بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔موضع سنگنی میں ہونیوالی قتل اور ڈکیتی کی واردات کے ملزم قانون کے آہنی شکنجے میں آگئے۔دوروز قبل تھانہ گوجرخان کی پولیس نے ایک پر ہجوم پولیس کانفرنس میں موضع سنگنی میں ہونیوالی قتل اور دکیتی کی واردات کے ملزم عوام الناس کے سامنے پیش کر دئیے اور ان سے واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اور چھینی ہوئی رقم برآمد کر لی اس موقع پر ایس پی صدر مظہر اقبال نے عوام کو بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس ڈکیت گینگ کو کیفر کردار تک پہنچایا علاقے کی عوام اور بالخصوص انجمن تاجراں بیول کے عہدیداروں نے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر ایس پی صدر اور پولیس تھانہ گوجرخان کی کوششوں کو بے حدسراہا علاقے کی عوام نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی پولیس بغیر کسی خوف کے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے کوشاں رہے گی پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ یہ انکی پہلی واردات نہیں ہے بلکہ یہ اس سے قبل بھی قتل اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں جن میں انہیں مقامی لوگوں کی سرپرستی حاصل تھی اور وہ پیسے لیکر مقامی لوگوں کے لیے مختلف قسم کی وارداتیں کرتے تھے ذرائع کے مطابق پولیس کو آنیوالے دنوں میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے اور مجرموں سے حاصل ہونیوالی معلومات کی روشنی میں تحقیقاتی اداروں نے تفتیش کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے تحقیقاتی ادارے اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ ماضی میں ہونیوالی دیگر وارداتوں میں بھی اس گروپ کا ہاتھ تو نہیں امید ہے کہ پولیس آئندہ چند ہفتوں میں مزید سنسنی خیز انکشافات کرے گی اور اس نیٹ ورک کو چلانے والے مقامی لوگ بھی سامنے آجائیں گے جن کے لیے یہ مجرم کام کرتے تھے۔
Gujar Khan; Police have arrested gang responsible for murder and armed robbery in village Sangni, A Press conference was held by Gujar Khan paraded the gang in front of media in press confrance.