AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Tehsil Dadyal private schools challenge government rules and orders

تحصیل ڈڈیال میں پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز نے ریاستی آرڈرکو چیلنج کردیا

تحصیل ڈڈیال میں پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز نے ریاستی آرڈرکو چیلنج کردیا، حبس اور گرمی میں طلباء و طالبات کو ٹیویشن و سمر کیمپ کے نام پر اداروں میں حاضر کرلیا، تفصیلات کے مطابق حرا پبلک سکول، علامہ اقبال سکول اینڈ کالج، اندرہل سکول اینڈ کالج، سائنس ملت سکول اینڈ کالج سمیت دیگر پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے سربرہان نے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے ریاستی آرڈر کو اپنے پاؤں کی نوک پر رکھتے ہوئے اپنے اپنے تعلیمی ادارہ جات ٹیویشن و سمر کیمپ کے نام پر کھول لیے ہیں ایک طرف سخت گرمی و حبس کی سختیاں جاری ہیں تو دوسری طرف بارش اور سکولزکے طلباء و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کا مسئلہ سامنے آرہا ہے سکولز، کالجز کی رجسٹریشن یا تجدید کے وقت پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے مالکان و پرنسپل ریاستی قوانین کی پابندی کا وعدہ کرتے ہیں ایک طرف یہ لوگ طلباء و طالبات مفید شہری بنانے کے علم تو دیتے ہیں تو دوسری طرف ریاستی قوانین کو توڑنے کی عملی کرداربھی سرانجام دیتے ہیں جس کی واضح مثال موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بار بار اپنے اداروں کی ریڈنگ بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ریاستی قوانین کو توڑنا بھی ہے ان میں سے بعض ادارہ جات کو گزشتہ ہفتے وارننگ جاری کرتے ہوئے تعطیلات کرنے کا حکم دیا گیا تھا تو انہوں نے عارضی طور پر ایک ہفتہ کی تعطیلات کے بعد دوبارہ اپنے ادارہ جات کھول لیے ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر، وزیر تعلیم آزادکشمیر، سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر سمیت دیگر اعلیٰ احکام ان قانون شکنوں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ریاستی رٹ کو قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست کی نظر میں سب برابر ہیں اور سرکاری و غیر سرکاری ادارہ جات کے لیے قوانین ایک جیسے ہیں۔


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی اور آزاد حکومت کے سابق برزگ شخصیت چوہدری محمد یوسف رٹوی مرحوم کے جانشین اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری اظہر صادق نے کہا ڈاکٹر عبدالروف ایک زندہ دل اور انسان دوست تھے ان کی اچانک حادثاتی موت نہ صرف اپنے خاندان کو ہلا کر دکھ دیا ہے بلکے ان کی وفات سے ڈڈیال ٹی ایچ کیو ایک محنتی اور ہر دل عریزشخصیت سے محروم ہو گیا ہے ڈاکٹر حاجی عبدالروف نے اپنی مختصر زندگی میں بہت سے نقوش چھوڑے ہیں دعا کرتے ہو ں اللہ تعالی ڈاکٹر محمد اسحاق جو ان کے بڑے بھائی تھے ناگہانی صدمہ برداشت کرتے ہو ئے ان یتیم بچوں اوبچیوں کے سر پر ہاتھ رکھتے ہو ئے ان کی پروش جس تعلیم اور دیگر ضررویات زندگی کا خیال رکھیں یاد رہے وہ اپنے پیچھے چار بیٹیاں اور چار کم سن بچے چھوڑے گئے ہیں ان کی تعریت کا سلسلہ آج مسلسل جارہی ہے اظہار افسوس کرنے والوں کا تانباباندہ ہو ا ہے دعاہے کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
پیرا میڈیکل ایسوی ایشن ضلع میرپور ڈڈیال کے ممبران کااجلاس سپروائز ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد یوسف کی صدارت میں منعقد ہو ا جس میں مظفرحسین، محمد ساجد،محمد ذوالفقار،اور محمد امجد حسین نے شرکت کی اجلاس میں ڈی آئی جی میرپور سردار گلفراز خان،ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سیلم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 2جولائی کو کنیلی کے قریب محکمہ ہیلتھ کے گریڈ 17آفیسر آزاد کشمیر کے مایہ ناز ایکسر ے ٹنکیش کو لاپروی سے اں کی مہران گاڑی کو ٹکر ماکر شدید زخمی کر دیا تھا جو زخمی کی تاب نہ لاتے ہو ئے میرپور ڈسٹر کٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں خالق حقیقی سے جاملے تھے مقام افسو س ہے کے ان کے ورثاان کی ناکہانی موت ناڈھال تھے یہ واقعاسلام گڑھا کے تین فرندنگ واقع ہو ا تھالیکن محکمہ پولیس نے ابھی تک کو ئی کاروائی نہیں کی معلوم پولیس نے اپنے پٹی بھائی سکندر اعظم جو ایس ایچ او سٹی میرپور حال ڈڈیال اس کے بیٹے کو بچانے کیلئے کو ئی کاروائی نہیں کی جو ایک ورثا کے ساتھ ظلم ہے مرحوم عبدالروف سرکاری ڈیوٹی پر میرپور ہسپتال جارہا تھا اس کے اٹھ بچیاں اور بچے یتیم ہو گے اجلاس میں ایک قرار داد کے زریعے مطالبہ کیا گیا ہے اگر اس حادثے کی تحقیات نہ ہو ئی ملزم کی لاپروہی پر مقدمہ رجسٹر نہ ہواور ورثا کی داد رسی نہ ہو ئی تو پیرا میڈ یکل سٹاف میرپور ڈڈیال راست اقدام اٹھائیں گے انصاف کے لئے ہڑتال کرنا پڑی تو کریں گے


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
آزاد کشمیر کے ممتاز صحافی صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق نگران علی نوجوان صحافی طارق عقیل علاقہ اندارہل کی ہر دل عریز شخصیت انسان دوست ڈاکٹر عبدالروف جن گزشتہ ہفتے کنیلی کے مقام پر ٹریفک کے حادثے میں جان بحق ہو گے تھے مرحوم عبدالروف پانچ وقت کانمازی اور غریب پروا تھے ڈڈیال علاقہ اندر اہل کی ہر دل عمر پر شخصیت تھے مرحوم کی نماز جنازہ ڈڈیال کے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کے گرونڈ میں ادا کی گئی جس میں ڈڈیال بھر کی ساتوں یونین کونسلوں کوٹلی،کھوئی رٹہ میرپور،بھمبر،سماہنی دیگر علاقوں سے بڑی تعداد نے شرکت کی ان کی تعزیت کا سلسلہ جارہی ہے مظفرآباد سے روزنامہ خبر یں کے ایڈیٹرجاوید اقبال ہاشیمی مسلم لیگ ن چکسواری کے مرکزی راہنما  عظیم بخش،ایڈ یشنل کمشر چوہدری طارق،سالک آباد سے منیر احمد صدیقی،ڈاکٹر لیاقت علی ڈار،الحاج محمد یونس بٹھاروی،چوہدری ظہیر احمد ٹیکس آفیسر میرپور،چوہدری حکم داد سیاکھوی تحصیلداد ڈڈیال چوہدری محمد اقبال پریس فاونڈیشن کے سنیئر ممبر محمد اقبال بٹ میرپور علاوہ ڈڈیال سے مقامی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد جن میں خرم یاست،چوہدری شجاع الرحمن،چوہدری الیاس،قاری اکرم نیازی،محمد مشتاق چغتائی،عنصر غزائی،آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرلزی صدر سابق وزیر زراعت مرزا محمد شفیق جرال نے ان کے گھر جاکر بڑے بڑے بھائی ڈاکٹر محمد اسحاق سے ذاتی رنج وغم کااظہار کیا فاتحہ خوانی کی

Show More

Related Articles

Back to top button