DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Mirza Faisal Ur Rehman accused of murder commits suicide in village Daryot Waris

کہوٹہ کے علاقہ دڑیوٹ وارث میں قتل کے مقدے میں نامزد ملزم نے خود کشی کر لی

کہوٹہ کے علاقہ دڑیوٹ وارث میں قتل کے مقدے میں نامزد ملزم نے خود کشی کر لی۔قتل کے مقدمے میں نامزد ملز م مرزا فیصل الرحمن نے چند دن قبل اپنے علاقے دڑیوٹ وارث کے رہائشی(مقتول) خرم عباس کو گولی مار قتل کر دیا تھا (مقتول) خرم عباس کی در خواست پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے مرزا فیصل الرحمن کے خلاف زیر دفعہ302کے تحت مقدمہ در ج کر لیا مگر تاحال ملز مگر فتا ر نہ ہو سکا تھا گذشتہ روزقتل کے مقدمے میں نامزد ملز م مرزا فیصل الرحمن نے جاوا کے مقام پر ایک خالی گھر میں گھس کر اپنے آپ کو گولی مار کر اپنی زندگی کا چراغ اپنے ہاتھوں سے گل کر دیا اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گے مقدمہ در ج کر لیا نعش پوسٹ مارٹم کے ہسپتال روانہ کر دیا جبکہ راولپنڈی سے تفشیش کے لیے آنے والی ٹیم جائے وقوئے سے شواہد جمع کر کے واپس روانہ ہو گئی ہے۔  مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Mirza Faisal Ur Rehman was accused of murder of Khurram Abbass, a police had been registered, But he committed suicide in village Daryot Waris.


سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت

Protest continue over the arrest of ex PM Shahid Khaqan Abbassi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک محمد اسلم آف چھنی اعوان کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری موجودہ حکومت کی بوکھلاھٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔حکومت سیاسی گرفتاریوں کو بند کر یں حکومت وقت اگر ملک اور عوام کے ساتھ اتنی مخلص ہیں تو وہ اپوزیشن کے خلاف من گھڑت مقدمات بنانے کے بجائے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا وقت ہے ایسے ہتھکنڈوں سے ملک کو کمزور کیا جا رہا ہے ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے متفقہ لا عمل اختیار کرنا ہو گا تمام پارٹیوں کا احتساب یکساں ہونا چاہیے چند اپوزیشن جماعتوں پر کیس بنا کر یکطرفہ احتساب کا سلسلہ بند کیا جائے احتساب حکومت سمیت تمام لوگوں اور اداروں کا بلا تفریق کیا جائے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کہوٹہ کے بزرگ سیاسی رہنماء ملک محمد اسلم آف چھنی اعوان کہوٹہ نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزراء کی زبان درازی کی پر زور مذمت کرتے ہیں وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشیدمسلم لیگ ن کی قیادت کے بارے میں جس طرع کی زبان استعمال کررہے ہیں اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کی تمام قیادت کو گرفتار کر کے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بیرون ملکوں میں پاکستان کی امیج کو خراب کیا جا رہا ہے موجودہ حکمرانوں نے معشیت کو تباہ کر دیا مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے انھوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح مسلم لیگ کے قاہدین کو عوام کی محبت سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔

Show More

Related Articles

Back to top button