DailyNews

Spain; Shuja volleyball club win tournament held in Barcelona

شجاع والی بال کلب سپین نے وڑائچ والی بال کلب سپین کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی

بارسلونا ; یورپ میں ہونے والے والی بال میلوں میں ایک بڑا شجاع شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ بارسلونا میں ہوا۔ٹورنامنٹ کا فائنل شجاع والی بال کلب اور وڑائچ والی بال کلب کے درمیان بارسلونا کے علاقہ بیسوس مار میں کھیلا گیا۔شجاع والی بال کلب سپین نے وڑائچ والی بال کلب سپین کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔چوہدری امانت حسین مہر اور چوہدری آصف علی باجوہ نے دی فاتح ٹیم کو پندرہ سویورواور ونر ٹرافی دی۔دوسرے نمبر پر آنے والی وڑائچ والی بال کلب کو 1000 یورو کوچوہدری شعیب ورک نے پیش کی۔والی بال کے مایہ ناز کھلاڑی شانی گجر شجاع والی بال کلب کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔پانچواں سالانہ شجاع والی بال ٹورنامنٹ کی سر پرستی سماجی شخصیت چوہدری امانت حسین مہر کر رہے تھے۔ مہمان خصوصی بشیر بوسال اٹلی، چوہدری شعیب ورک اسپین اور چوہدری آصف باجوہ تھے۔ٹورنامنٹ میں اٹلی،فرانس اور اسپین کے دیگر شہروں سے والی بال کو پسند کرنے والے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Spain; Shuja volleyball club win tournament held in Barcelona by defeating Warriach volleyball club. Teams from around Europe participated in the tournament.

Show More

Related Articles

Back to top button