DailyNews

Rawalpindi; CDA Islamabad to install smart traffic signals

اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر سمارٹ ٹریفک سگنل کی تنصیب کا فیصلہ

سی ڈی اے اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل سمارٹ ٹریفک سگنل لگائے گا۔ پہلے مرحلے میں اس منصوبے کے تحت اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر 20سمارٹ ٹریفک سگنل لگائے جائیں گے۔ سینسر ہونے کے باعث یہ سگنلز خود کار نظام کے تحت سرخ، پیلا اور سبز کا نشان ٹریفک لوڈ کے مطابق روشن کرینگے۔ گاڑیوں کی تعداد کے مطابق ٹریفک کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔ دریں اثناء سی ڈی اے نے اسلام آباد کے خراب اور مرمت طلب ٹریفک سگنلز کو بھی فوری ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Rawalpindi: Due to the increase in population and the resulting traffic issues in Islamabad, the Capital Development Authority (CDA) has decided to install an intelligent traffic-management system, according to a news report.

Show More

Related Articles

Back to top button