DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Crops and fruitful plant protection measures,awareness program by Department of Agriculture in Nala Musalmana (See video report)

فصلوں اور پھلدار پودوں کے حفاظتی اقدام،محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں کا آگاہی پروگرام

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین کی خصوصی کاوش کی وجہ سے محکمہ زراعت تو سیع کلر سیداں اے ڈی اے بشارت اعوان،اے او فیلڈ میڈیم کیھترین پیٹر،فیلڈ اسسٹنٹ جمیل احمد نے ڈھوک چوہدریاں نلہ مسلماناں رہائش گاہ کپٹن چوہدری منظور حسین پر یہاں کے زمینداروں اور کسانوں کو بروقت فصلوں اورپچھتری کاشت،زمین کی تیاری، کھاد کامتناسب استعمال،پھلدار پودوں اور درختوں کی حفاظت،اگر پھل کم ہو یا پھرکوئی اور بیماری اس حوالے سے مکمل معلومات شیئر کیں،اس موقع پر ڈاکٹر ربنواز راجہ،سابق ناظم کپٹن چوہدری اشرف،ظفر محمود،صوبیدار میجراصغر علی،حاجی صوبیدار عبد الغنی،حوالدار محمد یعقوب،محمد عباس،چوہدری قیصر اشفاق سمیت ارد گرد سے خواتین و حضرات نے شرکت کی، کپٹن چوہدری منظور حسین نے محکمہ زراعت کے آفیسرز،اسٹاف اور آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button