DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Prices of milk along with large number of products increased at utility stores

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ اور گھی سمیت سیکڑوں اشیاء مہنگی ہوگئیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ، گھی سمیت سیکڑوں اشیاء مہنگی ہوگئیں ۔شیمپو ، کوکنگ آئل ، مصالحہ جات ، کیچپ اور کسٹرڈ کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر سینکڑوں اشیاء مہنگی کردی گئیں، قیمتوں میں فوری اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دودھ، گھی، کوکنگ آئل، شیمپو سمیت دیگر اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں، ملک پاؤڈر کی قیمت میں 40 روپے، وائٹنر پاؤڈر 25 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح دودھ کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے، کوکنگ آئل 30 روپے مہنگا کیا گیا ہے، گھی کی قیمتوں میں بھی 10 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button