DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Land dispute between rival groups over land dispute leads Ishtiaq Satti being shot

پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ترکھیاں میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم

پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ترکھیاں میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں معروف کاروباری اور سیاسی شخصیت اشتیاق ستی آف کنیسر ستیاں سمیت تین افراد شدید زخمی۔اطلاع ملتے ہی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے ہسپتال جا کر اشتیاق ستی اور دیگر زخمیوں کی عیادت کی۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔سر عام شدید فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے علاقہ تر کھیاں میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں اسلحے کا بھی استعما ل ہوا جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کی نوجوان سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں،سابق کونسلر یوسی ہوتھلہ محمد رمضان اور مراد رشید شامل ہیں۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Land dispute between rival groups over land dispute has lead to Ishtiaq Satti Kanaisar Sattian being shot in village Tharakiyan.


مسلم لیگ ن سٹی صدر ڈاکٹر عارف قریشی نے کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے پروگرام عوام اور سیاست میں اظہار خیال

Dr Arif Qureshi addresses media

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو استحکام دیا موٹر وے اور سی پیک جیسے منصوبے شروع کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے اور سوئی گیس کا منصوبہ دیا سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے سڑکوں کے جال بچھائے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کروڑوں کے فنڈز دیے درجنوں سوکولں کو اپ گریڈ کرایا ریسکیو 1122کی بلڈنگ اے سی بس سروس کا اجراء کیا جبکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری کا تھٖہ دیا اتنا قرضہ مسلم لیگ ن نے پانچ سالوں میں نہ لیا جتنا پی ٹی آئی نے ایک سال میں لیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سٹی صدر ڈاکٹر عارف قریشی نے کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے پروگرام عوام اور سیاست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جبکہ پروگرام میں تحریک انصاف کے راہنما فوکل پرسن ایجوکیشن کرنل (ر) ظفر عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ کے حکمرانوں نے بے دردی سے پاکستان کے خزانے کو لوٹا انکے لیے قرضے کی مد میں 9ارب ڈالر ادا کر چکے ہیں تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی صداقت علی عباسی واٹر سپلائی، سہلاہ اوور ہیڈ برج، ہسپتال کی اپ گریڈیشن سمیت تمام مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے آگاہ کر چکے ہیں پروگرام میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ابرار عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے غریبوں پر بے تہاشہ ٹیکسوں کی بھرمار کر کے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا گیا 19جولائی کو جماعت اسلامی لیاقت باغ احتجاج کریگی انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پٹرول ڈیزل 40روپے لیٹر دینے کے بجائے 120کر دیا۔ تمام مہمانان گرامی نے کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کو اتنے اچھے پروگرام کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام سے جہاں علاقائی مسائل ایوانوں تک پہنچائے جاتے ہیں وہاں لوکل سیاسی قیادت کو پروموٹ ہونے کا موقع بھی ملتا ہے۔


نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت مرزا ارسلان آف چلو میر گالہ کے گھر چاند سے بیٹے کی ولادت

Mirza Arsalan of Chulo Mirgala congratulated on birth of his baby

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت مرزا ارسلان آف چلو میر گالہ کے گھر چاند سے بیٹے کی ولادت۔دوستوں،عزیزو اقارب کی طرف سے مبارکباد۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت مرزا ارسلان آف چلو میر گالہ حال مقیم یوکے کے ہاں چاند سے بیٹے کی والادت ہوئی جس پر ان کے عزیز واقارب کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،سابق وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر،راجہ بابو ظفر آف ممیام،راجہ ناصر کیانی آف سموٹ،راجہ فر قان جنجوعہ کاشی،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال حال مقیم یو کے،راجہ احمد صغیر،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد ممتاز جنجوعہ کہوٹہ محلہ راجگان، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال، ماسٹر سعید مدنی،احسن احمد بٹ،چوہدری منصور آف چورا،محسن بھٹی،راجہ حیدر ممیام، راجہ عمران ممیام اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے بیٹے کی صحت یابی دراز عمر ی کے لیے دعا کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button