روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس نے ڈانس پارٹی کے دوران گرفتار 9 لڑکیاں اور 8 لڑکے 5 گھنٹے تک تھانہ روات رکھنے کے بعدلاکھوں روپے رشوت لیکر بغیر کسی کاروائی چھوڑ دئیے،قبضہ میں لئیے گئے ساؤنڈ سسٹم و دیگر سامان ہڑپ،موقع پر موجود میڈیا ایڈوائزر اور معززین علاقہ کا واقعہ پر شدید احتجاج،راشی و کرپٹ اے ایس آئی سمیت ملوث اہلکاروں کی فوری معطلی اور محکمانہ کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام روات پولیس کے اے ایس آئی جاوید،ڈرائیور آصف و دیگر اہلکاروں نے فیز8 میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر موقع سے9 لڑکیاں اور8 لڑکے سائڈ سسٹم،لاؤڈ سپیکر و دیگر سامان سمیت گرفتار کر کے تھانہ روات لے آئے جہاں بغیر کسی لیڈی کانسٹیبل کے اے ایس آئی جاوید نے گرفتار تمام لڑکیوں کو اپنے کمرہ میں بٹھائے رکھااور لڑکے حوالات بند کر دئیے
Rawalpindi; Rawat police arrested 9 girls and 8 boys for dance party and then release them without any charges by taking a large sum bribe. The police authorities are asked to take notice.