راولپنڈی ; ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے نان بائی ایسوسی ایشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ نان روٹی پرانے ریٹس پر ہی فروخت کریں۔ عوام کیلئے اشیاء ضروریہ کی مناسب داموں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ و دکانوں کا دورہ کریں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ فلور ملز سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کرتے ہوئے ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور اسی کنٹرول ریٹ پر نان بائیوں کو آٹے اور میدہ کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ ہدایت ڈی سی آفس میں نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائند وں کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ عوام کو غیرضروری مہنگائی سے بچانا چاہتے ہیں۔