DailyNewsGujarKhanHeadline

Bewal; Public demand for government girls middle school Manjotha to be upgraded to high school + More news from Bewal

گورنمنٹ گرلز مڈل سکول منجوٹھہ کو ہائی کا درجہ دیا جائے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول منجوٹھہ کو ہائی کا درجہ دیا جائے،گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کے پاس ایک شاندار عمارت اور بچیوں کی خاصی تعداد ہونے کے باوجود اسے ہائی کا درجہ نہ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے اور علاقے کے ساتھ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے اس علاقے کے زیادہ تر لوگوں کا پیشہ زراعت ہے انکے پاس اتنے مالی وسائل نہیں ہیں کہ وہ اپنی بچیوں کو حصول تعلیم کے لیے دوردراز بھیج سکیں محکمہ تعلیم کے ذمہ دار افراد اس بات کا نوٹس لیں تاکہ عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے ان خیالات کا اظہار منجوٹھہ کے رہائشی وسیم حسین بھٹی نے اپنے بیان میں کیا۔

Gujar Khan; The education department and local elected leaders are asked to take notice of current situation at government girls middle school Manjotha where it is necessary to upgrade the school to high school in the interest of the girls in the village and surrounding dhoks.


بیول اور گردونواح کا علاقہ جعلی پیروں اور حکیموں کی زد میں

Bewal region public suffering at the hands of fake faith healers and doctors

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ بیول اور گردونواح کا علاقہ جعلی پیروں اور حکیموں کی زد میں،بیول اور گردونواح میں جعلی پیروں اور نیم حکیموں نے دھوم مچا رکھی ہے جعلی پیر عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نت نئے شوشے چھوڑتے ہیں کچھ یہ دعوی کرتے ہیں کہ انکے پاس جنات ہیں لوگوں کو راتوں رات مسائل کے حل کا دعوی کرتے ہیں مشاہدے میں یہ چیز آئی ہے کہ انکی اکثریت سوائے جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔


مسلم لیگی کارکن گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں

PML-N supporters vow to fight despite arrest of their leaders

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مسلم لیگی کارکن گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں،ملک کی خاطر ہتھکڑی زیور سمجھ کر لیں گے۔عمران خان اتنا ظلم کرے جتنا خود برداشت کر لے۔چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں اوچھے ہتھکنڈوں سے عوامی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا عمرانی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے عاشق فردوس اعوان اورشہزادہ اکبر جیسے لوگ کسی سے وفا نہیں کرتے انکی تاریخ گواہ ہے جب عمران پر مشکل وقت آیا یہ سب وعدہ معاف گواہ ہونگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل  گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی اور مظہر حسین وارثی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔


بیول جبر روڈ سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا

Bewal Jabber road turns in to flood area after rainfall

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ بیول جبر روڈ سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا،موہڑہ جنڈی کے مقام پر کھڑا تالاب کا پانی سیلابی پانی کا منظر پیش کر رہا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ گھروں کا پانی بھی سڑکوں پر پھینکا جاتا ہے لیکن بار بار توجہ دلانے کے باوجود متعلقہ محکمے نے اس طرف توجہ نہ دی جس کی وجہ سے ڈھوک مرزا برکت کے مقام پر یہ گندے پانی کا تالاب ایک طرف آمدورفت میں شدید رکاوٹ کا باعث بنا ہوا ہے دوسری طرف مچھر اور مہلک بیماریوں کی وجہ بھی بنا ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button