DailyNews
Chakswari, AJK; Appointment of Ch Naveed Ahmed as SHO at Chakswari police station welcomed by Ch M Azam
سب انسپکٹر چودھری نویداحمدکی ایس ایچ او پولیس تھا نہ چکسواری تعیناتی کاخیرمقدم اورشاندار کارکردگی پرخراج تحسین
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری نے چودھری نویداحمدکوایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری تعینات ہونے پردلی مبار کبادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیاہے اورکہا ہے کہ پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ اوچودھری نویداحمدکے پولیس تھانہ چکسواری کی حدود میں امن امان کے موجودہ بہترین حالات برقرار رکھنے کے حوالے سے شاندار اقدامات قابل ستائش ہیں پویس تھانہ چکسواری کی مثالی کارکردگی قابل فخر ہے جس پرایس ایچ او اورپورے عملہ کوخراج تحسین پیش کیاجاتاہیھ اس شاندار کارکردگی کاکریڈٹ ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کے سرہے جوان کی قابل فخر سربراہی کی وجہ سے ہے انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چوہدری محمدسعیدعالم نے بیرسٹر افتخار گیلانی وزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر سے آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے نمائندہ وفد کی آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سردار سجاد احمد خان کی قیادت میں ہونے والی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکز ی صدر سردار سجاد احمد خان نے اعلی سطحی ملاقات میں آزاد کشمیر کے اساتذہ کے اہم ترین مسئلہ سکیل اپ گریڈیشن کے حوالے سے جاندار موقف اختیار کیا اور اساتذہ کی بھرپور نمائندگی کی چودھری محمدسعیدعالم نے اس توقع کااظہار کیاکہ انشاء اللہ سکیل اپ گریڈیشن کا معاملہ جلد یکسو ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ سردار سجاد احمد خان نے وزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ سکیل اپ گریڈیشن کے حوالے سے اساتذہ کے اندر بے چینی پائی جاتی ہے یہ اہم ترین مسئلہ حل کرکے اساتذہ کی بے چینی کم کی جائے وزیرتعلیم سکولز آزاد کشمیر نے وفد کو یقین دلایاکہ وہ خود وزیر اعظم آزاد کشمیر کی موجودگی میں سکیل اپ گریڈیشن کے حوالے سے ایک اعلی سطحی میٹنگ کراوئیں گے جس میں اساتذہ کی سکیل اپ گریڈیشن کا معاملہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اس حوالے سے ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر اور دیگر نمائندہ گان نے وزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کا شکریہ ادا کیا چوہدر ی محمد سعید عالم نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر سکول ٹیچر آرگنائزیشن کے مطالبے پر اساتذہ کے اہم ترین مسئلہ سکیل اپ گریڈیشن کے حل کاوعد ہ کیا ہوا ہے جوانشاء اللہ وہ پورا کریں گے اور اساتذہ کی دعائیں لیں گے