہلیہ بھی دار فانی سے کوچ کر گئی جبکہ کلر سیداں میں آئے ہوئے مہمان تیرہ سالہ باسط علی اور اس کی اڑھائی سالہ بہن سونیا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئی۔اس طرح ایک ہی گھرکے تین جنازے کلر سیداں سے اور بہن بھائی کے دو جنازے تھوہا خالصہ سے نکالے گئے جبکہ ریحانہ نامی خاتون کی حالت بدستور خطرے میں بتائی جاتی ہے واقعہ کے کئی ایام گزرنے کے بعد بھی کسی کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا حادثے اور ہلاکتوں کے بعد سوئی گیس کے اہلکار کلر سیداں پہنچے اور انہوں نے ڈیڑھ برس سے متاثرہ لائن کو مرمت کر دیا مگر یہ کام اس وقت ہوا جب پانچ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)بزرگ مسلم لیگی رہنما الحاج محمد اسلم بانی نے کلر سیداں سوئی گیس دھماکے میں پانچ افراد کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سوئی گیس اسلام آباد پر عائد کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ اگر سوئی گیس کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کیا گیا تو شہری احتجاج کا حق استعمال کریں گے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ لونی جسیال کی ایک گلی سے گزرنے والی سوئی گیس کی لائن گزشتہ ڈیڑھ برس سے متاثرہ تھی اور اس سے سوئی گیس کا اخراج جاری تھا کئی بار سوئی گیس کے ذمہ داران کے نوٹس میں لایا گیا مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئے جس کے نتیجے میں گھر کے باہر گلی سے خارج ہونے والی سوئی گیس ملحقہ کمرے میں داخل ہو گئی اور دھماکے کے نیتجے میں آٹھ افراد بری طرح سے جھلس گئے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں مگر تاحال سوئی گیس کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا۔انہوں نے واضح کیا کہ بلاتاخیر سوئی گیس اسلام آباد کے خلاف انسانی جانوں کے ضیائع کا مقدمہ درج کیا جائے ورنہ شہری احتجاج کا حق استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
Kallar Syedan; Two more people have died at burns unit at the hospital, raising the number of total who have died now is five. A Gas explosion occurred in village Looni Jasyal. the gas explosion has been blamed to leaking gas pipe line.
کلر سیداں میں اقلیت کا جینا تو دو بھر تھا ہی مرنا بھی عذاب سے کم نہیں
Confusion over Christian and Muslim burial graveyard in Kallar Syedan
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں اقلیت کا جینا تو دو بھر تھا ہی مرنا بھی عذاب سے کم نہیں،چند ایام قبل میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن شمشیر مسیح ٹریفک کے ایک حادثے میں چل بسے ان کی تدفین ایک مسئلہ بن گئی۔پہلے مقامی قبرستان میں قبر کشائی کی کوشش کی گئی تو کہا گیا کہ مسلمانوں کے وقف قبرستان میں غیر مسلم کی تدفین نہیں ہو سکتی اور پھر اس کی تصدیق بعض مقامی علما نے بھی کر دی۔جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ آراضی ریکارڈ سینٹر سے ملحق سرکاری آراضی پر دور قدیم میں عیسائیوں کا قبرستان تھا جس کی بنا پر شمشیر مسیح کی تدفین کے لیے وہاں قبر تیار کی گئی اگلے روز صبح جب تدفین قریب تھی تو تحصیل انتظامیہ نے حکم دیا کہ سرکاری آراضی پر قبر کی اجازت نہیں دی جا سکتی لہذا اپنا بندوبست کریں۔اس پر وہاں موجود اقلیت برادری کے لوگوں میں شدید اشتعال پھیل گیا مگر اسی اثنا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد ان کے گھر پہنچ گئے اور جب انہیں اس ساری صورتحال کا علم ہوا تو انہوں نے مداخلت کی اور حکم دیا کہ آ نجہانی شمشیر مسیح کی تدفین اسی تیار قبر میں کی جائے گی جس کے بعد تحصیل انتظامیہ نے بھی اپنے فیصلے سے پسپائی اختیار کر لی اس واقعے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے دیار غیر میں کہیں مذاہب کے ماننے والے ایک ہی قبر ستان میں مدفن ہیں مگر کلر سیداں میں مسلمان کے قبرستان میں کسی بھی دوسری اقلیت کی تدفین کی اجازت نہ ہونا ہمارے آقابرین اور علمائے کرام کو اس بارے میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا چاہئیے۔
مسلم لیگی قیادت تمام جھوٹے اور بے بنیاد الزامات سے سر خرو ہو کر نکلے گی
PML-N Will come through all fake allegations, Raja Javed Ikhlas
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ ملکی معشیت کو آئی ایم ایف کے سپرد کرنا،حافظ سعید کی گرفتاری اور بھارت کے لیے کئی مہینوں سے بند فضا کو کھولنے کے ساتھ ساتھ ڈالر کی اونچی اڑان ایسے اقدامات ہیں جن پر عمران خان کو امریکی صدر ٹرمپ شاباش دے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے مسعود احمد بھٹی،راجہ ظفر محمود، ملک فیاض سندھو،جاوید چشتی کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی۔راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کے ذریعے انتقامی کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں شاہد خاقان عباسی نے ملک کو انرجی بحران سے نجات دلائی قوم کو یہ بھی یاد ہے جب سی این جی سٹیشن پر تین تین کلو میٹرز کی طویل قطاریں لگتی تھی اور لوگ سی این جی کے حصول کے لیے رات سڑکوں پر بسر کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مشکل ترین حالات میں ملک کو سنبھالا دیا بجلی اور گیس کے بحرانوں پر قابو پایا ایل این جی کی قطر سے شفاف معائدے کے ذریعے درآمد کے نتیجے میں انرجی بحران کا خاتمہ ہوا صنعت کاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال ہوا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو ملک کوترقی دینے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے لیکن وہ وقت دور نہیں جب اللہ کے فضل سے مسلم لیگی قیادت تمام جھوٹے اور بے بنیاد الزامات سے سر خرو ہو کر نکلے گی۔
راجہ محمد یونس تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ نماز جنازہ آج بروز سوموار دن ساڑھے گیارہ بجے پنڈبینسو میں ادا کی جائے گی
Raja M Younis passed away in village Pind Bainso
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)میجر جاوید جنجوعہ کے چچا اور بابو راجہ اظہر حسین کے والد محترم راجہ محمد یونس تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ نماز جنازہ آج بروز سوموار دن ساڑھے گیارہ بجے پنڈبینسو میں ادا کی جائے گی۔