DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Village Bhanthi, UC Bior bridge being constructed with 60 Lakh Rps grant

چیئرمین یوسی بیور کی درخواست پر جاری ہونے والے60لاکھ کی خطیر گرانٹ سے بھنتی گاؤں جانے والے والا پل تعمیر کیا جا رہا

سردار ایم رضاء کی در خواست پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کی طرف سے60لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری۔سردار ایم رضاء سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی بیور کی درخواست پر جاری ہونے والے60لاکھ کی خطیر گرانٹ سے بھنتی گاؤں جانے والے والا پل تعمیر کیا جا رہا۔اہلیان علاقہ کا سب سے بڑامسلہ حل کر نے پر سردار ایم رضاء،سردار ساہیں عابد حسین،اجہ ذوالفقار علی ستی اور دیگر سینکڑوں افراد نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔گذشتہ روز MPA راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے ہمراہ سردار ایم رضاء،سردار ساہیں عابد حسین،اجہ ذوالفقار علی ستی کے بھنتی کا دورہ کیا اور زیر تعمیر پل کے کام کا معائنیہ کیا اور کام کو تسلی بخش قرار دیا۔ یونین کونسل بیور کے گاؤں بھنتی کی عوام کا درینہ مسلہ حل کر نے پر سردار ایم رضاء،سردار ساہیں عابد حسین،اجہ ذوالفقار علی ستی اور دیگر سینکڑوں افراد نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔


پنڈی بورڈ میٹرک کے رزلٹ میں ارم ماڈل سکول و کالج کہوٹہ کو تحصیل کہوٹہ میں پہلے نمبر پر

Iram model school and college achieves 1st position in Kahuta on metric exam result

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ پنڈی بورڈ میٹرک کے رزلٹ میں ارم ماڈل سکول و کالج کہوٹہ کو تحصیل کہوٹہ میں پہلے نمبر پر آنے پر کہوٹہ کی سیاسی، سماجی،مذہبی شخصیات کی طرف سے پرنسپل میڈم ارم وسیم جنجوعہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔میڑک کے رزلٹ میں تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے پر کہوٹہ کی سیاسی، سماجی، مذہبی،عوامی شخصیات، وکلاء صحافیوں میں سے ڈاکٹر محمدعارف قریشی سٹی صدر مسلم لیگ ن،جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ،راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ، حاجی اصغر کیانی جنرل سیکرٹری،راجہ افشار محبوب صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن،نمبردار راجہ ندیم رشید،ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد ممتاز جنجوعہ آفUK، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم UK،راجہ محمد شکیل کیانی آف UK،ملک عبد الرؤف سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ، راجہ رومان سعید،ملک شوکت مہان، عاصی جنجوعہ،ملک کلیم حسین اعوان، ملک سہیل انجم، حافظ صغیر احمد، حافظ ذوالفقار احمد،مولانا ممتاز حسین، چوہدری محمد جاوید،راشد مبارک عباسی،محمد زبیر ستی،سید مظاہر حسین شاہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے میڈم ارم پرنسپل ارم سکول کالج کہوٹہ اور کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور تمام طلباء کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔


عظیم پبلک سکول سسٹم کے طلبا وطالبات کا میٹرک کے امتحان میں شاندار کاکر دگی 125طلبا و طالبات نے A+گریڈ حاصل کیا۔

Over 125 students from Azeem public school system achieve 125 A + exam result

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عظیم پبلک سکول سسٹم کے طلبا وطالبات کا میٹرک کے امتحان میں شاندار کاکر دگی 125طلبا و طالبات نے A+گریڈ حاصل کیا۔کہوٹہ کی عوامی،سماجی، سیاسی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے عظیم پبلک سکول سسٹم کے “آنر”معروف مائر تعلیم و سماجی ور کر بر گیڈئیر جاوید ستی، ادارے کے اساتذہ،کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات اور ان کے والد ین کو مبارک باد پیش کی ہے۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے معروف مائر تعلیم و سماجی ور کر بر گیڈئیر جاوید ستی کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی ادارے عظیم پبلک سکول سسٹم کے ہونہار طلبا و طالبات نے راولپنڈی بورڈ کے میڑک کے حالیہ رزلٹ میں بہتر ین کارکر دگی حاصل کی ادارے میں زیر تعلیم 125طلبا و طالبات نے A+گریڈ حاصل کیا نمائیاں نمبر حاصل کر نے والوں میں کنزہ جمیل 1047، جوریہ انم1028،سعد ناصر جنجوعہ 1022،شہزاآفاق1022،زینیاعباسی 1015،مر یم مختار1015،اقراہ مطلوب1014،زینب عد نان1009،عروج ناز1007،متین حفیظ 1006،ممونہ ظفر 1005علینہ الطاف 1004،بلال محمود999،عاشر اکرام998،علینہ بی بی 998علیزہ یونس 996،ثنا ادریس996، شعیب طاہر995، لائبہ پر ویز994، ایمان ارشد994،عیزہ ظفر 992، عیشاء ایاز991،اریبہ شفیق990، عبد اللہ ذرین989،توحید حسن ستی 988، علیزہ گلفام988،انضمام 984،ارسہ غزل982،عائشہ نواز 982،محمد عدیل 981، محمد جواد977،زویہ راشد 977،عفاء عزیز 977،جنید علی976نمبر حاصل کیے سمیت دیگرٹوٹل125 طلبا و طالبا ت نے A+گریڈ حاصل کیا۔کہوٹہ کی عوامی،سماجی، سیاسی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے عظیم پبلک سکول سسٹم کے “آنر”معروف مائر تعلیم و سماجی ور کر بر گیڈئیر جاوید ستی، ادارے کے اساتذہ،کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات اور ان کے والد ین کو مبارک باد پیش کی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button