DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Ten people sent to jail for attacking home of a widow in village Sahot Hayal, Choa Khalsa

چواخالصہ, مقامی عدالت نے دس ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کر دیں کلر سیداں پولیس نے بھی ملزمان کو فوری گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) مقامی عدالت نے بیوہ کے گھر میں توڑ پھوڑ کرنے چاردیواری اور گیٹ مسمار کرنے کے ایک مقدمے میں دس ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کر دیں کلر سیداں پولیس نے بھی ملزمان کو فوری گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ملزمان نے زمین کے تنازعہ میں گزشتہ ماہ چواخالصہ کے گاؤں سہوٹ حیال میں مسماۃ ریحانہ کوثر بیوہ نجیب کے کلر سیداں تھانے میں موجودگی پر درجن کے لگ بھگ افراد نے اس کے گھر پر عملہ کر کے گھر کی دیوار اور گیٹ توڑ ڈالے اور گھر کا سامان اٹھا کر باہر گلی میں پھینک دیا تھا واقعہ کہ اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ساجد جاوید،محمد آصف کیانی اور ایس ایچ او محمد بشارت عباسی موقع پر پہنچ گئے کلر پولیس نے زیر دفعات 427,452,506/2ت پ مقدمہ درج کر لیا تھا ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا لی تھیں پی ٹی آئی کے اعلان کے مطابق متاثرہ خاتون کو فری قانونی امداد اور نقدی بھی دی گئی۔ملزمان عبوری ضمانتوں میں توثیق کے لئے ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں راجہ شبریزاختر کی عدالت میں پیش ہوئے تو بیوہ کی جانب سے راجہ عابد ایڈوکیٹ اور راجہ اسرار احمد پیش ہوئے اور انہوں نے ضمانت میں توثیق کی شدید مخالفت میں دلائل دیے تو عدالت نے ان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کر دیں اور کلر سیداں پولیس نے دس ملزمان وقاص،جنید پسران محمد فیاض،نعمان ولد منظور،رضوان ولد اسحاق،واجد ولد ریاض،تصور،احتشام پسران محمود،رشید ولد افسر،محمود ولد یوسف اور صوبیدار محمد فیاض کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ادہر بیوہ ریحانہ کوثر نے عدالتی حکم کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں راجہ ساجد جاوید،محمد آصف کیانی اور ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشارت عباسی کا زبردست شکریہ ادا کیا ہے۔

Kallar Syedan; Total of ten people have been arrested and had their bail cancelled and have been sent jail after they attacked home of Rhana Kausar wife of late Najeeb in village Sahot Hayal, Choa Khalsa.


کرائے کا مکان خالی نہ کرنے پر پانچ افراد کی خاتون کی قمیض پھاڑ کر بے ابرو کرنے کی کوشش پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

Police case registered after women is abused and tried to be evicted in rented accommodation in Shah Bagh 

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کرائے کا مکان خالی نہ کرنے پر پانچ افراد کی خاتون کی قمیض پھاڑ کر بے ابرو کرنے کی کوشش پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مسماۃ نسرین اختر سکنہ شاہ باغ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں آزاد کشمیر کی سکونتی ہوں اور عرصہ قریب 15 سال سے بطور کرایہ دار ہمراہ فیملی علی ریحان مظہر کے مکانات واقع باغ بوٹا میں رہائش پذیر ہوں۔میں اپنے خاوند عابد حسین اور دو جوان بیٹوں کے ہمراہ اپنے گھر میں سو رہی تھی کہ بوقت صبح ساڑھے چار بجے کے قریب اپنے مین گیٹ پر لاتے مارنے اور شور شرابہ کی آواز سنائی دی جس پر ہم سب نیند سے بیدار ہو گئے۔میں اور میرا خاوند دروازہ کھول کر گلی میں گئے اور دیکھا کہ ایاز،ڈاکٹر چنگیزاور 2/3 نامعلوم افراد وہاں موجود تھے جنہوں نے میرے خاوند کو گالیاں دینی شروع کر دیں اور میرے خاوند کو تھپڑ مارے۔بچانے کیلئے میں آگے بڑھی تو چنگیز اختر نے میرا گریبان پکر کر دھکا دیا جس سے میں گر گئی اور میری قمیض پوشیدنی سامنے سے پھٹ گئی اور دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے کہ اگر یہ مکان چند دن کے اندر خالی نہ کیا تو جان سے مار دیں گے۔


چوری کی واردات میں کزن ملزم نکلا

Home of overseas Pakistani burgled by his own cousin in Haji Market

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چوری کی واردات میں کزن ملزم نکلاحسنین مشتاق سکنہ حاجی مارکیٹ نے کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں سعودی عرب میں سٹڈی کر رہا ہوں۔ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قبل، جب میں سعودی عرب میں تھا مجھے گھر سے والدہ نے اطلاع دی کہ ہمارے گھر میں 4/5 تولے زیورات چوری ہو گئے ہیں۔میں بیرون ملک سے پاکستان اپنے گھر آیا اور اپنے طور پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی کہ اسی دوران مجھے پتہ چلا کہ میرے گھر کی چیزیں اور طلائی زیورات میرے کزن عقیق الرحمان نے چوری کی تھیں جو کہ ہیروئن کے نشے کا عادی ہے جس کو میں نے بلا کر پوچھا تو اس نے اعتراف کیا کہ میرے پاس پیسے نہیں تھے اس لئے میں نے آپ کے گھر سے طلائی زیورات چوری کئے اور بعد ازاں انہیں روات میں ایک صراف کے ہاتھ ایک لاکھ تیس ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔


کلر سیداں گیس دھماکے کا زخمی محمد وقاص آرمی برن یونٹ کھاریاں میں دم توڑ گیا

M Waqas of village Looni Jandran dies from gas explosion injuries

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں گیس دھماکے کا زخمی محمد وقاص آرمی برن یونٹ کھاریاں میں دم توڑ گیا جبکہ دیگر 6زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے واقعہ کے بعد بھی سوئی ناردرن گیس کے اہلکار گیس کی لیکج روکنے کلر سیداں نہیں آئے تفصیلات کے مطابق کلرسیداں شہر کی بستی لونی جسیال میں سوئی گیس کی لائن متدد مقامات سے لیک ہے لوگوں کی جانب سے اطلاع کرنے کے باوجود سوئی گیس کے اہلکاروں نے لیکج بند نہ کی جس کہ وجہ سے دو ایام قبل گیس دھماکے میں سات افراد جھلس گئے جنہیں راولپنڈی سے آرمی برن یونٹ کھاریاں منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی محمد وقاص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا زیرعلاج دیگر 6زخمیوں کی حالت بدستور تشویشنوک بتائی جا رہی ہے۔


راولپنڈی تعلیمی بورڈکے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سرکاری تعلیمی اداروں کے مقابلے نجی سکولوں کی طالبات بازی لے گئیں

Private schools perform better at exam results then government schools

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)راولپنڈی تعلیمی بورڈکے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سرکاری تعلیمی اداروں کے مقابلے نجی سکولوں کی طالبات بازی لے گئیں۔ فوجی فاؤنڈیشن کلر سیداں کی درنجف علی نجفی 1066 نمبر جبکہ شاہین پبلک سکول کلر سیداں کی طالبہ السہ بتول نے 1051 نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں دوسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا۔طالبہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر کے سینئر ٹیچر و شاعر محمد نصیر زندہ کی صاحبزادی ہیں۔اسی طرح سپرونگ سکول کے طالب علم رحمان اللہ علیم نے 1014 حاصل کیے۔بوائز ہائی سکول دھمالی کے نعیم انجم نے 928،بوائز ہائی سکول بکھڑال کے کاشف محمود نے 961،بوائز ہائی سکول کنوہا کے محمد حارث نے 835نمبر،بوائز ہائی سکول منگلورہ کے سفیان طلعت نے 782جبکہ بوائز ہائی سکول کلر سیداں کے محمد حسنات نے 863 نمبرحاصل کئے۔گرلز تعلیمی اداروں میں گرلز ہائی سکول کلر یاں کی کومل شہزادی نے 966،گرلز ہائی سکول اراضی کی تحصیلا ظہور نے 1021،گرلز ہائی سکول چنام کی آمنہ عربی نے 930،گرلز ہائی سکول نوتھیہ کی عطیہ شاہین نے 788،گرلز ہائی سکول کلر سیداں کی کنزہ فاطمہ نے 1012،کنوہا نمبر 1 کی علیشبہ نے 820نمبر حاصل کر لئے۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں کا رزلٹ 82 فیصد جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھکڑال کا نتیجہ 49 فیصد رہا۔


آل پاکستان لیب اٹینڈینٹس کے سالانہ انتخابات میں خالد مسعود کو تنظیم لا مرکزی صدر منتخب کر لیا

Khalid Masood appointed President by All Pakistan lab attendance

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)آل پاکستان لیب اٹینڈینٹس کے سالانہ انتخابات میں خالد مسعود کو تنظیم لا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیاجبکہ حامد علی اور ندیم باری کو بالترتیب پنجاب کا نائب صدر اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل چن لیا گیا اس موقع پر کلر سیداں،کہوٹہ،مری،گوجرخان،ٹیکسلا، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ،لاہور، سرگودہا،فیصل آباد، ملتان،بہاولپور، رحیم یارخان اور دیگر اضلاع کے کارکنوں نے شرکت کی۔


یوسی منیاندہ سے معروف سماجی کارکن اور مدرس چوہدری محمد طارق کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

Sister of Ch M Tariq passed away in village Dhok Daki, Anchoa

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)یوسی منیاندہ سے معروف سماجی کارکن اور مدرس چوہدری محمد طارق کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ ڈھوک ڈھکی موضع انچھوہا میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین چوہدری صداقت حسین،محمد تاج کیانی، صوفی محمد فرید، چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیرا سلم، الحاج غلام ظہیر، خالد بزمی، چوہدری وارث، محمد رمضان منہاس، ماسٹر محمد آزاد، الحاج خالد رضا، حاجی اورنگزیب، حاجی محمد شریف،محمد اعجاز بٹ، عاطف اعجاز،چوہدری حسن اختر ، سید راحت علی شاہ، پیر خلیفہ محمود الحسن  اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button