بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول جماعت دہم کا نتیجہ 87%رہا۔نعمان علی خان 940نمبر لیکر اول، محمد مصعب قیوم 934نمبر لیکردوئم اور محمد جمال آصف نے 931نمبر لیکر سوئم پوزیشن حاصل کی اس شاندار کامیابی پر اہلیان علاقہ نے پرنسپل و جملہ سٹاف کو شاندار الفاظ میں مبارکباد پیش کی۔
موہڑہ نگیال کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
Morra Nagyal road turns in to pond due to lack of sewerage
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔موہڑہ نگیال کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں یوسی سوئیں چیمیاں کے گاؤں موہڑہ نگیال کی گلیاں بارشوں کے موسم میں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں بالخصوص نزد عید گا ہ والی مین گلی جو پورے گاؤں کا مین رستہ ہے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے کسی بھی عوامی نمائندے نے کبھی بھی اس گاؤں کے مسائل کی طرف توجہ نہ دی جس سے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
بیول میں چوری کی وارداتوں کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا
Police fail to arrest those responsible for burglaries committed in Bewal region
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول میں چوری کی وارداتوں کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا تاجروں میں شدید خوف و ہراس۔بیول میں گذشتہ ایک ماہ میں کئی چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن کسی ایک کا سراغ نہیں مل سکا علاقے کی عوام اور تاجروں نے سی پی اوراولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں اور چوری کی وارداتوں کا تدارک کریں تاکہ کاروباری طبقہ سکھ کا سانس لے سکے۔