گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،ایڈمن)پولیس تھانہ گوجرخان نے چار رکنی بین الاضلاعی گروہ گرفتار کر لیا۔ چار رکنی گروہ کو تھانہ گوجرخان میں ہونے والی ایس پی رائے مظہر کی پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا
چار رکنی گروہ قتل۔چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ اہل علاقہ کا ڈی ایس پی اثر عباس۔ ایس ایچ او سید جواد شاہ اور سعید کیانی کو خراج تحسین۔
سپریٹنڈنٹ واپڈا سرکل جہلم انجینئر خان اسلم خان نے بیول میں کھلی کچہری سے خطاب
Superintendent WAPDA holds open court session in Bewal
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ عوام کے مسائل حل کرنے میں غفلت کرنے والے ملازمین کو معاف نہیں کیا جائے گا واپڈا سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا سپریٹنڈنٹ واپڈا سرکل جہلم انجینئر خان اسلم خان نے بیول میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے انکی توجہ موہڑہ کنیال،سوئیں حافظاں،ڈھوک مستریاں کے ناکارہ ٹرانسفارمروں کی جانب دلائی جس پر انجینئر نے موقع پر احکامات جاری کیے اس کے علاوہ مختلف شہریوں نے ڈیمانڈنوٹس جاری ہونے میں تاخیر اور بل تقسیم میں بے قاعدگی کا ذکر کیاجس پر انہوں نے واپڈا کے عملے کو حالات بہتر کرنے کی ہدایت کی مجموعی طور پر علاقے کی عوام مقامی عملے کی کارکردگی سے خوش اور مطمن نظر آئے اس موقع پر ایکسئین واپڈا گوجرخان بھی موجود تھے۔
بیول بازار میں ناقص سیوریج سسٹم،ہر طرف گندگی کے ڈھیروں نے عوام کی مشکلات
Lack of sewerage system in Bewal bazaar
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ بیول بازار میں ناقص سیوریج سسٹم،ہر طرف گندگی کے ڈھیروں نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں۔بیول بازار میں سیوریج سسٹم بالکل ناکارہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گندگی اور تعفن نے گزرنے والے اور دکانداروں کی زندگی کو اجیرن کر دیا ہے سب سے بڑھ کر مرکزی جامع مسجد کے سامنے کھلے مین ہول ماحول کو مزید آلودہ کر رہے ہیں تحصیل انتظامیہ نے ہمیشہ بیول کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جس کی وجہ سے مسائل میں روز بروزاضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
راولپنڈی سے آتی ہو ئی کا رجی ٹی روڈمجید موڑ گوجرخان کے پاس الٹی ہو گئی
Family injured as car overturns on gt road near Majid Morr
راولپنڈی سے آتی ہو ئی کا رجی ٹی روڈمجید موڑ گوجرخان کے پاس الٹی ہو گئی۔کا ر میں سوار 3 لیڈیز اور ایک جوان معمولی زخمی۔ 1122کا عملہ ایمیولینس کے ساتھ فورا موقع پہ پنہچ آئے