DailyNews

Dadyal; AJK; PM Thanked for handing top job to barrister Sultan Mahmood

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چوہدری ظفر انور اور چوہدری اظہر صادق کو باترتیب اور سنیئر نائب صدر مقرر کرنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ

ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر وقائد جموریت مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری نور حسین مرحوم کے فرزند بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چوہدری ظفر انور اور چوہدری اظہر صادق کو باترتیب اور سنیئر نائب صدر مقرر کرنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے درست اور بروقت فیصلہ کر کے آزاد کشمیر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدہدری ہی آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی قیادت کر سکتے ہیں ان کے علاوہ اور کوئی قیادت نہیں کر سکتاہیں اگر ان کو صدارت نہ سونپی جاتی تو تحریک انصاف کو ناقابل تلافی نقصان ہو تابیرسٹرسلطان محمود نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر اور یورپی ممالک کے مسلمہ لیڈر ہیں انہوں نے کرپشن نہیں کی آئندہ وہ انشااللہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہو نگے ان کو روکنے والا اللہ کے سواکو ئی نہ ہیں پاکستان میں کرپشن خاتمہ کیلئے عمران خان نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں NROکی سپکیش ٹکرا کے لئے انہوں ثابت کیا کہ وہ کرپشن پر کوئی سمھجوتہ کرنے کو تیار نہیں یہ غلطی جنر ل مشرف نے کی تھی جن پر انکوحکومت سے ہاتھ دھوپڑا اور آج جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے دوست ملک کی سپکیش ٹھکرا دی جلد پاکستان کے حالات درست ہو جا ئے گئے


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر نے رئیائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چوہدری محمد اسحاق آرائیں کے فرزند چوہدری محمد عرفان کو بار ایٹ لاکا امتحان امیتازی نمبروں سے پاس کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر قانون کی حکمرانی کیلئے کام کریں گے


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر اور عوامی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر کے زمہ داران اور بالخصوص ڈپٹی کمشر میرپورسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پلاک پل سے ڈڈیال کی طرف لینڈسلاڈینگ پہاڑیاں ہو نی والی ہیں جس وجہ سے بروقت کاروائی نہ کی گئی تو ساون کے موسم میں کسی وقت خطرناک حادثہ رونما ہو سکتا ہے اس کے بعد بیانا ت دینے کا فائدہ نہ ہے انسانی جانوں کے ضائع ہو نے کا امکان ہے اگر حکام بالا اور محکمہ تعمیرات عامہ کے آفیسران اپنی زمہ داری پوری کریں تو پہاڑی جو گرنے والی ہے اسکو گرا دیں تو خطرناک حادثہ ہو نے سے بچا جاسکتا ہے اور عوام علاقہ بھی آپکودعائیں دیں گے بصورت دیگر ناقابل تلافی نقصان ہو نے کا احتمال ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button