DailyNews

Chakswari; Nadim Nazir of village Talwara killed while working as electricity cable worker

چکسواری گھرکی بجلی ٹھیک کرنے کے لیے پول پرچڑھنے والے محنت کش ندیم نذیرکرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارگئے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چکسواری گھرکی بجلی ٹھیک کرنے کے لیے پول پرچڑھنے والے محنت کش ندیم نذیرکرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارگئے علاقہ کی فضاسوگوارچکسواری پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدنعش تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردی تفصیلات کے مطابق ندیم نذیرولدمحمدنذیرقوم انصاری ساکن چترپڑی میرپورحال تلواڑہ چکسواری عمر35/40چکسواری بازارمیں رکشاچلاتاہے اورساتھ بجلی کی مرمت (الیکٹریشن) کاکام بھی کرتاتھا۔جمعرات اورجمعہ کی درمیانی ندیم نذیرکے گھرکی بجلی خراب ہوگئی توندیم نذیربجلی ٹھیک کرنے کے لیے خودبجلی کے پول پرچڑھاتوبجلی کازوردارجھٹکااور ندیم نذیر جان کی بازی ہارگئے۔ ندیم نذیرپول کے ساتھ ہی لٹکتی رہی۔عوام کی بڑی تعدادجائے حادثہ پرپہنچی۔پولیس تھانہ چکسواری کے چودھری نویداحمدایس ایچ او، پولیس نفری موقع پرپہنچے۔ ندیم نذیرکی نعش کوپول سے اتارکررورل ہیلتھ سنٹرچکسواری پہنچایا۔ورثاء نے حادثہ کواتفافیہ قراردیتے ہوئے کسی قسم کی کاروائی کرنے سے انکارکردیا۔چکسواری پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدندیم نذیرکی نعش کوورثاء کے حوالہ کی۔تلواڑہ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدندیم نذیرکی میت تدفین کے لیے چترپڑی روانہ کی گئی۔ نمازجنازہ میں چودھری جمیل اعظم سمیت عوام کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی۔ندیم نذیرنے ایک بیوہ اورایک بیٹاسوگوارچھوڑے۔ندیم نذیرکی اچانک وفات پرعلاقہ کی فضاسوگوارہے۔ ندیم نذیرنیک ملنسارشریف النفس نوجوان تھے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button