کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنماؤں چوہدری محمد عظیم اور راجہ ساجد جاوید نے دفتر یوسی چوآخالصہ میں انصاف ہیلتھ کارڈ زکی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت تعلیم اور غربت کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیحات ہیں،پی ٹی آئی کے منشور اور عمران خان کے وعدے کے مطابق غریب اور مستحق خاندانوں کو صحت کی سہولیات باہم پہنچانے کے لیے صحت کارڈ زجاری کیے جا رہے ہیں اس بارے میں پی ٹی آئی کو حکومتی مشینری کی سستی نااہلی اور نالائقی کے باعث صحت انصاف کارڈ زکے مقاصد حاصل کرنا دشوار نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈز کے اجرا میں ش دید بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اس کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بنیاد بنایا گیا جس کی وجہ سے پچاس فیصد سے زیادہ کارڈز غیر مستحقین کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔صحت کارڈز ایک خاندان کے تمام افراد کے لیے استعمال ہو سکتاہے لیکن ایک ہی خاندان کے چا ر چار افراد کو کارڈز جاری کر کے دیگر مستحقین کی حق تلفی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان کو مطمئن کرنے کے لیے جلد بازی او ر خانہ پوری کے لیے صحت انصاف کارڈز جاری کیے گئے جو انصاف پر مبنی نہیں عمران خان اس کی فوری انکوائری کرائیں او ر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
Kallar Syedan; Ch Mohammad Azeem and Raja Sajid Javed (PTI) distribute Insaaf health cards at Union Council Choa Khalsa. the PTI leaders went on to other union council to hand over the cards.
ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا
Ex PM Shahid Khaqan Abbassi handed over to NAB
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کے معاملے میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔نیب حکام کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔نیب حکام کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔احتساب عدالت کے جج نے شاہد خاقان عباسی مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کیا کہنا چاہیں گے؟ جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا میں چاہتا ہوں 90 روزہ جسمانی ریمانڈ دیں تاکہ نیب کو ایل این جی کیس سمجھا دوں کیونکہ ابھی تک نیب کو ایل این جی کیس سمجھ نہیں آیا۔جج محمد بشیر نے مسلم لیگ ن کے رہنما سے پوچھا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا میں خود اپنا وکیل ہوں۔شاہد خاقان عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ گھر سے پرہیزی کھانا لانے کی اجازت دی جائے، جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا نیب والے آپ کو پرہیزی کھانا بنا کر دیں گے۔عدالت نے نیب حکام کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو 13 روز کے لیے نیب کے حوالے کر دیا۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وائس چیئر مین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے نیب جج کو اپنا وکیل خود بیان کر کے دلیری کا ثبوت دیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب نیب جج نے ان سے استفسار کیا کہ ان کا وکیل کون ہے تو شاہد عباسی نے جواب دیا کہ میں اپنا وکیل خود ہوں مجھے کسی اور وکیل کی ضرورت نہیں اور جب نیب نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو شاہد خاقان عباسی نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو میرا نوے روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیں تاکہ میں ان کو ایل این جی کیس بہتر انداز میں سمجھا سکوں۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)تحصیل کلر سیداں سے سابق چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، چوآخالصہ سے محمد ظریف راجا،کنوہا سے نمبردار اسد عزیز اور یوسی بھلاکھر سے راجہ طلال خلیل نے نیب دفتر اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں شرکت کی اور کارکنوں سے خطاب کیا۔
کلر سے راولپنڈی اور مضافات میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھاری اضافے پر انتظامیہ نے چپ سادھ لی ہے
Authorities stay silent after transporters raise prices on fares between Kallar and Pindi
کلرسیداں (اکرام الجق قریشی)کلر سے راولپنڈی اور مضافات میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھاری اضافے پر انتظامیہ نے چپ سادھ لی ہے اور شہری روزانہ مقررہ کرایوں سے کئی گنا زائد کرایہ ادا کرنے پر مجبور ہیں انتظامیہ نے پیر ودہائی سے کلر کا کرایہ 45روپے مقرر کر رکھا ہے ٹرانسپورٹر سو روپے وصول کرتے ہیں روات سے کلر کا کرایہ 20روپے کی بجائے چالیس اور کلر سے چوا خالصہ کا کرایہ بارہ روپے کی بجائے چالیس روپے وصول کیا جاتا ہے تمام غنڈہ عناصر بھی ٹرانسپورٹروں کی پشت پنائی کر رہے ہیں روزانہ زائدکرایوں پر احتجاج کرنے والوں کو بے عزت کر کے گاڑی سے اتار دیا جاتا ہے اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت عباسی،راجہ صغیر احمد سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کلر سیداں میں بجلی کا ناقص انتظام بادل گرجنے سے بھی بجلی چلی جاتی ہے
Public complaints after minor weather shuts down electricity in Kallar Syedan
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں بجلی کا ناقص انتظام بادل گرجنے سے بھی بجلی چلی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق کلر سٹی فیڈر اس قدر نازک مزاج ہے کہ ذرا سی بارش ہو یا ہوا تیز چلے اس کا بند ہو جانا یقینی ہو جاتا ہے جمعہ کے روز تو اس نے اس وقت سب کو حیرت زدہ کر دیا جب بعد نماز جمعہ آسمان پر موجود بادل ابھی برسے نہیں تھے ان کے گرجنے سے ہی کلر سٹی فیڈر بند ہو گیا یہ صورتحال اعلی حکام کی فوری توجہ کی طالب ہے۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سیکرٹری پاور ڈویژن اور چیف ایگزیکٹیو آئیسکو چوہدری شاہد اقبال کی ہدایت پر منیجر آپریشن راولپنڈی سرکل محمد زبیر خان آج بروز ہفتہ صبح دس بجے آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ میں کھلی کچہری لگائیں گے اور صارفین کے مسائل سنیں گے۔
کمسن بچی آوارہ گیدڑ کے حملے میں زخمی ہو گئی
Child attacked by jackal in Dhok rajgaan, Balalkhar
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کمسن بچی آوارہ گیدڑ کے حملے میں زخمی ہو گئی یہ واقعہ گاؤں بھلاکھر کی ڈہوک راجگان میں اس وقت پیش آیا جب دوسالہ بچی اپنے گھر کے باہر کھڑی تھی کہ آوارہ گیدڑ ادہر آنکلا جس نے بچی پر حملہ کر دیا اس کا ہاتھ زخمی ہوا اسے راولپنڈی لے جایا گیا جہاں سے مرہم پٹی کے بعد بچی کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔