DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Babu Mahmood Hussain accuses Gujar Khan police for baseless allegation of murder of Sheikh Tahir

مقتول شیخ طاہر کا قتل انتہائی قابل مزمت ہے اس کے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں مگر پولیس نے مقدمے کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر کے انہیں بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کا سرغنہ قرار دے کر انتہائی شفاکیت کا مظاہرہ کیا

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے معروف سیاسی سماجی کارکن نمبردار بابو محمود حسین نے کلر سیداں کے دوکاندار شیخ طاہر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کے بارے میں ایس پی صدر، ایس ایچ او گوجرخان اور قاضیاں پولیس چوکی کے انچارج سعید کیانی کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے دعووں کومن گھڑت بے بنیاد اور لغو قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ہم اپنا مقدمہ میڈیا میں نہیں عدالت میں لڑ کر سرخرو ہوں گے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب پولیس افسران منہ چھپاتے پھریں گے انہوں نے یہاں ایک ملاقات میں بتایا کہ مقتول شیخ طاہر کا قتل انتہائی قابل مزمت ہے اس کے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں مگر پولیس نے مقدمے کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر کے انہیں بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کا سرغنہ قرار دے کر انتہائی شفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے قاضیاں چوکی انچاج قرآن پر حلف دیں کہ انہوں نے روات کے ایک ہوٹل میں دس لاکھ کی رشوت نہیں مانگی تھی اور عدم ادائیگی پر مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکی بھی دی تھی میرا گرفتار بھتیجا گزشتہ تین ماہ سے پولیس کی تحویل میں ہے وہ کبھی پنڈی سے باہر نہیں گیا مگر پولیس نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اس ڈاکوؤں کے بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ قرار دیا ہے پولیس کسی بھی تھانے میں اس کی گرفتاری یا درخواست کی تصدیق تو کرے۔پولیس کئی ماہ میں کئی کہانیاں تشکیل دے چکی ہیں اصل ملزمان آج بھی گرفتار نہیں ہو سکے پولیس ملزمان کی گرفتاری کے نام پر گزشتہ کئی ماہ سے ہماری گاڑیاں استعمال کر رہی ہے یہ سہولت آج سے واپس لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چار ایام قبل ایس پی صدر رائے مظہر کی موجودگی میں ہم نے پیشکش کی تھی کہ اگر ہمارے بچوں کی اس مقدمہ میں ملوث ہونے کی مدعی نشاندہی کریں تو ہم مقدمے کی پیروی نہیں کریں گے اس کے باوجود پولیس نے بے گناہ لوگوں کو قتل کے مقدمے میں چالان کیا ہے ہمارے پاس بھی پولیس کی جانب سے بھاری رشوت طلب کرنے کے آڈیو ویڈیو ثبوت موجود ہیں ہم اپنا مقدمہ عدالت میں لڑیں گے اور پولیس کے مکروہ کردار کو بے نقاب کریں گے انہوں نے آرپی او سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کریں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

Kallar Syedan; Babu Mahmood Hussain has accused Gujar Khan police for baseless allegation of murder of Sheikh Tahir. In his press conference Babu Mahmood Hussain said we will use court to determine who killed Sheikh Tahir.


کلر سیداں میں سوئی گیس کے اخراج کے باعث دھماکہ کے نتیجہ میں 7افراد شدید زخمی

Seven people taken to hospital after gas explosion at the residence of Shaukat Mahmood in village Looni Jaswal

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں سوئی گیس کے اخراج کے باعث دھماکہ کے نتیجہ میں 7افراد شدید زخمی،تمام زخمیو ں کو راولپنڈی ہسپتال سے کھاریاں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں چھ کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق لونی جسیال کے رہائشی شوکت محمود اپنے رہائشی کمرے میں سونے کیلئے گیا اور اس موقع پر اس نے پنکھے کا بٹن آن کیا ہی تھا کہ ایک زور دار دھماکے نے اس کے گھر میں قیامت برپا کر دی جس سے محمد وقاص،30 سالہ بیوی شبانہ، اس کا 7 سالہ بیٹا سفیان،10 سالہ محمد احتشام، بابر اقبال کی چار سالہ بیٹی سونیا،12 سالہ بیٹا باسط،8 سالہ بیٹا اسد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی جبکہ راولپنڈی سے کھاریاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اخری اطلاعات موصول ہونے تک محمد وقاص اور اس کی اہلیہ سمیت چھ افراد کی حالت تشویش ناک بیان کیا جا رہی ہے۔ حادثہ میں گھر کے سربراہ شوکت محمود کو معمولی چوٹیں آئیں۔ بتایا جاتاہے کہ گھر کے باہر سوئی گیس کی لائن میں لیکج تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔


کلر سیداں میں اقساط پر ریفریجریٹر اے سی ایل ای ڈیز موبائل فونز اور دیگر سامان اقساط پر فروخت کرنے والے غیر معیاری اشیا فراہم کر رہے ہیں

Demand for action to be taken against those selling fake goods

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ملک میں اقساط پر سامان فروخت کرنے والے کئی بڑے اداروں نے پرانے بوسیدہ اور ناکارہ سامان کی فراہمی شروع کر رکھی ہے معروف مسلم لیگی رہنما الحاج اسلم بانی نے کہا ہے کہ کلر سیداں میں اقساط پر ریفریجریٹر اے سی ایل ای ڈیز موبائل فونز اور دیگر سامان اقساط پر فروخت کرنے والے غیر معیاری اشیا فراہم کر رہے ہیں اقساط پر دیئے جانے والے فریج دوسرے تیسرے ایام میں خراب ہو جاتے ہیں مگر یہ ادارے ان شکایات کا نوٹس نہیں لیتے اور عام دیہاتی لیبر کورٹ کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں اقساط پر اشیا فراہم کرنے والے ادارے غیر معیاری سامان فروخت کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی اشد ضروری ہے۔


د ا ر ا لعلوم یعقوبیہ بگھا ر شر یف کا میڑ ک کا شا ند ا ر ر ز لٹ 9طلبہ نے فر سٹ ڈ و یثرن جبکہ 16بچو ں نے سیکنڈ ڈ و یثر ن میں کا میا بی حا صل کی

Dar Al Aloom Baghar Shareef achieves top exam result

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)خطہ پو ٹھو ہا ر کے معر و ف تعلیمی ا د ا ر ے د ا ر ا لعلوم یعقوبیہ بگھا ر شر یف کا میڑ ک کا شا ند ا ر ر ز لٹ 9طلبہ نے فر سٹ ڈ و یثرن جبکہ 16بچو ں نے سیکنڈ ڈ و یثر ن میں کا میا بی حا صل کی ہو نہا ر طا لبعلم سبیل ظفر نے 864جبکہ شہر یار نعیم نے 853نمبر کے سا تھ نما یا ں کا ر کر د گی کا مظا ہر ہ کیا ا د ا ر ہ کے منتظیم ممتا ز علمی و ر و حا نی شخصیت پر و فیسر ڈ ا کٹر سا جد ا لر حما ن سجا د ہ نشین آ ستا نہ عا لیہ بگھا ر شر یف کو علا قہ بھر کی علمی شخصیا ت نے مبا ر کبا د پیش کی کا میا ب طلبا ء نے ا پنی کا میا بی ا سا تذ ہ کی محنت ا و ر و ا لد ین کی د عا ؤ ں کے نا م کیا۔


عبدالوحید سکنہ نوتھیہ شریف نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مضروبی کی حالت میں بیان

Abdul Waheed of Nothia Shareef registers police report after being attacked

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) عبدالوحید سکنہ نوتھیہ شریف نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مضروبی کی حالت میں بیان دیا کہ سائل اپنے گھر میں موجود تھا کہ ساڑھے پانچ بجے صبح،آفتاب زرین ہمراہ عزیز الحق،دونوں بیٹے اور بیویوں سمیت ہمارے گھر کے باہر آ گئے اور گالم گلوچ شروع کر دی۔جب میں نے گیٹ کھولا اور گالیاں نکالنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت مجھے پکڑ لیا اور آفتاب اور عزیز نے مجھے جکڑ کر تھپڑ مارنے شروع کر دہئے۔عزیز کے دونوں بیٹوں جان باز اور جان شیر نے ڈنڈوں اور پتھروں سے وار کر کے ہم دونوں باپ بیٹے کو زخمی کر دیا۔چار کس افراد نے ہم کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور ہماری مستورات کو گالیاں دیں اورزدوکوب بھی کیا۔وجہ عناد دونوں بھائیوں کے درمیان تنازع زمین ہے۔


تھانہ روات پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی دوران کاروائی دوکس شراب سپلائرز گرفتار

Two arrested for supplying alcohol  by Rawat police

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) تھانہ روات پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی دوران کاروائی دوکس شراب سپلائرز گرفتار۔ملزمان سے 40 لیٹر کھلی شراب برآمدگرفتار ملزمان میں شکیل احمد اور اشتیاق حسین شامل ہیں۔زمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔


تعزیت

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راجہ خرم پرویز،آصف شفیق ستی نے اعجاز بٹ راجہ غلام قمبر کے ہمراہ کلر سیداں میں محمد نصیر بھٹی سے ان کی کزن اور جسوالہ میں ملک حسن اختر سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button